میرا تعارف !!

عمار نقوی — جولائی 12، 2020 2:26 شام
ناچیز کو عمار نقوی کہتے ہیں۔میرا تعلق ہندوستان کے معروف شہر دیوبند کی ایک مضافاتی بستی تھیتکی سے ہے۔آج پہلی بار رکن کی حیثیت سے آپ لوگوں کے درمیان حضور کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔البتہ اردو محفل سے تعلق کافی پرانا ہے۔اردو ادب سے بے پناہ محبت ہے۔یہی محبت یہاں تک کھینچ لائی۔اس فورم کی یوں تو بہت ساری خصوصیات ہیں لیکن جس خوبی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کی فضا کا مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہونا ہے۔سبھی محفلین نہایت شائستہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔میں نے آپ سبھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید ہے کہ آگے بھی بہت کچھ سیکھنے کو مکے گا۔
سین خے — جولائی 12، 2020 2:58 شام
خوش آمدید بھائی :)
سیما علی — جولائی 12، 2020 3:14 شام
خوش آمدید!!!!!
جناب عمار نقوی صاحب،
آپ نے بالکل ٹھیک کہا سب سے اچھی بات مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب بالکلُ نہیں سب آپس میں ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ۔ سب سے بڑھ کر ادب و لحاظ کی فضا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
عمار نقوی — جولائی 12، 2020 3:31 شام
شکریہ بہن
عمار نقوی — جولائی 12، 2020 3:36 شام
شکریہ سیما صاحبہ
خوش آمدید!!!!!
جناب عمار نقوی صاحب،
آپ نے بالکل ٹھیک کہا سب سے اچھی بات مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب بالکلُ نہی سب آپس میں ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ۔ سب سے بڑھ کر ادب و لحاظ کی فضا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ بہن
بجا فرمایا آپ نے !!
اردو محفل کی یہی خصوصیت اسے اردو کے دیگر فورمز سے امتیاز عطا کرتی ہے۔
سیما علی — جولائی 12، 2020 3:59 شام
شکریہ سیما صاحبہ
شکریہ بہن
بجا فرمایا آپ نے !!
اردو محفل کی یہی خصوصیت اسے اردو کے دیگر فورمز سے امتیاز عطا کرتی ہے۔
جزاک اللہ
سید عاطف علی — جولائی 12، 2020 5:15 شام
اردو محفل میں بہت بہت خوش آمدید ۔ عمار نقوی صاحب۔
عمار نقوی — جولائی 12، 2020 6:21 شام
بہت بہت شکریہ محترم عاطف صاحب
فاخر رضا — جولائی 12، 2020 7:24 شام
آپ کا نام بہت پسند آیا
عمار نقوی — جولائی 12، 2020 7:46 شام
آپ کا نام بہت پسند آیا
فاخر بھائی پسندیدگی کے لئے شکریہ
آپ کا نام بھی کم دلکش نہیں ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 12، 2020 8:37 شام
خوش آمدید عمار بھائی.
مجھے بہت عرصے سے یہ بات معلوم کرنے کی جستجو رہی ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں اردو رَسم الخط کی تعلیم کا فی زمانہ کیا انتظام ہے؟ سرکاری یا نجی اسکولز میں تو اب شاید اہتمام نہیں ہوتا ہوگا، پھر متبادل طریقہِ کار کیا ہے؟ کیا اس بابت کوئی اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہاں مسلمانوں کی نئی نسل میں اردو رسم الخط کے حوالے سے شرح خواندگی کیا ہوگی؟
میں نے ایسے ہی تجسس کے زیر اثر پوچھ لیا، امید ہے آپ نے برا نہیں مانا ہوگا.
دعاگو،
راحل.
عبدالقیوم چوہدری — جولائی 12، 2020 9:25 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔ :)
عمار نقوی — جولائی 13، 2020 4:29 صبح
خوش آمدید عمار بھائی.
مجھے بہت عرصے سے یہ بات معلوم کرنے کی جستجو رہی ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں اردو رَسم الخط کی تعلیم کا فی زمانہ کیا انتظام ہے؟ سرکاری یا نجی اسکولز میں تو اب شاید اہتمام نہیں ہوتا ہوگا، پھر متبادل طریقہِ کار کیا ہے؟ کیا اس بابت کوئی اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہاں مسلمانوں کی نئی نسل میں اردو رسم الخط کے حوالے سے شرح خواندگی کیا ہوگی؟
میں نے ایسے ہی تجسس کے زیر اثر پوچھ لیا، امید ہے آپ نے برا نہیں مانا ہوگا.
دعاگو،
راحل.
شکریہ راحل بھائی !!
برا ماننے کا تو سوال ہی نہیں
جہاں تک ہندوستان میں اردو زبان کی تدریس کا سوال ہے تو ایک خود مسلمانوں کے اپنے مکتب ہیں جہاں قرآن مجید، دینیات اور اردو زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔یہ مکتب عام طور سے مساجد اور امام باڑوں میں چلتے ہیں۔اس کے بعد اعلی دینی تعلیم کے لئے مدارس ہیں جہاں ذریعہ تعلیم اردو ہی ہوتا ہے۔کچھ اردو میڈیم اسکول بھی ہیں گو ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہیں۔اس کے علاوہ کچھ سرکاری اور نجی اسکولوں میں اب بھی اردو ایک متبادل زبان کے طور پر پڑھائی جاتی ہے۔
جہاں تک نئی نسل میں اردو کی شرح خواندگی کا سوال ہے اس سلسلے میں اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے۔
جزاک اللہ !
عمار نقوی — جولائی 13، 2020 4:31 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔ :)
علیکم السلام و رحمة الله
شکریہ جناب !!
سید ذیشان — جولائی 13، 2020 4:31 صبح
خوش آمدید نقوی صاحب۔
عمار نقوی — جولائی 13، 2020 4:32 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔ :)
جی آیاں نوں کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا
عمار نقوی — جولائی 13، 2020 4:34 صبح
خوش آمدید نقوی صاحب۔
بہت شکریہ سید صاحب
سیما علی — جولائی 13، 2020 5:04 صبح
جی آیاں نوں کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا
یہ خوش آمدید کے معنی میں لیا جاتا ہے
عمار نقوی — جولائی 13، 2020 5:08 صبح
یہ خوش آمدید کے معنی میں لیا جاتا ہے
اچھا شکریہ
غالبا پنجابی زبان میں ہے؟
سیما علی — جولائی 13، 2020 5:09 صبح
اچھا شکریہ
غالبا پنجابی زبان میں ہے؟
جی ہاں
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.112399/