میم نون کی آمد

شمشاد — اپریل 18، 2011 10:30 صبح
آج ایس ایم ایس بھی کیا ہے، نجانے کہاں ہیں جو ابھی تک نہیں آئے۔
میم نون — اپریل 18، 2011 12:04 شام
السلام علیکم
میں پھر حاضر ہوں،
ابھی آپ سب کے پیغامات پڑھ کے باری باری جوابات دیتا ہوں :)
میم نون — اپریل 18، 2011 12:06 شام
بھیا میں آنرز کر رہی ہوں فزکس میں۔:)

ماشاء اللہ، ہمارے لئیے بہت آنر کی بات ہے کہ آپ آنرز کر رہی ہیں، دل لگا کر خوب پڑھیں اور پاکستان کا نام روشن کریں :)
میم نون — اپریل 18، 2011 12:11 شام
یہ میم نون صاحب کہاں رہ گئے؟ ایس ایم ایس کرتا ہوں ان کو۔

میم نون جہاں بھی ہوں، فورا سے پیشتر حاضر ہوں!

آج ایس ایم ایس بھی کیا ہے، نجانے کہاں ہیں جو ابھی تک نہیں آئے۔

غیر حاضری کے لئیے معزرت۔
دراصل پچھلے جمعے سے میرے گھر انٹرنیٹ کا کنیکشن خراب ہوا ہے، فون کمپنی کو فون کیا ہے اور امید ہے کہ آج شام تک ٹھیک ہو چکا ہو گا۔
اس کے علاوہ اس احتتام ہفتہ کو تھوڑی مصروفیت بھی رہی ہے، لیکن پھر بھی ایک دوست کے پاس سے محفل پر چند ایک دھاگے پڑھے تھے، لیکن وقت کی کمی کے باعث کچھ لکھ نہ سکا۔
ابھی تو شائد سب کا جواب نا دے سکوں، لیکن تمام دوستوں کا مجھے یاد کرنے کے لئیے بہت بہت شکریہ۔
شام کو گھر سے سب کو جواب دوں گا۔
شمشاد بھائی مجھے آپکا ایس ایم ایس نہیں ملا۔
شمشاد — اپریل 18، 2011 12:23 شام
میں نے اسی نمبر پر ایس ایم ایس کیا تھا جو نمبر آپ نے مجھے دیا تھا۔
میم نون — اپریل 18، 2011 12:25 شام
اچھا لیکن مجھے تو نہیں پہنچا، شام تک انتظار کرتا ہوں شائد پہنچ جائے، نہیں تو شام کو نمبر چیک کر لیں گے، شکریہ :)
شمشاد — اپریل 18، 2011 12:30 شام
میں نے بحری جہاز کے ذریعے تو ایس ایم ایس نہیں بھیجا، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ سعودی کمپنی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 18، 2011 12:56 شام
السلام علیکم
میں پھر حاضر ہوں،
ابھی آپ سب کے پیغامات پڑھ کے باری باری جوابات دیتا ہوں :)

نوید بھائی چھپ جائیں فوراً شمشاد بھائی آپ کی غیر حاضری پر دانت تیز کیے بیٹھے ہیں اور مزے کی بات یہ کہ میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔:grin:
میم نون — اپریل 18، 2011 12:59 شام
اچھا میں تو لگا چھپنے :grin:
کام کا وقت ہو گیا ہے امید ہے کہ شام تک انٹرنیٹ کنیکشن ٹھیک ہو چکا ہو گا اور پھر آپ دوستوں سے ملاقات ہو گی، نہیں تو کل اسی وقت۔
اللہ حافظ
mfdarvesh — اپریل 18، 2011 2:51 شام
میں نے بحری جہاز کے ذریعے تو ایس ایم ایس نہیں بھیجا، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ سعودی کمپنی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

:grin:
نوید بھائی، مجھ بھی نمبر شئیر کریں، دیکھتے ہیں کس کا ایس ایم ایس جلد پہنچتا ہے
شمشاد — اپریل 18، 2011 7:03 شام
میم نون آئے تھے لیکن نامعلوم ادھر کیوں نہیں آئے۔
الف عین — اپریل 18، 2011 7:26 شام
م ن کو ا ع کی طرف سے خوش آمدید، نہ جانے یہاں اور کیا کیا باتیں ہوئی ہیں، اب چودہ صفھات کون پڑھے!!
شمشاد — اپریل 18، 2011 11:17 شام
اعجاز بھائی یہ eaglesword ہیں، اب نام بدل کر دوبارہ “خوش آمدید“ سمیٹنے آئے ہیں۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 19، 2011 4:49 صبح
اچھا میں تو لگا چھپنے :grin:
کام کا وقت ہو گیا ہے امید ہے کہ شام تک انٹرنیٹ کنیکشن ٹھیک ہو چکا ہو گا اور پھر آپ دوستوں سے ملاقات ہو گی، نہیں تو کل اسی وقت۔
اللہ حافظ

نوید بھائی آپ تو واقعی چھپ گئے، اگر کسی کو نوید بھائی کا پتہ ہو تو اس دھاگے پر اطلاع کریں، اور اگر میم نون خود پڑھیں تو واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔:grin:
mfdarvesh — اپریل 19، 2011 7:21 صبح
آپ کچھ نہ کہیں میں تو ضرور جرمانہ کروں گا
شمشاد — اپریل 19، 2011 7:26 صبح
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ انٹرنیٹ کنکشن ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 19، 2011 8:01 صبح
آپ کچھ نہ کہیں میں تو ضرور جرمانہ کروں گا

شمشاد بھائی! مبارک ہو! ایک اور ہم خیال مل گیا۔ اللہ نوید بھائی کو اپنے حفظ وامان میں رکھے، ان کی عافیت خطرے میں پڑتی نظر آرہی ہے۔
شمشاد — اپریل 19، 2011 10:41 صبح
فکر نہ کریں ان کی عافیت کو کچھ نہیں ہو گا۔ اگلے ماہ سے میں جرمانے وصول کرنے والا ہوں۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی — اپریل 19، 2011 11:09 صبح
فکر نہ کریں ان کی عافیت کو کچھ نہیں ہو گا۔ اگلے ماہ سے میں جرمانے وصول کرنے والا ہوں۔

یک نہ شد دو شد
شمشاد — اپریل 19، 2011 12:07 شام
بھائی جی اردو محفل کی سالانہ فیس جمع کرانے کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%85%D8%AF.33581/page-7