محفلین کے انٹرویو

م حمزہ — جولائی 7، 2018 8:13 صبح
چالیس ہزار پاکستانی روپے
آپ کے ہاں لگ بھگ کیا قیمت ہے؟
22620۔ انڈین روپے
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 8:16 صبح
بزنس نہ شروع کریں؟
اگر واقعی قابل عمل ہے تو بڑا اچھا آئیڈیا ہے! لیکن زیادہ بھارتی عوام یہ نہ سمجھے کہ ان کی گاؤ ماتا کو بارڈر پار بھیجنے کا گھناؤنا دھندا شروع ہوگیا ہے.
م حمزہ — جولائی 7، 2018 8:17 صبح
ہمارے ہاں (پنجاب کے پنڈوں میں ہی شاید) پچھلی سبھی جنریشنز تک یوں بھی ہوتا رہا ہے کہ بھینس جہیز میں بھی دی جاتی رہی ہے. جب ایک بیٹی تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے تو اس وقت جو نوزائیدہ بھینس ہوتی ہے اس کو اس بیٹی کی بھینس کا نام دے دیا جاتا ہے اور اسے اس کے جہیز کے طور پر پال پوس کر محبت سے بڑا کیا جاتا ہے پھر مجھے صحیح طرح یاد نہیں کہ اسے جہیز کے ساتھ کس طرح بھیجا جاتا ہے یا بعد میں بھیجتے ہوں گے. یہ بہت بچپن کی یادداشتیں ہیں. تاہم گھر میں بہوؤں کے جہیز کی بھینسیں آتی ہیں اور بیٹیوں کے جہیز والی پیا گھر ساتھ جاتی ہیں کہ ساڈی کڑی نوں دودھ، گھے، لسی، دہی دی کمی نہ آوے. (ان شاء اللہ اس جنریشن میں ایسا نہ ہونے دیا جائے گا.) :D
اس جنریشن کے پاس نہ اتنا وقت اور نا ہی اتنی سکت کہ بہو کی لائی ہوئی گائے یا بھینس کو جھیلا جائے ۔ نئی جنریشن ہے بھئی۔ نقدی پہ ہی گزارا کرلیا جاتا ہے۔
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 8:18 صبح
آزاد کشمیر میں انڈین کرنسی چلتی ہے؟
انڈین کرنسی پاکستانی کرنسی کی نسبت بیش قیمت ہے اس کی وجہ یہ ہے یا کچھ اور؟
اے خان — جولائی 7، 2018 8:18 صبح
بچھیا یعنی گائے کی بچی نا؟
جی وہی. ابھی رمضان میں ایک بچھڑا فروخت کیا تھا لگ بھگ تین من تھا ایک سال کا 23000 روپے میں
م حمزہ — جولائی 7، 2018 8:19 صبح
اگر واقعی قابل عمل ہے تو بڑا اچھا آئیڈیا ہے! لیکن زیادہ بھارتی عوام یہ نہ سمجھے کہ ان کی گاؤ ماتا کو بارڈر پار بھیجنے کا گھناؤنا دھندا شروع ہوگیا ہے.
"اچھا تھا " کہیں۔ غیر ممکن است۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2018 8:19 صبح
اگر واقعی قابل عمل ہے تو بڑا اچھا آئیڈیا ہے! لیکن زیادہ بھارتی عوام یہ نہ سمجھے کہ ان کی گاؤ ماتا کو بارڈر پار بھیجنے کا گھناؤنا دھندا شروع ہوگیا ہے.
یہ دھندا تو چل رہا ہے کافی عرصہ سے۔ البتہ اس طرف کم ہے، بنگلہ دیش کی طرف زیادہ ہے، جیسا کہ وارث بھائی نے بتایا
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 8:20 صبح
اس جنریشن کے پاس نہ اتنا وقت اور نا ہی اتنی سکت کہ بہو کی لائی ہوئی گائے یا بھینس کو جھیلا جائے ۔ نئی جنریشن ہے بھئی۔ نقدی پہ ہی گزارا کرلیا جاتا ہے۔
یہ جنریشن دودھ ہی نہیں پیتی تقریبا اُس جنریشن کی نسبت اور پھر بھینس پالنا کونسا آسان کام ہے؟ ایک کل وقتی ملازم تو بھینس کی خدمت کے لیے رکھنا پڑے گا یا پھر خود جاب سے استعفی دے کر بھینس کے سرہانے بیٹھا رہے بندہ.
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 8:21 صبح
"اچھا تھا " کہیں۔ غیر ممکن است۔
یعنی کہ اس پر خوب عمل ہو کر اب ختم بھی ہوگیا ہے؟
م حمزہ — جولائی 7، 2018 8:21 صبح
آزاد کشمیر میں انڈین کرنسی چلتی ہے؟
انڈین کرنسی پاکستانی کرنسی کی نسبت بیش قیمت ہے اس کی وجہ یہ ہے یا کچھ اور؟
آزاد کشمیر میں کیا کیا ہوتا ہے ہمیں کہاں پتا؟ ہم تو جموں و کشمیر سے ہیں۔
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 8:22 صبح
یہ دھندا تو چل رہا ہے کافی عرصہ سے۔ البتہ اس طرف کم ہے، بنگلہ دیش کی طرف زیادہ ہے، جیسا کہ وارث بھائی نے بتایا
ویسے جتنا منافع نظر آتا ہے اس سے شاید کم ہی ہو. 'انہاں دا روپیہ، ساڈا ڈُوڑھ روپیہ.' :)
م حمزہ — جولائی 7، 2018 8:25 صبح
ویسے جتنا منافع نظر آتا ہے اس سے شاید کم ہی ہو. 'ساڈا روپیہ، اُنہاں دا ڈُوڑھ روپیہ.' :)
آپ کا روپیہ ہماری اٹھنی تقریباً
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 8:31 صبح
آپ کا روپیہ ہماری اٹھنی تقریباً
اوہ میں محاورہ الٹ لکھ گئی تھی۔ اصل میں یہ ایک بھارتی پنجابی فلم کا ڈائیلاگ تھا کہ پاکستانیوں میں اکڑ کس بات کی ہے؟ 'ساڈا روپیہ، انہاں دا ڈوڑھ روپیہ!'۔ میں اسے قوٹ کرتے ہوئے ساڈا تہاڈا کی جگہ تبدیل کرنا بھول گئی۔ :)
یاز — جولائی 7، 2018 2:48 شام
چالیس ہزار پاکستانی روپے
آپ کے ہاں لگ بھگ کیا قیمت ہے؟
اتنے میں تو کچھ قد آور بکرا ملتا ہے بھائی۔ گائے تو اس سے تقریباَ دوگنی قیمت پہ ملے شاید۔
یاز — جولائی 7، 2018 2:49 شام
ہمارے ہاں (پنجاب کے پنڈوں میں ہی شاید) پچھلی سبھی جنریشنز تک یوں بھی ہوتا رہا ہے کہ بھینس جہیز میں بھی دی جاتی رہی ہے. جب ایک بیٹی تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے تو اس وقت جو نوزائیدہ بھینس ہوتی ہے اس کو اس بیٹی کی بھینس کا نام دے دیا جاتا ہے اور اسے اس کے جہیز کے طور پر پال پوس کر محبت سے بڑا کیا جاتا ہے پھر مجھے صحیح طرح یاد نہیں کہ اسے جہیز کے ساتھ کس طرح بھیجا جاتا ہے یا بعد میں بھیجتے ہوں گے. یہ بہت بچپن کی یادداشتیں ہیں. تاہم گھر میں بہوؤں کے جہیز کی بھینسیں آتی ہیں اور بیٹیوں کے جہیز والی پیا گھر ساتھ جاتی ہیں کہ ساڈی کڑی نوں دودھ، گھے، لسی، دہی دی کمی نہ آوے. (ان شاء اللہ اس جنریشن میں ایسا نہ ہونے دیا جائے گا.) :D
ہمارے خاندان میں بھی ایک نسل پہلے تک یہ طریق مروج تھا۔ ہماری پھوپھی کو بھی جہیز میں بھینس دی گئی، اور چچیوں کے ساتھ بھی ایک ایک بھینس جہیز میں آئی تھی۔
ربیع م — جولائی 7، 2018 2:50 شام
اتنے میں تو کچھ قد آور بکرا ملتا ہے بھائی۔ گائے تو اس سے تقریباَ دوگنی قیمت پہ ملے شاید۔
یہ خان صاحب کے مراسلے کی وضاحت کی تھی کہ انھوں نے چالیس ہزار پاکستانی روپوں میں بچھیا فروخت کی تھی کہیں ہندوستانی محفلین ہندوستانی روپے سوچ کر توقع سے کہیں زیادہ ہی مہنگا نہ سمجھ لیں
ربیع م — جولائی 7، 2018 2:53 شام
(ان شاء اللہ اس جنریشن میں ایسا نہ ہونے دیا جائے گا.)
جی بالکل
جدید تحقیق کے مطابق یہ کینسر کا باعث ہو سکتا ہے.
ہادیہ — جولائی 7، 2018 7:55 شام
میں پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔۔ جب عدنان بھائی نے پوچھا تھا۔۔ :)
میں ابھی تک کسی انٹرویو کو پڑھ نہیں سکی۔۔ ابھی وہ ادھار باقی ہے۔۔ ان شاء اللہ سب پہ تبصرہ لازمی کروں گی۔۔ اور آپ اور باقی پینل کی محنت پہ چند لفظ کہنا زیادتی ہوگی۔۔فی الحال میری طرف سے صرف دعائیں ہی دعائیں ۔۔:)
نور وجدان — جولائی 8، 2018 5:11 صبح
میرا خیال محفلین کے تبصرے انٹرویو کی ہی لڑی میں ہوتے. اب جو ہوگیا سو ہوگیا میری محفلین سے گزارش ہے کہ ذاتی لڑی میں ہی تبصرہ کریں اور جب چاہے تبصرہ کریں سوال پوچھیں. انٹرویو پینل ساتھ ساتھ پوچھے گا .. اسطرح انٹرویوز عدم دلچسپی کا شکار ہوگئے ہیں .. آپ سے گزارش ہیں کہ سوال پوچھیں بعض اوقات پینل اچھے سوالات چھوڑ دیتا ہے تاکہ محفلین پوچھیں
زیک — جولائی 8، 2018 10:37 صبح

اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-36