میرا تعارف

سین خے — مارچ 20، 2017 4:37 شام
السلام علیکم
میرا نام سائرہ ہے۔ کراچی سے تعلق ہے۔ محفل کی کوئی چھ سال سے خاموش قاری ہوں۔ کچھ دنوں پہلے 'بھنڈی کے ٹوٹکے' لڑی سے سابقہ پڑا۔ پانچویں صفحے پر پہنچ کر محسوس ہوا کہ اب تو اکاؤنٹ بنانا ناگزیر ہو چکا ہے سو بس اکاؤنٹ بنا ڈالا۔
چھ سال پہلے ایک اور اردو فورم پر ایکٹوو رہ چکی ہوں اسلئے آسانی سے اردو لکھ لیتی ہوں۔
اب چونکہ چھ سال سے محفل کی قاری ہوں تو تقریباً یہاں سب ایکٹوو میمبرز کے بارے میں معلوم ہے۔ :) لڑائیاں اور بحثیں وغیرہ بھی زبانی یاد ہیں :p :biggrin: یہاں سب اراکین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے :)
مجھے ککنگ کا کافی شوق ہے تو آپ احباب مجھے کچن میں ضرور تانک جھانک کرتا پائیں گے :cool:
عثمان — مارچ 20، 2017 4:42 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
آپ کے تعارف میں ہمیں ہم سب کی تعریف اور تعارف دیکھ کر خوشی ہوئی۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 20، 2017 4:43 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں خاموش قاریہ صاحبہ۔ آپ تو بہت سے ممبران سے بهی پرانی محفلین ہیں۔
عثمان — مارچ 20، 2017 4:46 شام
ویسے سائرہ نام سے آپ نے رکنیت کیوں نہیں اپنائی؟ حالانکہ سائرہ نام دستیاب ہے۔
سین خے — مارچ 20، 2017 4:50 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
آپ کے تعارف میں ہمیں ہم سب کی تعریف اور تعارف دیکھ کر خوشی ہوئی۔ :)

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں خاموش قاریہ صاحبہ۔ آپ تو بہت سے ممبران سے بهی پرانی محفلین ہیں۔

مہربانی :)
ویسے سائرہ نام سے آپ نے رکنیت کیوں نہیں اپنائی؟ حالانکہ سائرہ نام دستیاب ہے۔

سائرہ بڑا عام سا لگا اسلئے اپنے نام کے انیشیلز استعمال کر لئے :D
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 20، 2017 4:52 شام
ازراہ تفتن
سین خے سے ایک اور پشتو لفظ بهی ذہن میں گونجا۔ پے خے۔ امید ہے کہ سین خے اس پے خے جیسا کچھ نہیں ہو گا:tongueout:
راحیل فاروق — مارچ 20، 2017 4:55 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید۔
پانچویں صفحے پہ بھنڈی میں اللہ کا نام تو کندہ نہیں نکل آیا کہیں؟
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 20، 2017 4:55 شام
آپ کا امتحان ہو جائے چهوٹا سا۔۔؟
عثمان — مارچ 20، 2017 4:56 شام
پانچویں صفحے پہ بھنڈی میں اللہ کا نام تو کندہ نہیں نکل آیا کہیں؟
آج کل تعارفی دھاگوں میں آپ کے ان برجستہ فقروں پر ایک نئی لڑی بن سکتی ہے۔:)
عثمان — مارچ 20، 2017 4:58 شام
سائرہ بڑا عام سا لگا اسلئے اپنے نام کے انیشیلز استعمال کر لئے :D
لیکن محفل میں ہر نام خاص ہے کہ صرف ایک ہی شخص اپنا سکتا ہے۔ :)
سین خے — مارچ 20، 2017 5:03 شام
ازراہ تفتن
سین خے سے ایک اور پشتو لفظ بهی ذہن میں گونجا۔ پے خے۔ امید ہے کہ سین خے اس پے خے جیسا کچھ نہیں ہو گا:tongueout:
چوہدری بھائی پے خے کا کافی جگہ مطلب ڈھونڈا گوگل ٹرانسلیٹ، پشتو ڈکشنری پر کامیابی نصیب نہیں ہوئی :) اسلئے اب آپ خود ہی مطلب بھی بتا دیں
وعلیکم السلام اور خوش آمدید۔
پانچویں صفحے پہ بھنڈی میں اللہ کا نام تو کندہ نہیں نکل آیا کہیں؟

یقین جانئے جو کچھ نظر آیا اس کی آپ کو خبر ضرور ہو جائے گی۔ :sneaky:
آپ کا امتحان ہو جائے چهوٹا سا۔۔؟

یا اللہ خیر! آسان لیجئے گا :p
سین خے — مارچ 20، 2017 5:05 شام
لیکن محفل میں ہر نام خاص ہے کہ صرف ایک ہی شخص اپنا سکتا ہے۔ :)

جی جی بالکل۔ :) اصل میں مجھے اپنا نام کچھ خاص پسند نہیں ہے :embarrassed1:
اے خان — مارچ 20، 2017 5:09 شام
خوش آمدید محترمہ.
امید ہے آپ کو محفل اچھی لگی ہوگی.
آصف اثر — مارچ 20، 2017 5:19 شام
خوش آمدید محترمہ سین خے۔ویسے چھ سال تک خاموش رہنا بڑے دل گردے کا کام ہے ۔
سین سے سائرہ اور ”خے“ سے؟
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 20، 2017 5:19 شام
پے خ کا مطلب بعد میں بتاتا ہوں۔ فی الحال ان نہایت آسان سوالات کا جواب دیجیے۔ تمام سوالات لازمی نہیں ہیں۔ لیکن چیٹنگ بالکل ممنوع ہے۔
محفل کے دوسرے درویش کا نام کیا ہے..?
محفل کے تین مشہور ٹرولز کون کون سے ہیں ?
ترک رقاصہ والی لڑی میں کن دو ممبران کا اختلاف رہا تها ?
ایشل خانم کی وجہ شہرت کیا رہی تهی ?
جناب قیصرانی کو محفل پر صرف ایک ممبر پسند ہے, کون ہیں وہ بهلا ?
عزیز امین کو سب سے زیادہ کیا پسند تها ?
سب سے زیادہ سفرنامے کون سے دو ممبران پوسٹ کرتے ہیں ?
ماہی احمد کی ملاقات اسلام آباد میں کس محفلین سے ہوئی تهی ?
سچی پنجابن کس محفلین کو کہا جاتا ہے ?
سید لبید غزنوی کی ہوائی منگیتر یا خالہ زاد کا کیا نام تها ؟
کونسا ممبر محفل پر عموماً سب سے زیادہ اختلافات کا باعث سمجها جاتا ہے..?
کٹھ پتلی ممبران کی اصطلاح کس نے ایجاد کی ?
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 20، 2017 5:21 شام
خوش آمدید محترمہ سین خے۔ویسے چھ سال تک خاموش رہنا بڑے دل گردے کا کام ہے ۔
سین سے سائرہ اور ”خے“ سے؟
خاور خرم خالد ۔۔۔ ویسے خان بهی ہو سکتا ہے۔
آصف اثر — مارچ 20، 2017 5:21 شام
پے خ کا مطلب بعد میں بتاتا ہوں۔ فی الحال ان نہایت آسان سوالات کا جواب دیجیے۔ تمام سوالات لازمی نہیں ہیں۔ لیکن چیٹنگ بالکل ممنوع ہے۔
محفل کے دوسرے درویش کا نام کیا ہے..?
محفل کے تین مشہور ٹرولز کون کون سے ہیں ?
ترک رقاصہ والی لڑی میں کن دو ممبران کا اختلاف رہا تها ?
ایشل خانم کی وجہ شہرت کیا رہی تهی ?
جناب قیصرانی کو محفل پر صرف ایک ممبر پسند ہے, کون ہیں وہ بهلا ?
عزیز امین کو سب سے زیادہ کیا پسند تها ?
سب سے زیادہ سفرنامے کون سے دو ممبران پوسٹ کرتے ہیں ?
ماہی احمد کی ملاقات اسلام آباد میں کس محفلین سے ہوئی تهی ?
سچی پنجابن کس محفلین کو کہا جاتا ہے ?
سید لبید غزنوی کی ہوائی منگیتر یا خالہ زاد کا کیا نام تها ؟
کونسا ممبر محفل پر عموماً سے زیادہ اختلافات کا باعث سمجها جاتا ہے..?
کٹھ پتلی ممبران کی اصطلاح کس نے ایجاد کی ?
ہاہاہا۔۔۔۔۔واہ چوہدری صاحب کیا ہی بات ہے!زبردست۔
عثمان — مارچ 20، 2017 5:22 شام
پے خ کا مطلب بعد میں بتاتا ہوں۔ فی الحال ان نہایت آسان سوالات کا جواب دیجیے۔ تمام سوالات لازمی نہیں ہیں۔ لیکن چیٹنگ بالکل ممنوع ہے۔
محفل کے دوسرے درویش کا نام کیا ہے..?
محفل کے تین مشہور ٹرولز کون کون سے ہیں ?
ترک رقاصہ والی لڑی میں کن دو ممبران کا اختلاف رہا تها ?
ایشل خانم کی وجہ شہرت کیا رہی تهی ?
جناب قیصرانی کو محفل پر صرف ایک ممبر پسند ہے, کون ہیں وہ بهلا ?
عزیز امین کو سب سے زیادہ کیا پسند تها ?
سب سے زیادہ سفرنامے کون سے دو ممبران پوسٹ کرتے ہیں ?
ماہی احمد کی ملاقات اسلام آباد میں کس محفلین سے ہوئی تهی ?
سچی پنجابن کس محفلین کو کہا جاتا ہے ?
سید لبید غزنوی کی ہوائی منگیتر یا خالہ زاد کا کیا نام تها ؟
کونسا ممبر محفل پر عموماً سے زیادہ اختلافات کا باعث سمجها جاتا ہے..?
کٹھ پتلی ممبران کی اصطلاح کس نے ایجاد کی ?
ان میں سے بعض سوالات کے جوابات تو ایک سے زائد ہوسکتے ہیں۔ :)
یاز — مارچ 20، 2017 5:23 شام
السلام علیکم سین خے صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید
یاز — مارچ 20، 2017 5:24 شام
السلام علیکم سین خے صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.95371/