ایک مشورہ ہے بلکہ گزارش ہے۔ میرا خیال ہے کہ اب کچھ عرصے کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ رکنا چاہئے۔ بیس لاکھ مراسلوں کا ٹارگٹ پورا ہونے کے قریب ہے۔ جتنے انٹرویوز ہو چکے ہیں یا چل رہے ہیں ان کو اراکین کو پڑھنے دیں۔ جس تیزی سے نئے انٹرویوز ہو رہے ہیں اس کی وجہ سے دو یا تین دن پرانے انٹرویوز پر سے توجہ ہٹ جاتی ہے جبکہ ہو سکتا ہے کہ ابھی اور سوالات کرنے کی گنجائش باقی ہو۔ جتنے انٹرویوز ہو چکے ہیں ان میں نئے سوالات کر کے ان کو صفحہ اول پر لایا جائے تاکہ جو اراکین ان انٹرویوز کو نہیں پڑھ سکے ہیں ان کو پڑھنے کا موقع ملے۔
یہ میری صرف رائے ہے

اگر مناسب سمجھیں تو توجہ دیجئے گا
