میں رومانہ چوہدری ہوں

رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 8:42 شام
السلام علیکم
میں رومانہ چوہدری ہوں اور لاہور سے تعلق ہے۔ گریجویٹ ہوں اور ایک سرکاری محکمے میں جاب کرتی ہوں۔ اس سائیٹ کو وزٹ کرتے ہوئے ایک سال سے زائد ہو چکا لیکن ممبرشپ کچھ دن پہلے ہی لی ہے۔ دو تین ممبران نے تعارف کروانے کے بارے میں بات کی تھی تو سوچا آج یہ فرض پورا کر دوں۔
شاعری سے تھوڑا بہت لگاؤ ہے اور کچھ کچھ سمجھ بھی آجاتی ہے۔ فالتو وقت میں نیٹ سرفنگ کرتے ہوئے عموماً شاعری ہی پڑھتی ہوں۔ البتہ خود شاعری کبھی نہیں کی۔ اس کے علاوہ اچھی نثر پڑھنے کا شوق ہے اور پچھلے ایک سال میں اس سائیٹ پر کافی کچھ پڑھ چکی ہوں۔ سائیٹ اچھی لگی ہے کہ اس میں شاعری، نثر، سیاست، کھیل، مذہب تقریباً سبھی کچھ ہے۔ سب سے اچھا ممبران کی گپ شپ اور اس میں ہوئی نوک جھونک پسند آتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے ایک ہی خاندان کے بچے اور بڑے اکٹھے بیٹھ کر اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے بھی دیکھے ہیں۔
ایک سال پہلے کچھ تلاش کرتے ہوئے جب پہلی بار اس سائیٹ تک رسائی حاصل ہوئی اور پھر اسے وزٹ کرنا شروع کیا تو اپنے ایک سنیئر کولیگ (امید ہے کہ وہ پہچان جائیں گے) کو یہاں خاصا فعال پایا تھا۔ ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ اردو ٹائپنگ سیکھنے میں پہلی مدد انھوں نے ہی کی تھی۔
:):)
عثمان — اکتوبر 6، 2016 8:45 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
قرۃالعین اعوان — اکتوبر 6، 2016 8:47 شام
خوش آمدید رومانہ! :)
زیک — اکتوبر 6، 2016 8:52 شام
خوش آمدید رومانہ!
غدیر زھرا — اکتوبر 6، 2016 8:54 شام
خوش آمدید رومانہ :) آپ رواں اور خوبصورت بولتی ہیں :) اگر سئنیر کولیگ کے نام کے ساتھ چوہدری نہ آتا ہو تو شاید ہم بھی انہیں پہچان ہی لیں :)
نیرنگ خیال — اکتوبر 6، 2016 8:55 شام
خوش عام دید۔۔۔
arifkarim — اکتوبر 6، 2016 8:57 شام
خوش آمدید۔ محفل پر ایک اور چوہدری مبارک ہو عبدالقیوم چوہدری
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:00 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
خوش آمدید۔ محفل پر ایک اور چوہدری مبارک ہو عبدالقیوم چوہدری
شکریہ:)
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:00 شام
خوش آمدید رومانہ :) آپ رواں اور خوبصورت بولتی ہیں :) اگر سئنیر کولیگ کے نام کے ساتھ چوہدری نہ آتا ہو تو شاید ہم بھی انہیں پہچان ہی لیں :)
شکریہ لیکن آپ کی بات سمجھ نہیں سکی ہوں
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:01 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:02 شام
خوش آمدید۔ محفل پر ایک اور چوہدری مبارک ہو عبدالقیوم چوہدری
:bighug:
لاریب مرزا — اکتوبر 6، 2016 9:02 شام
اردو محفل میں خوش آمدید رومانہ :)
تو گویا آپ ایک سال سے اردو محفل کی خاموش قاری ہیں۔ جبھی رکنیت اختیار کرتے ہی پہلا کیفیت نامہ اردو محفل کے متعلق دیا۔ :)
ہم آپ کے سینئر کولیگ کو نہیں پہچان سکے، آپ خود ہی بتائیں اب تو :)
امید ہے کہ آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ :)
فاخر رضا — اکتوبر 6، 2016 9:04 شام
خوش آمدید
غدیر زھرا — اکتوبر 6، 2016 9:06 شام
شکریہ لیکن آپ کی بات سمجھ نہیں سکی ہوں
اصل میں آپ کے ان سئنیر کولیگ بارے تجسس ظاہر کرنا مقصود تھا جو محفل کے فعال رکن ہیں..اللہ کرے وہ عبدالقیوم چوہدری صاحب نہ ہوں کیونکہ انہیں پہچاننے سے میں فی الحال انکاری ہوں :)
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:07 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
شکریہ
اردو محفل میں خوش آمدید رومانہ :)
تو گویا آپ ایک سال سے اردو محفل کی خاموش قاری ہیں۔ جبھی رکنیت اختیار کرتے ہی پہلا کیفیت نامہ اردو محفل کے متعلق دیا۔ :)
ہم آپ کے سینئر کولیگ کو نہیں پہچان سکے، آپ خود ہی بتائیں اب تو :)
امید ہے کہ آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ :)
آپ کو تو پہچاننے کو نہیں کہا تھا:)
میرا اظہار کر دینا ناگوار بھی گزر سکتا ہے وہ بڑے ہیں اگر مناسب سمجھیں گے تو خود بتا دیں گے۔
بہت شکریہ
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:09 شام
آپ کا بھی شکریہ
اصل میں آپ کے ان سئنیر کولیگ بارے تجسس ظاہر کرنا مقصود تھا جو محفل کے فعال رکن ہیں..اللہ کرے وہ عبدالقیوم چوہدری صاحب نہ ہوں کیونکہ انہیں پہچاننے سے میں فی الحال انکاری ہوں :)
آپ شاید نام میں 'چوہدری' کی مماثلت کی وجہ سے ایسا کہہ رہی ہیں !!
غدیر زھرا — اکتوبر 6، 2016 9:11 شام
آپ کا بھی شکریہ
آپ شاید نام میں 'چوہدری' کی مماثلت کی وجہ سے ایسا کہہ رہی ہیں !!
کہہ سکتی ہیں :)
لاریب مرزا — اکتوبر 6، 2016 9:13 شام
آپ کو تو پہچاننے کو نہیں کہا تھا:)
میرا اظہار کر دینا ناگوار بھی گزر سکتا ہے وہ بڑے ہیں اگر مناسب سمجھیں گے تو خود بتا دیں گے۔
بہت شکریہ
آپ نے پہچاننے کو تو نہیں کہا لیکن چونکہ ان کا ذکر کیا تو ہم نے پوچھ لیا :)
چلیں دیکھتے ہیں شاید وہ آپ کو پہچان لیں :)
زیک — اکتوبر 6، 2016 9:15 شام
چلیں دیکھتے ہیں شاید وہ آپ کو پہچان لیں
اگر مکر گئے پھر کیا ہو گا؟
رومانہ چوہدری — اکتوبر 6، 2016 9:17 شام
انٹرنیٹ پر خواتین عموماً اپنے اصل نام سے نہیں ہوتی ہیں۔ امید ہے آپ سمجھ جائیں گی۔
آپ نے پہچاننے کو تو نہیں کہا لیکن چونکہ ان کا ذکر کیا تو ہم نے پوچھ لیا :)
چلیں دیکھتے ہیں شاید وہ آپ کو پہچان لیں :)
شکریہ:)
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%D9%88%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%86%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%DB%81%D9%88%DA%BA.92333/