محمد علم اللہ اصلاحی

محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 9:34 صبح
سر ہمارا خیال ہی ہمارا نام ہے۔ :)
آپ احمد بھائی کے کہنے پر نہ جائیں۔ یہ یونہی آپکو بہکاتے رہے گے۔ :)
ارے بھئی بتا بھی دیں اس میں شرمانا کس بات کا؟
محمداحمد — جنوری 13، 2013 9:35 صبح
سر ہمارا خیال ہی ہمارا نام ہے۔ :)
آپ احمد بھائی کے کہنے پر نہ جائیں۔ یہ یونہی آپکو بہکاتے رہے گے۔ :)

توبہ توبہ ! یعنی آپ نے ہمیں اُن موصوف سے ملا دیا جنہیں ازل سے نوعِ انسانی کو بہکانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کیا نام تھا اُن کا ۔۔۔ خیر چھوڑیے ۔
ویسے آپ بھی بڑے شیطان ہیں۔ :D
نیرنگ خیال — جنوری 13، 2013 9:35 صبح
ارے بھئی بتا بھی دیں اس میں شرمانا کس بات کا؟
ذوالقرنین سرور :)
نیرنگ خیال — جنوری 13، 2013 9:36 صبح
توبہ توبہ ! یعنی آپ نے ہمیں اُن موصوف سے ملا دیا جنہیں ازل سے نوعِ انسانی کو بہکانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کیا نام تھا اُن کا ۔۔۔ خیر چھوڑیے ۔
ویسے آپ بھی بڑے شیطان ہیں۔ :D
دیکھ لیں یہ عہدہ اور بھی کئی لوگوں کے پاس ہے۔ آپ پر فرد جرم نہ عائد ہوجائے۔ :)
محمداحمد — جنوری 13، 2013 9:36 صبح
ارے بھئی بتا بھی دیں اس میں شرمانا کس بات کا؟

جی میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں۔
ویسے خاکسار کا نام محمد احمد ہی ہے۔ کراچی میں مقیم ہوں۔ یہاں اس لئے آ جاتا ہوں کہ دو چار لفظ سیکھ جاؤں۔ باقی مجھ میں اور کوئی خاص بات نہیں ہے۔
محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 9:37 صبح
بہت خوب اچھا نام ہے سرور تخلص ہے کیا اور بھئی پورا تعارف کرائیے نا یہ تو آدھا ادھورا ہوا ۔
محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 9:39 صبح
جی میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں۔
ویسے خاکسار کا نام محمد احمد ہی ہے۔ کراچی میں مقیم ہوں۔ یہاں اس لئے آ جاتا ہوں کہ دو چار لفظ سیکھ جاؤں۔ باقی مجھ میں اور کوئی خاص بات نہیں ہے۔
@محمداحمدبھائی آپ کرتے کیا ہیں یہ بھی تو بتائیے ۔آپ بھی آدھا ادھورا ہی ۔۔۔۔
نیرنگ خیال — جنوری 13، 2013 9:42 صبح
بہت خوب اچھا نام ہے سرور تخلص ہے کیا اور بھئی پورا تعارف کرائیے نا یہ تو آدھا ادھورا ہوا ۔
نہیں جناب سرور بھی نام ہی کاحصہ ہے۔ میں شاعری نہیں کر سکتا۔ :)
یہ لیجیئے میرا تعارفی دھاگہ :)
عائشہ عزیز — جنوری 13، 2013 9:43 صبح
خوش آمدید بھیا!
محمداحمد — جنوری 13، 2013 9:44 صبح
@محمداحمدبھائی آپ کرتے کیا ہیں یہ بھی تو بتائیے ۔آپ بھی آدھا ادھورا ہی ۔۔۔ ۔

بھیا میں ایک نجی ادارے میں انتظامی نوکری کرتا ہوں۔ نصابی تعلیم مکمل ہو چکی ہے تاہم سیکھنے کا عمل جاری ہے۔
محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 9:45 صبح
آپ کو بھی ۔۔۔wellcome
مقدس — جنوری 13، 2013 9:51 صبح
ارے آپ یہاں ! یہاں کس نے بلایا آپ کو۔
آپ کو تو حسبِ وعدہ تیسرے ہفتے کے اسباق میں مصروف و مشغول ہونا چاہیے تھا۔ :)

ایک نابغہ روزگار بھیا نے۔۔ ایسے ہی کہتے ہیں ناں
ہیں کون سا وعدہ بھیا۔۔ :(
مقدس — جنوری 13، 2013 9:51 صبح
بھئی اس ویلکم کو اول تو میں وعلیکم سمجھا اور سوچتا رہا میں نے السلام علیکم کب کہا تھا :laughing:ذرا دیر میں یہ عقدہ کھلا کہ یہ ewellcom ہے ہا ہا ہا :p۔
:p
محمداحمد — جنوری 13، 2013 9:53 صبح
ایک نابغہ روزگار بھیا نے۔۔ ایسے ہی کہتے ہیں ناں
ہیں کون سا وعدہ بھیا۔۔ :(

:)
:evil:
مقدس — جنوری 13، 2013 9:54 صبح

ویسے بھیا آئی گاٹ فیلنگ کہ نابغہ کا مطلب احمق نہیں ہوتا۔۔
اچھا اچھا وہ وعدہ۔۔۔۔ بھیا وہ کروں گی ناں سچی میں
محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 9:55 صبح
یہاں پر ہر طرح کے رنگ برنگے علم دوست حضرات ہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا چلئے میں اچھی جگہ پہنچ گیا۔۔۔
مقدس — جنوری 13، 2013 9:57 صبح
یہاں پر ہر طرح کے رنگ برنگے علم دوست حضرات ہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا چلئے میں اچھی جگہ پہنچ گیا۔۔۔
بھیا ایک کام کی بات بتاتی ہوں آپ کو۔۔ اگر کچھ سیکھنا ہے تو دو لوگوں سے دور رہیے گا۔۔ اور وہ ہیں احمد بھیا اور نین بھیا۔۔۔ ان کے ہوتے ہوئے آپ کچھ نہیں سیکھ سکھیں گے۔۔
محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 10:00 صبح
بھیا ایک کام کی بات بتاتی ہوں آپ کو۔۔ اگر کچھ سیکھنا ہے تو دو لوگوں سے دور رہیے گا۔۔ اور وہ ہیں احمد بھیا اور نین بھیا۔۔۔ ان کے ہوتے ہوئے آپ کچھ نہیں سیکھ سکھیں گے۔۔
ارے یہی دونوں سے تو ابھی توستی ہوئی ہے اور آپ انھیں سے دور رہنے کو کہتی ہیں۔:p
مقدس — جنوری 13، 2013 10:01 صبح
ارے یہی دونوں سے تو ابھی توستی ہوئی ہے اور آپ انھیں سے دور رہنے کو کہتی ہیں۔:p
یہ توستی کیا ہوتا ہے؟
محمد علم اللہ — جنوری 13، 2013 10:02 صبح
یہ توستی کیا ہوتا ہے؟
سوری بھئی دوستی۔۔۔:dancing:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B9%D9%84%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%DB%8C.58603/page-3