محفلین کے انٹرویو

محمداحمد — مئی 28، 2018 6:42 شام
میں تو آپ کو دوست سمجھتا رہا ہوں اس مراسلہ پڑھنے سے قبل۔۔۔ اب کیا کہوں۔

دوست تو شاکر عزیز ہی ہیں ابھی تک۔
ہم تو بس انٹرویو کے بہانے آپ سے کچھ گُر کی باتیں سیکھنا چاہتے ہیں۔ :)
زیک — مئی 28، 2018 6:42 شام
ویسے آپس کی بات ہے، جرمن عوام کو جلیبیاں، سموسے ، پکوڑے اور حیدرآبادی بریانی بنانی آتی ہیں؟ :battingeyelashes::ohgoon:
جرمن بریڈ، ساسیج، بیئر وغیرہ کا بھی کوئی مقابلہ نہیں
محمدظہیر — مئی 28، 2018 6:55 شام
انٹرویو کا آغاز کرنے کے لیے شکریہ مریم افتخار
آج پلیز اتنے ہی سوال۔ :) اب مجھے کل ہی وقت ملے گا۔
جی بہت شکریہ ! مزید سوالات صبح (یہاں کے وقت کے حساب سے) پوچھ لیے جائیں گے، مزید ۳۵ سوال رہیں گے۔ بقیہ محفلین کے سوالات کے جواب بعد میں دے سکتے ہیں:)
خالد محمود چوہدری — مئی 28، 2018 7:21 شام
بہت زبردست
زیک — مئی 28، 2018 8:07 شام
میری رائے ہے کہ جن محفلین نے اپنے اصلی نام محفل پر کبھی نہیں بتائے ان کا فی الحال انٹرویو نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:11 شام
میری رائے ہے کہ جن محفلین نے اپنے اصلی نام محفل پر کبھی نہیں بتائے ان کا فی الحال انٹرویو نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
ہو سکتا ہے انٹرویو میں بتا دیں :)
سید عمران — مئی 28، 2018 8:14 شام
اس جملے کو یوں ہونا چاہیے تھا کہ
انٹرویو کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ محفلین ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جان سکیں اور باہمی غلط فہمیوں کو سند ملے۔
نبیل بھائی کا انٹرویو پڑھ کر بہت سی اچھی باتوں کا انکشاف ہوا!!!
مریم افتخار — مئی 28، 2018 8:19 شام
میری رائے ہے کہ جن محفلین نے اپنے اصلی نام محفل پر کبھی نہیں بتائے ان کا فی الحال انٹرویو نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
ایک تو یہ بات ہے کہ انٹرویو کا مقصد کسی کے متعلق جاننا بھی ہے اور اس سے سیکھنا بھی۔ ان میں سے کسی ایک بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری بات یہ ہے کہ کچھ محفلین تو کھلی کتاب ہیں، اصل میں انٹرویو تو ان کا ہی ہونا چاہیے جنہوں نے کنڈ کڈے ہوئے ہیں۔
تیسری بات یہ ہے کہ محفلین جس بات کا جواب نہ دینا چاہیں اس کی بھی اجازت ہے۔ قلمی نام یا انٹرنیٹ کی دنیا پر الگ نام بھی ایک الگ کردار کو جنم دیتا ہے۔ اس کی اپنی ایک حقیقت ہے۔
چوتھی بات یہ ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ متعلقہ محفلین سے انٹرویو کی اجازت لی جائے۔
زیک — مئی 28، 2018 8:19 شام
یہ تو تبھی پتا چلے گا جب فرقان کی شروع کی گئی لڑیوں کی فہرست دیکھ سکوں گا

تعارف میں بھی صرف نام ہی پتا چلا
تعارف - میرا مختصر تعارف
اور تعارف کی لڑی بھی مقفل! پراسراریت بڑھتی جا رہی ہے۔
سید عمران — مئی 28، 2018 8:24 شام
سراریت بڑھتی جا رہی ہے۔
فرقان احمد مدیر نہ ہوئے ایکس ٹو ہوگئے!!!
زیک — مئی 28، 2018 8:25 شام
ایک تو یہ بات ہے کہ انٹرویو کا مقصد کسی کے متعلق جاننا بھی ہے اور اس سے سیکھنا بھی۔ ان میں سے کسی ایک بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔
پہلی بات سے متفق جبکہ دوسری سے غیر متفق۔
دوسری بات یہ ہے کہ کچھ محفلین تو کھلی کتاب ہیں، اصل میں انٹرویو تو ان کا ہی ہونا چاہیے جنہوں نے کنڈ کڈے ہوئے ہیں۔
“کنڈ کڈے” اپنی روایت سے کیوں ہٹیں گے؟
تیسری بات یہ ہے کہ محفلین جس بات کا جواب نہ دینا چاہیں اس کی بھی اجازت ہے۔
متفق
قلمی نام یا انٹرنیٹ کی دنیا پر الگ نام بھی ایک الگ کردار کو جنم دیتا ہے۔ اس کی اپنی ایک حقیقت ہے۔
متفق
چوتھی بات یہ ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ متعلقہ محفلین سے انٹرویو کی اجازت لی جائے۔
یہ لازم شرط ہے کامیاب انٹرویو کے لئے
محمد تابش صدیقی — مئی 28، 2018 8:27 شام
یہ لازم شرط ہے کامیاب انٹرویو کے لئے
پھر شاید آپ کی ایک خواہش پوری نہ ہو سکے۔
فرقان بھائی شاید انٹرویو نہیں دینا چاہ رہے۔ :)
مریم افتخار — مئی 28، 2018 8:30 شام
اب تو بہت پرانی بات ہوئی صاحب! مرید پور کا پیر سمجھ کر بخش دیجیے! امید ہے جلد ہی ہم بھی دو تین ہزاریے ہو جائیں گے اور انٹرویو کی نوبت آ ہی جائے گی! تب تک اک ذرا انتظار!
فرقان احمد صاحب مندرجہ بالا الفاظ آپ کے ہیں۔اب تو آپ دو نہ تین بلکہ چار ہزاری ہو گئے تو خیال ہے پھر انٹرویو کی اجازت ہے؟
یہاں اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ جناب (ایکس ٹو) نے مکالمے کا آپشن بھی بند کر رکھا ہے۔ :)
محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:32 شام
نبیل بھائی کا انٹرویو ہڑھ کر بہت سی اچھی باتوں کا انکشاف ہوا!!!
'انکشاف ہوا' کے آگے تین exclamation مارکس سے اُلٹا تاثر مل رہا ہے :)
ہادیہ — مئی 28، 2018 8:34 شام
میری رائے ہے کہ جن محفلین نے اپنے اصلی نام محفل پر کبھی نہیں بتائے ان کا فی الحال انٹرویو نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
یہ تو اچھی خبر ہے۔۔:p
محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:35 شام
یہ تو اچھی خبر ہے۔۔:p
یعنی آپ بھی فرضی آئی ڈی سے ہیں؟ :)
ہادیہ — مئی 28، 2018 8:36 شام
یعنی آپ بھی فرضی آئی ڈی سے ہیں؟ :)
نہیں جی میری یہی ایک آئی ڈی ہے۔۔ فرضی نفلی جو مرضی سمجھ لیں۔۔
محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:37 شام
نہیں جی میری یہی ایک آئی ڈی ہے۔۔ فرضی نفلی جو مرضی سمجھ لیں۔۔
تو پھر خوش ہونے کی وجہ کیا تھی :)
ہادیہ — مئی 28، 2018 8:39 شام
تو پھر خوش ہونے کی وجہ کیا تھی :)
اس بات پہ رونا تھا کیا؟ :p
سید عمران — مئی 28، 2018 8:43 شام
'انکشاف ہوا' کے آگے تین exclamation مارکس سے اُلٹا تاثر مل رہا ہے :)
آپ تین کو ایک کردیں!!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-6