اب مطلب بھی میں ہی بتاؤں؟ ایسا کرو کسی اچھی سے لُغت میں دیکھ لو۔
میم نون — اپریل 12، 2011 12:05 شام
آپ پھر دہی کے پیچھے پڑ گئے ہیں
جناب کوئی "پلاؤ شلاؤ" بناؤ یا پھر مولی کا پرٹھا، نرا دہی نہیں چلے گا
شمشاد — اپریل 12، 2011 12:48 شام
پلاؤ کے اوپر دہی ڈال کر کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
mfdarvesh — اپریل 12، 2011 5:17 شام
مجھ تو دہی ہی بہت پسند ہے
میرے گھر آتا ہے تو مجھ سے چھپا کے رکھتے ہیں یا زیادہ لے کے آتے ہیں کہ آدھا تو یہی کھا جائے گا
میں تو ویسے ہی ڈبہ خالی کر دیتا ہوں
شمشاد — اپریل 12، 2011 6:49 شام
یہی تو میں میم نون سے پوچھ رہا ہوں کہ ان کو دہی سے کیوں الرجی ہے؟
میم نون — اپریل 12، 2011 6:52 شام
بس ویسے ہی پسند نہیں ایسا نہیں کہ کھاتا ہی نہیں، لیکن کبھی شوق سے نہیں کھایا
خرم شہزاد خرم — اپریل 12، 2011 6:56 شام
مجھے تو دہی بہت پسند ہے میں تو تقریبا روز دن کے کھانے کے ساتھ دہی ضرور کھاتا ہوں
شمشاد — اپریل 12، 2011 7:00 شام
میں بھی اکثر دہی کھاتا ہوں لیکن پاکستان کے دہی کی کیا ہی بات ہے۔
میم نون — اپریل 12، 2011 8:04 شام
لیکن مجھے یہ تو کسی نے بتایا ہی نہیں کہ جب دہی ہے ہی نہیں تو اسے جمانے کے لئیے دودھ میں کیا ڈالیں منتظمین سے گزارش ہے کہ اس دھاگے کو گپ شپ میں منتقل کر دیا جائے، کیونکہ تعارف سے تھوڑا ہٹ گیا ہے، شکریہ۔
شمشاد — اپریل 12، 2011 8:36 شام
بازار سے ایک ریال والا ڈبہ لائیں، اس میں سے تھوڑا سا دہی دودھ میں ڈالیں، باقی دہی کھا لیں۔ اب جو دہی جمے گا، اس میں سے ہر روز تھوڑا سا دہی اگلے دن دہی جمانے کے لیے بچا لیا کریں۔
میم نون — اپریل 12، 2011 9:05 شام
ہی ہی ہی اتنا آسان بھی نہیں ہے، پہلی بات تو یہ کہ یہاں پر ایک ریال والا دہی کا ڈبہ نہیں ملتا
دوسری بات یہ کہ یہاں پر جو دہی ہوتا ہے وہ تھوڑا "لیسلہ" ہوتا ہے اب اگر اس سے دہی جمائیں تو وہ بھی "لیسلہ" ہی جمتا ہے
شمشاد — اپریل 12، 2011 9:19 شام
اپنا پتہ بتائیں، میں یہاں سے بھجوا دیتا ہوں۔
عثمان — اپریل 13، 2011 2:29 صبح
لو بھئی۔۔
میں سوچ رہا ہوں کہ جب تک مجھے نک کے لئے اپنا نام نہیں مل جاتا میں بھی نام کے ساتھ سابقہ لاحقہ لگا کر کام چلا لوں۔
شمشاد بھائی میری بھی مدد کریں۔
mfdarvesh — اپریل 13، 2011 5:42 صبح
لیں جی، دو تراکیب دہی جمانے کی، اس میں دہی کےبغیر بھی ہے
لو بھئی۔۔
میں سوچ رہا ہوں کہ جب تک مجھے نک کے لئے اپنا نام نہیں مل جاتا میں بھی نام کے ساتھ سابقہ لاحقہ لگا کر کام چلا لوں۔
شمشاد بھائی میری بھی مدد کریں۔