محفلین کے انٹرویو

زیک — مئی 29، 2018 8:20 شام
تبصرہ جات کے لیے یہ لڑی مختص کی گئی ہے
اس لڑی سے تو بہتر ہے تبصرے حذف کر دیں
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:21 شام
اس لڑی سے تو بہتر ہے تبصرے حذف کر دیں
کیوں کیا ہو گیا؟
محمد تابش صدیقی — مئی 29، 2018 8:25 شام
ویسے مجھے بھی بہتر یہی لگ رہا ہے کہ یہ لڑی انٹرویوز پر عمومی گفتگو کے لیے استعمال ہو۔ انٹرویو سے متعلقہ تبصرہ جات انٹرویو کے ساتھ ہی ہوں تو ربط رہے گا۔
ویسے یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی آپ جیسے چاہیں۔ :)
زیک — مئی 29، 2018 8:26 شام
انٹرویو کی لڑی میں سوالات و جوابات کا تسلسل رکھنے کے لئے دوسرے تبصرے منع کرنا ٹھیک ہے اور سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن الگ لڑی میں تبصرے بالکل یتیم اور بے محل لگتے ہیں۔ ان کا مجھے کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا۔
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:28 شام
ویسے مجھے بھی بہتر یہی لگ رہا ہے کہ یہ لڑی انٹرویوز پر عمومی گفتگو کے لیے استعمال ہو۔ انٹرویو سے متعلقہ تبصرہ جات انٹرویو کے ساتھ ہی ہوں تو ربط رہے گا۔
ویسے یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی آپ جیسے چاہیں۔ :)
لیکن اس لڑی میں اتنی کھچڑی پک جاتی ہے کہ بعد میں پڑھنے والوں کو کافی گراں گزرتی ہے۔ کم از کم جب تک پینل کے سوالات چل رہے ہیں تب تک تو ایسا نہ ہو۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ جیسے آپ کو مناسب لگتا ہے کیجیے۔ :)
فہد اشرف — مئی 29، 2018 8:29 شام
ویسے مجھے بھی بہتر یہی لگ رہا ہے کہ یہ لڑی انٹرویوز پر عمومی گفتگو کے لیے استعمال ہو۔ انٹرویو سے متعلقہ تبصرہ جات انٹرویو کے ساتھ ہی ہوں تو ربط رہے گا۔
ویسے یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی آپ جیسے چاہیں۔ :)
اور آسانی بھی رہے گی
محمد تابش صدیقی — مئی 29، 2018 8:29 شام
لیکن اس لڑی میں اتنی کھچڑی پک جاتی ہے کہ بعد میں پڑھنے والوں کو کافی گراں گزرتی ہے۔ کم از کم جب تک پینل کے سوالات چل رہے ہیں تب تک تو ایسا نہ ہو۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ جیسے آپ کو مناسب لگتا ہے کیجیے۔ :)
انٹرویو کے انتظامات آپ کے پاس ہیں، جیسے مناسب سمجھیں۔ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ :)
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:30 شام
انٹرویو کی لڑی میں سوالات و جوابات کا تسلسل رکھنے کے لئے دوسرے تبصرے منع کرنا ٹھیک ہے اور سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن الگ لڑی میں تبصرے بالکل یتیم اور بے محل لگتے ہیں۔ ان کا مجھے کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا۔
اصل میں الگ لڑی میں تبصرے ضروری نہیں ہیں۔ جنہوں نے تبصرے یا سوالات کرنے ہیں کم از کم پینل کے سوالات مکمل ہونے کا انتظار کریں تاکہ ایک ربط رہے۔ پھر بھی جسے زیادہ جلدی ہے وہ اتنی دیر یہاں کر لے یہ کہا تھا۔ :) ویسے مشاعرہ بڑا زبردست تھا اور اس میں بھی یونہی یتیم تبصرہ جات پے در پے ہوئے تھے۔ :)
زیک — مئی 29، 2018 8:32 شام
مشاعرہ بڑا زبردست تھا
آپ کہتی ہیں تو مان لیتا ہوں
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:32 شام
اور آسانی بھی رہے گی
ٹھیک ہے پھر یوں ہی! :)
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:34 شام
آپ کہتی ہیں تو مان لیتا ہوں
بڑا زور کا قہقہ پڑا ہے اس بات پہ۔ :)
محمد تابش صدیقی — مئی 29، 2018 8:38 شام
اصل میں الگ لڑی میں تبصرے ضروری نہیں ہیں۔ جنہوں نے تبصرے یا سوالات کرنے ہیں کم از کم پینل کے سوالات مکمل ہونے کا انتظار کریں تاکہ ایک ربط رہے۔ پھر بھی جسے زیادہ جلدی ہے وہ اتنی دیر یہاں کر لے یہ کہا تھا۔ :) ویسے مشاعرہ بڑا زبردست تھا اور اس میں بھی یونہی یتیم تبصرہ جات پے در پے ہوئے تھے۔ :)
مشاعرہ اور انٹرویو کا موازنہ اس طرح نہیں بنتا کہ مشاعرہ میں تمام شعراء کا کلام ایک ہی لڑی میں ہے۔ اس صورت میں شعراء کے کلام اور تبصروں کی کھچڑی بننا طے شدہ تھا، ایک شاعر کلام پیش کر رہا ہے، تبصرہ کسی دوسرے شاعر پر آ رہا ہے، وغیرہ وغیرہ
یہاں ہر فرد کے انٹرویو کی الگ لڑی ہے، اور اس میں صرف اس سے متعلقہ تبصرہ جات ہی آ سکتے ہیں۔ :)
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:40 شام
مشاعرہ اور انٹرویو کا موازنہ اس طرح نہیں بنتا کہ مشاعرہ میں تمام شعراء کا کلام ایک ہی لڑی میں ہے۔ اس صورت میں شعراء کے کلام اور تبصروں کی کھچڑی بننا طے شدہ تھا، ایک شاعر کلام پیش کر رہا ہے، تبصرہ کسی دوسرے شاعر پر آ رہا ہے، وغیرہ وغیرہ
یہاں ہر فرد کے انٹرویو کی الگ لڑی ہے، اور اس میں صرف اس سے متعلقہ تبصرہ جات ہی آ سکتے ہیں۔ :)
ٹھیک ہے پھر آئندہ یوں ہی کیا جائے گا۔ البتہ بعد میں یا بالکل آخر میں مراسلہ جات کی ترتیب بدل کر خالص سوالات اور جوابات والے مراسلہ جات اوپر کر دیے جائیں۔
اے خان — مئی 29، 2018 8:43 شام
لنکڈاِن پروفائل دیکھ کر اس جواب سے غیر متفق ہونا پڑ رہا ہے۔ :)
تخیل میں نبیل بھائی کے چہرے پر داڑھی رنگ کالا سفید ٹوپی سر پر بال کم بلکہ نہ ہونے کے برابر . جسم قدرے موٹا عمر چالیس سال سے زیادہ لیکن یہاں معاملہ الٹ تھا.
مریم افتخار — مئی 29، 2018 8:47 شام
تخیل میں نبیل بھائی ک ۔۔۔۔۔ عمر چالیس سال سے زیادہ لیکن یہاں معاملہ الٹ تھا.
عمر کے معاملے میں یونہی ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے۔ :)
اے خان — مئی 29، 2018 8:50 شام
عمر کے معاملے میں یونہی ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے۔ :)
اچھااااااا پھر تو تخیل کا ایک گھوڑا صحیح سمت دوڑا
فہد اشرف — مئی 29، 2018 8:52 شام
اچھااااااا پھر تو تخیل کا ایک گھوڑا صحیح سمت دوڑا
تخیل ہے یا اصطبل جہاں سے دھڑا دھڑ گھوڑے نکل رہے ہیں :p
اے خان — مئی 29، 2018 8:58 شام
تخیل ہے یا اصطبل جہاں سے دھڑا دھڑ گھوڑے نکل رہے ہیں :p
تخیل ہے لیکن لوگوں نے اصطبل بنادیا :p
عرفان سعید — مئی 29، 2018 9:24 شام
یاز
محمد تابش صدیقی
عرفان سعید
آپ تینوں صاحبان سے آپ کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت درکار ہے۔ فرمائیے!
محمد تابش صدیقی
یاز
بھائیو لگتا ہے ہمارا پرچہ ملتوی ہو گیا ہے کچھ دنوں کے لیے۔
سوال اگر مشکل آئے، تو نو لیکچر، نو کلاس، بائیکاٹ بائیکاٹ کا نعرہ یاد رکھنا۔
مریم افتخار — مئی 29، 2018 9:30 شام
محمد تابش صدیقی
یاز
بھائیو لگتا ہے ہمارا پرچہ ملتوی ہو گیا ہے کچھ دنوں کے لیے۔
سوال اگر مشکل آئے، تو نو لیکچر، نو کلاس، بائیکاٹ بائیکاٹ کا نعرہ رکھنا۔
ملتوی نہیں ہوا محترمی۔ ہم نے ابھی اجازت لی ہے۔ آپ کی اجازت کے بعد بقیہ پروسیسنگ شروع ہوئی ہے۔ سہج پکے سو میٹھا ہو۔ :)
نیز ہماری کوشش یہ تھی کہ ذرا توقف سے نئی لڑی کی شروعات کی جائے تاکہ ہمارے کسی بھی مہمان کو توجہ میں کوئی کمی نہ آئے۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101603/page-9