میم نون کی آمد

شمشاد — اپریل 15، 2011 5:30 صبح
اس کا بہتر طریقہ دودھ گرم کر کے اس میں چینی پتی ڈال لیں اور نوش فرمائیں۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 15، 2011 5:48 صبح
السلامُ علیکم۔
میم نون محفل پر نیا آیا ہے، اسے خوش آمدید کہا جائے :grin:
والسلام

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید میم نون بھائی
یہاں محفل سے ایگل سورڈ صاحب کے غائب ہونے کا بہت قلق تھا کیوں کہ ان سے مجھ سمیت اہل محفل نے بہت کچھ سیکھا، ان کی غیر حاضری سے دل بہت مضطرب تھا، لیکن آپ کے آنے سے جانے کیوں دل میں نشاط کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے، محفل نکھری نکھری سی لگ رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایگل سورڈ کو کھونے کا جتنا غم تھا، آپ کو پانے کی خوشی اس سے بڑھ کر ہے۔
امید ہے کہ ہمیں میم نون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
mfdarvesh — اپریل 15، 2011 7:02 صبح
اس کا بہتر طریقہ دودھ گرم کر کے اس میں چینی پتی ڈال لیں اور نوش فرمائیں۔

مزہ کچا پینے میں ہی آتا ہے کبھی کبھی میں شوق چراتا ہوں
mfdarvesh — اپریل 15، 2011 7:04 صبح
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید میم نون بھائی
یہاں محفل سے ایگل سورڈ صاحب کے غائب ہونے کا بہت قلق تھا کیوں کہ ان سے مجھ سمیت اہل محفل نے بہت کچھ سیکھا، ان کی غیر حاضری سے دل بہت مضطرب تھا، لیکن آپ کے آنے سے جانے کیوں دل میں نشاط کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے، محفل نکھری نکھری سی لگ رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایگل سورڈ کو کھونے کا جتنا غم تھا، آپ کو پانے کی خوشی اس سے بڑھ کر ہے۔
امید ہے کہ ہمیں میم نون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

کیا الفاظ لکھے ہیں جناب، نوید کچھ کہے نہ کہے میں شکریہ ضرور کہوں گا :)
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 15، 2011 7:38 صبح
کیا الفاظ لکھے ہیں جناب، نوید کچھ کہے نہ کہے میں شکریہ ضرور کہوں گا :)

ذرّہ نوازی ہے جناب کی ورنہ من آنم کہ من دانم۔ آپ جیسے دوستوں کی قدردانی ہی مجھ جیسے کم علم لوگوں سے بھی محفل میں کچھ نہ کچھ لکھوا کر حاضری لگوالیتی ہے۔
والسلام
mfdarvesh — اپریل 15، 2011 11:28 صبح
واہ واہ، کیا ادب لکھا ہے :)
میم نون — اپریل 15، 2011 12:10 شام
خوش آمدید نوید بھیا:)

بہت شکریہ عائشہ بہن :)
پڑھائی کیسی جا رہی ہے، ویسے مجھے یہ تو پتہ ہی نہیں کہ آپ کس مضمون میں پڑھ رہی ہیں؟
میم نون — اپریل 15، 2011 12:27 شام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید میم نون بھائی
یہاں محفل سے ایگل سورڈ صاحب کے غائب ہونے کا بہت قلق تھا کیوں کہ ان سے مجھ سمیت اہل محفل نے بہت کچھ سیکھا، ان کی غیر حاضری سے دل بہت مضطرب تھا، لیکن آپ کے آنے سے جانے کیوں دل میں نشاط کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے، محفل نکھری نکھری سی لگ رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایگل سورڈ کو کھونے کا جتنا غم تھا، آپ کو پانے کی خوشی اس سے بڑھ کر ہے۔
امید ہے کہ ہمیں میم نون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام تعریفیں اللہ کے لئیے
سمیع اللہ بھائی آپکی محبت ہے وگرنہ میں کسی کو کیا سکھا سکتا ہوں بھلا، آپ دوستوں سے ہی سیکھتا ہوں اور پھر اگر کسی کو اسکی ضرورت پڑے تو آپ دوستوں کی جلائی علم کی شمع کو آگے بڑھا دینے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔ دیپ سے دیپ جلانے سے ہی علم بڑھتا اور تاریکی کم ہوتی ہے، اور اسی پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ نے جتنے اچھے الفاظ میں مجھے خوش آمدید کہا ہے، مجھے افسوس ہے کہ میری اردو لغت کمزور ہونے کے باعث اتنے ہی اچھے الفاظ میں آپکا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔
آپکا تہہ دل سے شکریہ اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنا کرم خاص فرمائے۔ آمین۔
والسلام
najmi — اپریل 15، 2011 4:26 شام
وعليكم السلام بس هذي الي فهمتها والباقي مدري وش تقول يسعد امورك هههه
يسعد امورك يالباكستاني
وناسة لو ادري وش تقول:)

والله انت شكلك خياط ابغي ادور لك فيزة يسعد امورك
وناسة لو القى:)

يسعد امورك شمشاد شكلك ماعندك لعب ابي اصير خويك عشان ماتفجر بي هههه
وناسة لو تصير خويي:)

هههه يسعد امورك شمشاد ترجمت كلامك تقول تجربني اني احذف ردودك هههه
احذفهن من زين منتداكم الي كله طلاسم هههه هذا حق الي يبي يدبر لكم فيز هههه
اهم شي لاتنسون تليسون غرفتي هههه
وناسة:)

جو کہتا ھے وہی ھوتا ھے۔۔۔۔۔:-p
عائشہ عزیز — اپریل 15، 2011 5:04 شام
بہت شکریہ عائشہ بہن :)
پڑھائی کیسی جا رہی ہے، ویسے مجھے یہ تو پتہ ہی نہیں کہ آپ کس مضمون میں پڑھ رہی ہیں؟

بھیا میں آنرز کر رہی ہوں فزکس میں۔:)
شمشاد — اپریل 15، 2011 5:44 شام
سب سے پہلے تجربے اپنی آپی ناعمہ پر کرنا۔
عائشہ عزیز — اپریل 16، 2011 2:16 صبح
ہائیں! فزکس کے تجربے آپی پر کیسے کروں:confused:
mfdarvesh — اپریل 16، 2011 5:30 صبح
بس ان کو ٹیبل پہ لٹاؤ اور نیوٹن رنگ کا تجربہ کر ڈالو
پھر اس کے بعد چاہو تو GM Counter بھی کر ڈالو اور
ان کو سرکٹ بورڈ سمجھ کے سب کچھ کیجیے گا
شمشاد — اپریل 16، 2011 8:03 صبح
لیکن ہم میں سے کسی کا نام مت لگانا کہ انہوں نے کہا تھا۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 16، 2011 10:59 صبح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام تعریفیں اللہ کے لئیے
سمیع اللہ بھائی آپکی محبت ہے وگرنہ میں کسی کو کیا سکھا سکتا ہوں بھلا، آپ دوستوں سے ہی سیکھتا ہوں اور پھر اگر کسی کو اسکی ضرورت پڑے تو آپ دوستوں کی جلائی علم کی شمع کو آگے بڑھا دینے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔ دیپ سے دیپ جلانے سے ہی علم بڑھتا اور تاریکی کم ہوتی ہے، اور اسی پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ نے جتنے اچھے الفاظ میں مجھے خوش آمدید کہا ہے، مجھے افسوس ہے کہ میری اردو لغت کمزور ہونے کے باعث اتنے ہی اچھے الفاظ میں آپکا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔
آپکا تہہ دل سے شکریہ اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنا کرم خاص فرمائے۔ آمین۔
والسلام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوید بھائی! ویسے تو آپ جب بھی آتے ہیں، ایک خوشگوار حیرانگی ساتھ لے کر آتے ہیں۔ یعنی کبھی فوٹو شاپ کی کوئی حیرت انگیز ٹپ، کبھی آئی ٹی کے سوال وجواب کے زمرہ میں پریشان سائلین کے مسائل کا چٹکی بجاتے حل، گپ شپ اور مزاح میں بھی شائستگی کا ایک خاص انداز۔ یہ تمام خصوصیات آپ کو محفل میں ممتاز کرنے کے ساتھ ساتھ اہل محفل کو خوش گوار حیرت میں بھی مبتلا کرتی ہیں۔ لیکن اس بات کا تو میں تصور تک نہیں کرسکتا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے فرد کی اس قدر نستعلیق اردو اور اتنا شائستہ انداز ہوسکتا ہے، اس قدر علمی شخصیت ہونے کے باوجود اس قدر انکساری اور اس پر مستزاد یہ کہ پھر بھی اپنی اردو لغت کے کمزور ہونے کا اعتذار۔ بس اب مزید حیران ہونے کی بالکل بھی گنجائش نہیں رہی، آج تو گویا آپ نے حیران کرنے کی حد ہی کردی۔
بہرحال اگر میں نے آپ کو خوش آمدید کہا ہے کہ تو آپ بھی مجھے مبارک باد دیجئے کہ میں نے میم نون کی شکل میں ایک انتہائی قیمتی، مخلص اور پیارا دوست پایا ہے۔
اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرمائے، آپ یونہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیں اور اہل محفل کو اپنی ذات سے فیض یاب کرتے رہیں۔ آمین
والسلام
شمشاد — اپریل 16، 2011 11:18 صبح
ماشاء اللہ دونوں اراکین کیا ہی ثقیل اردو میں گفتگو فرما رہے ہیں۔ مزہ آ گیا۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 16، 2011 11:41 صبح
ماشاء اللہ دونوں اراکین کیا ہی ثقیل اردو میں گفتگو فرما رہے ہیں۔ مزہ آ گیا۔

شمشاد بھائی یہ سب آپ کی صحبت کا اثر ہے، آپ جہاں ہوتے ہیں وہاں (محاورے کے مطابق) پتھروں تک سے اگلوالیتے ہیں، ہم پھر کس قطار شمار میں ہیں۔:grin:
شمشاد — اپریل 16، 2011 1:05 شام
سمیع اللہ بھائی اس عزت افزائی کا بہت شکریہ جو آپ اس قابل سمجھتے ہیں۔
ناعمہ عزیز — اپریل 16، 2011 4:37 شام
بس ان کو ٹیبل پہ لٹاؤ اور نیوٹن رنگ کا تجربہ کر ڈالو
پھر اس کے بعد چاہو تو GM Counter بھی کر ڈالو اور
ان کو سرکٹ بورڈ سمجھ کے سب کچھ کیجیے گا

لیکن ہم میں سے کسی کا نام مت لگانا کہ انہوں نے کہا تھا۔

خبردار شازشی لوگ !!!! :mad:
میں انسان ہوں چھپکلی نہیں کہ تجربے کرتے رہیں۔
شمشاد — اپریل 16، 2011 5:10 شام
اچھا تم میں اور چھپکلی میں کیا قدرِ مشترک ہے؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%85%D8%AF.33581/page-5