محفلین کے انٹرویو

محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:46 شام
اس بات پہ رونا تھا کیا؟ :p
پُرسکون کو جارحانہ کر دیجیے موڈ:p
محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:47 شام
آپ تین کو ایک کردیں!!!
رہنے دیں. میں سعود بھائی کی طرح تین مسکراہٹیں پیش کر رہا ہوں آپ کو :) :) :)
فاخر رضا — مئی 28، 2018 8:50 شام
یہ جو محفل میں روبوٹس ہیں کیا انکا بھی انٹرویو ہوسکتا ہے
فاخر رضا — مئی 28، 2018 8:50 شام
یہ جو محفل میں روبوٹس ہیں کیا انکا بھی انٹرویو ہوسکتا ہے
اسے ایک جملے کے لطیفے میں بھی شفٹ کرسکتے ہیں
زیک — مئی 28، 2018 8:56 شام
نبیل بھائی کا انٹرویو ہڑھ کر بہت سی اچھی باتوں کا انکشاف ہوا!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی
فہد اشرف — مئی 28، 2018 8:56 شام
اسے ایک جملے کے لطیفے میں بھی شفٹ کرسکتے ہیں
سادہ سا سوال ہے
محمدظہیر — مئی 28، 2018 9:01 شام
غلط املا کی ریٹنگ کی جگہ اب عدنان بھائی کا نام لکھنا ہی باقی رہ گیا :LOL:
زیک — مئی 28، 2018 9:13 شام
یہ جو محفل میں روبوٹس ہیں کیا انکا بھی انٹرویو ہوسکتا ہے
صرف ان کا جو ٹیورنگ ٹیسٹ پاس ہوں
عرفان سعید — مئی 28، 2018 9:14 شام
یہ جو محفل میں روبوٹس ہیں کیا انکا بھی انٹرویو ہوسکتا ہے
بالکل ہو سکتا ہے اگر گوگل ڈوپلکس انٹرویو کرے۔
سید عمران — مئی 28، 2018 9:40 شام
برا ہو موبائل کی پیڈ سے ٹائپنگ کا...
دباؤ کوئی اور دبتا کوئی اور!!!
نبیل — مئی 28، 2018 10:19 شام
نبیل بھائی کا انٹرویو پڑھ کر بہت سی اچھی باتوں کا انکشاف ہوا!!!

باقی سوالات اور ان کے جوابات کا انتظار کر لیں، ہو سکتا ہے کہ خوش فہمی کا ازالہ ہو جائے۔ :)
فاخر رضا — مئی 28، 2018 10:27 شام
برا ہو موبائل کی پیڈ سے ٹائپنگ کا...
دباؤ کوئی اور دبتا کوئی اور!!!
کیسی باتیں کرتے ہو سید
نیرنگ خیال — مئی 29، 2018 9:23 صبح
میری موجودہ سوچ ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے لیکن یہ تبدیلی یکسر نہیں آئی۔میں کئی مرتبہ مطالعے اور مشاہدے کے دوران بہت متاثر ہوا ہوں لیکن اوور نائٹ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اوور نائٹ تبدیلی تبدیلی ہوتی ہی نہیں ہے۔ وہ تو محض ڈھونگ ہی ہے۔
آلٹرنیٹو ہسٹری اگرچہ دلچسپ موضوع ہے لیکن اس جانب زیادہ توجہ نہیں کی۔ البتہ میں تاریخ سے سبق سیکھنے پر یقین رکھتا ہوں اور آئندہ کی سٹریٹجی بناتے وقت ہمیشہ ماضی کے سبق کو مد نظر رکھنا چاہوں گا۔
یا استاد! آپ اور میں اپنے اوتار بدل لیتے ہیں۔
اس کی وجہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میری کوئی اچھی تصویر نہیں ہے اور فوٹو جینک بھی نہیں ہوں :)
مجھے آپ کے اس تبصرے سے شفیق الرحمن کا "تزک نادری" سے ہند پر حملے کی وجوہات والا حصہ یاد آگیا۔ الو شناس کو معزول کیا اور زندان میں ڈال دیا۔ تاہم جب خود اس سے بہتر وجوہات نہ ملیں تو واپس عہدے پر بحال فرما دیا۔ کیا کہنے۔ شاندار۔۔۔
میں کف افسوس ملوں گا اور زندگی کے ہنگامے میں مصروف ہو جاؤں گا۔ :)
خوبصورت۔۔۔
نور وجدان — مئی 29، 2018 1:06 شام
یہ ہیں ہمارے ہردل عزیز محفلین اور منتظم نبیل جن کے جوابات نے اک کھلبلی سی مچادی ہے، جوابات اتنے نپے تلے ہیں کہ مزید جاننے کی خواہش ہونے لگی ہے ...

خوبصورت ... یہ ماننے کو دل نہیں کہ آپ سست ہیں، محفل کے منتظم ہونے کے ناطے پر امن فضا کو جسطرح سازگار کیا ہے یہ تو ایکٹو مائنڈڈ لوگوں کا وطیرہ ہے
یہ سوال اس کے برعکس پوچھا جاتا تو جواب دینا آسان ہوتا۔ پاکستانی عوام کو مصائب پر صبر کرنا آتا ہے۔ مغربی دنیا کے لوگوں کو آسائشوں کی عادت ہوتی ہے اور معمولی سی مشکل پر شور مچا دیتے ہیں۔ لیکن یہ بھی سوال طلب ہے کہ آیا اتنا passively ہر مصیبت کو سہہ لینا اچھی بات ہے یا پھر بہتری کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

اک اور خوبصورت اور دلچسپ پہلو، دیارِ غیر میں رہتے ہم وطنوں میں مثبت چیزیں ڈھونڈنا ... داد بنتی ہے ...
پس پردہ رہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

ایسا کیوں ہے ، جو گریٹ پیپل پوتے ہیں وہ behind the scene کیوں رہنا پسند کرتے ہیں؟
سب سے بڑی کامیابی رشتوں کو قائم رکھنا اور سب سے بڑی ناکامی رشتوں کو کاٹ دینا ہے۔ میرے تجربے اس سلسلے میں سبق آموز نہیں ہیں۔

زندگی کا سب سے بڑا سچ! حقیقی خوشی جوڑنے سے مشروط ہے! یقیناً آپ ایک کامیاب انسان ہیں ...
میری موجودہ سوچ ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے لیکن یہ تبدیلی یکسر نہیں آئی۔میں کئی مرتبہ مطالعے اور مشاہدے کے دوران بہت متاثر ہوا ہوں لیکن اوور نائٹ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سوچ کی تبدیلی کبھی بھی اوورنائٹ نہیں ہوتی مگر جو عوامل اس کو بدلتے ہیں وہ اہم ہوتے ہی. ... ہمیں تو یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ آپ کو کس نے متاثر کیا جو رفتہ رفتہ آپ اتنے اچھے انسان بن گئے؟
میں کف افسوس ملوں گا اور زندگی کے ہنگامے میں مصروف ہو جاؤں گا۔ :)
اچھے انسان کبھی بھی اک بات کو پکڑ کے نہیں بیٹھ جاتے، وہ تو وقت کیساتھ آپ کی طرح چلتے ہیں! متاثر کن!
مریم افتخار — مئی 29، 2018 1:53 شام
یاز
محمد تابش صدیقی
عرفان سعید
آپ تینوں صاحبان سے آپ کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت درکار ہے۔ فرمائیے! :)
محمد تابش صدیقی — مئی 29، 2018 1:55 شام
یاز
محمد تابش صدیقی
عرفان سعید
آپ تینوں صاحبان سے آپ کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت درکار ہے۔ فرمائیے! :)
ویسے تو میں اتنا چھپا ہوا نہیں کہ کچھ بتانے سے رہ گیا ہو، مگر پھر بھی انٹرویو کرنا چاہیں، تو اجازت ہے۔ :)
عرفان سعید — مئی 29، 2018 2:47 شام
یاز
محمد تابش صدیقی
عرفان سعید
آپ تینوں صاحبان سے آپ کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت درکار ہے۔ فرمائیے! :)
شرماتے شرماتے کہہ رہا ہوں، اردو محفل کیا زندگی میں کبھی انٹرویو نہیں ہوا۔

ہمارے علاوہ اتنے شرمیلے محفلین آپ کو کہاں ملیں گے؟
شرماتے شرماتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اجازت ہے۔
عرفان سعید — مئی 29، 2018 2:49 شام
ویسے تو میں اتنا چھپا ہوا نہیں کہ کچھ بتانے سے رہ گیا ہو، مگر پھر بھی انٹرویو کرنا چاہیں، تو اجازت ہے۔
یہ تو انٹرویو کے بعد پتا چلے گا۔
زیک — مئی 29، 2018 3:07 شام
ویسے تو میں اتنا چھپا ہوا نہیں کہ کچھ بتانے سے رہ گیا ہو، مگر پھر بھی انٹرویو کرنا چاہیں، تو اجازت ہے۔ :)
اپنے بارے میرا خیال بھی یہی تھا کہ سالہا سال سے بلاگنگ بھی کر رہا تھا پھر بھی اتنا لمبا انٹرویو ہوا کہ خدا کی پناہ
محمدظہیر — مئی 29، 2018 5:16 شام
یاز
محمد تابش صدیقی
عرفان سعید
آپ تینوں صاحبان سے آپ کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت درکار ہے۔ فرمائیے! :)
یاز بھائی، اس میں آپ کا نام بھی درج ہے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-7