میں رومانہ چوہدری ہوں

زیک — اکتوبر 6، 2016 9:52 شام
جب اور زبانیں سیکھنے سے آ جاتی ہیں تو یہ بھی سیکھ لیں۔ اس خطے کی ایک بڑی زبان ہے
لیکن میرے علاقے میں تو کوئی پنجابی نہیں بولتا
arifkarim — اکتوبر 6، 2016 9:52 شام
اردو فورم آپ نے بنایا؟
جی زیک اور نبیل محفل کے بانی ہیں
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:53 شام
ان میں کس کی لسٹ بنانی ہے؟
آپ کو تو صرف تعلق والوں کا علم ہو گا
لیکن میرے علاقے میں تو کوئی پنجابی نہیں بولتا
یہ سائیٹ بھی آپ کا علاقہ ہی ہے
arifkarim — اکتوبر 6، 2016 9:53 شام
کافی سارے محفلین کو آتی ہے پنجابی.. بس لکھنا مشکل لگتا ہے۔
زیادہ تر محفلین پنجابی ہیں اسلئے انہیں آتی ہے۔
زیک — اکتوبر 6، 2016 9:55 شام
اردو فورم آپ نے بنایا؟؟ کیا کسی زمرے میں محفل کی کوئی ہسٹری موجود ہے؟؟ مطلب اگر ہم اس بارے میں جاننا چاہیں..
اردو ویب کی تاریخ کے متعلق محفل پر کئی مراسلے بکھرے پڑے ہیں
لاریب مرزا — اکتوبر 6، 2016 9:55 شام
جی زیک اور نبیل محفل کے بانی ہیں
آپ دونوں دوست ہیں زیک بھائی؟؟
arifkarim — اکتوبر 6، 2016 9:57 شام
آپ دونوں دوست ہیں زیک بھائی؟؟
میری تو محفل پر کسی سے دوستی نہیں ہے۔ ہاں وقتی مک مکا چلتا رہتا ہے۔
زیک — اکتوبر 6، 2016 10:01 شام
آپ دونوں دوست ہیں زیک بھائی؟؟
نبیل اور میں؟ یہ تو دوستی کی تعریف پر منحصر ہے۔ اگر یہ پوچھنا چاہتی ہیں کہ انٹرنیٹ سے باہر ایک دوسرے کو جانتے ہیں تو نہیں ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
زیک — اکتوبر 6، 2016 10:02 شام
زیادہ تر محفلین پنجابی ہیں اسلئے انہیں آتی ہے۔
زیادہ تر تو شاید نہیں کہ پنجاب کے علاوہ بھی یہاں کافی محفلین ہیں
لاریب مرزا — اکتوبر 6، 2016 10:03 شام
نبیل اور میں؟ یہ تو دوستی کی تعریف پر منحصر ہے۔ اگر یہ پوچھنا چاہتی ہیں کہ انٹرنیٹ سے باہر ایک دوسرے کو جانتے ہیں تو نہیں ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
پھر آپ دونوں نے مل کے کیسے بنایا اردو ویب؟؟ :question:
زیک — اکتوبر 6، 2016 10:04 شام
یہ سائیٹ بھی آپ کا علاقہ ہی ہے
کبھی کبھی تو علاقہ غیر لگتا ہے۔
نوٹ: سائٹ کا نام اردوویب اور فورم کا اردو محفل ہے۔ اس میں پنجابی کا ذکر کہیں دکھائی نہیں دیا
زیک — اکتوبر 6، 2016 10:05 شام
پھر آپ دونوں نے مل کے کیسے بنایا اردو ویب؟؟ :question:
بلاگنگ کے ذریعہ واقفیت ہوئی۔
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 10:06 شام
ہاں وقتی مک مکا چلتا رہتا ہے۔
کیسے ؟
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 10:12 شام
کبھی کبھی تو علاقہ غیر لگتا ہے۔
فاٹا والا!
نوٹ: سائٹ کا نام اردوویب اور فورم کا اردو محفل ہے۔ اس میں پنجابی کا ذکر کہیں دکھائی نہیں دیا
کیا پنجابی یا کوئی اور زبان کے استعمال کرنے سے اردو کے وجود کو کوئی خطرہ ہے ؟
زیک — اکتوبر 6، 2016 10:17 شام
کیا پنجابی یا کوئی اور زبان کے استعمال کرنے سے اردو کے وجود کو کوئی خطرہ ہے ؟
نہیں۔ میرا 95 فیصد وقت انگریزی کے ساتھ گزرتا ہے اور باقی اردو۔ اب انگریزی والا حصہ کم نہیں ہو سکتا تو کیا اردو کے حصے سے پنجابی کو وقت دوں؟
عثمان — اکتوبر 6، 2016 10:22 شام
کیا پنجابی یا کوئی اور زبان کے استعمال کرنے سے اردو کے وجود کو کوئی خطرہ ہے ؟
پنجابی جیسی زبان سے اردو زبان کو تو بظاہر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اس فورم میں اردو کے علاوہ پنجابی اور دیگر زبانوں کا بے جا اور بے محل استعمال اردو محفل کے مقاصد کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
ربیع م — اکتوبر 6، 2016 10:24 شام
وعلیکم السلام ورحمة الله و بركاته
خوش آمدید!
یہ شاید محفل کی رکنیت کی شرط ہے۔
مجھے رکنیت حاصل کرتے وقت کچھ خاص دلچسپی نہیں تھی البتہ اب کچھ کچھ رنگ پکڑ رہا ہوں۔
میری تو محفل پر کسی سے دوستی نہیں ہے۔ ہاں وقتی مک مکا چلتا رہتا ہے۔

تواڈے تو کسی نے پوچھیا!!!!!
احمد علی بلتی — اکتوبر 6، 2016 10:24 شام
خوش آمدید
حمیرا عدنان — اکتوبر 6، 2016 10:31 شام
خوش آمدید رومانہ چوہدری
اردو محفل میں خوش آمدید
زیک — اکتوبر 6، 2016 10:31 شام
چلیں اس دنیا میں ایسا کچھ تو موجود ہے جو آپ جیسی عظیم کو نہیں آتا
بہت کچھ ہے جو مجھے نہیں آتا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%D9%88%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%86%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%DB%81%D9%88%DA%BA.92333/page-3