ناعمہ عزیز کا تعارف

شمشاد — دسمبر 31، 2011 4:59 شام
چلو بھئی ناعمہ عزیز یہ دھاگہ گزشتہ ڈھائی سال سے رُکا ہوا تھا، اب اس کو آگے بڑھاتے ہیں۔
فہیم — دسمبر 31، 2011 5:39 شام
میں نے دیکھ لیا کہ میں نے ان صاحبہ کو خوش آمدید نہیں کہا ہوا۔
تو اب کہہ دیتا ہوں۔
السلام علیکم
ناعمہ عزیز صاحبہ کو
اردو محفل میں
اس حقیروفقیر پرتقسیر ہج مداں بنداں ناداں فہیم خاں کی طرف سے خوش آمدید :)
شمشاد — دسمبر 31، 2011 5:42 شام
یہ کیا مغل بھائی کا اثر ہو گیا ہے کیا؟
فہیم — دسمبر 31، 2011 5:45 شام
یہ کیا مغل بھائی کا اثر ہو گیا ہے کیا؟

کس کا اثر مجھ غریب پر کرا رہے ہیں۔
یہ تو کہیں کہ ہمیں کچھ پرانا یاد آگیا :)
شمشاد — دسمبر 31، 2011 5:53 شام
کہیں زیادہ ہی پیچھے نہ چلے جائیے گا۔
فہیم — دسمبر 31، 2011 6:25 شام
کہیں زیادہ ہی پیچھے نہ چلے جائیے گا۔

نہیں نہیں اتنا پیچھے بھی نہیں :)
شمشاد — دسمبر 31، 2011 6:30 شام
ان ڈھائی سالوں میں بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے بہہ گیا ہے۔
اس وقت کی محفل اور موجودہ محفل میں کیا فرق محسوس کرتی ہو؟
عائشہ عزیز — دسمبر 31، 2011 6:34 شام
میں نے دیکھ لیا کہ میں نے ان صاحبہ کو خوش آمدید نہیں کہا ہوا۔
تو اب کہہ دیتا ہوں۔
السلام علیکم
ناعمہ عزیز صاحبہ کو
اردو محفل میں
اس حقیروفقیر پرتقسیر ہج مداں بنداں ناداں فہیم خاں کی طرف سے خوش آمدید :)
عمران سیریز یاد آگیا ۔
بقول عمران :
حقیروفقیر پرتقسیر ہیچ مداں بندہ ناداں علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن بزبان خود بلکہ بدہان خود ۔۔شاید کچھ ایسا ہی تھا ۔:)
عائشہ عزیز — دسمبر 31، 2011 6:35 شام
ویسے میں نے بھی خوش آمدید نہیں بولا ہوا ۔
تو اردو محفل میں خوش آمدید!!! :)
فہیم — دسمبر 31، 2011 6:37 شام
عمران سیریز یاد آگیا ۔
بقول عمران :
حقیروفقیر پرتقسیر ہیچ مداں بندہ ناداں علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن بزبان خود بلکہ بدہان خود ۔۔شاید کچھ ایسا ہی تھا ۔:)

ارے واہ۔
یعنی تم نے بھی عمران سریز پڑھ رکھی ہے:biggrin:
ہم نے بھی وہیں سے کاپی مارا تھا۔
علی عمران کی جگہ فہیم خاں کرگئے :)
بس ہم غلطی میں ہیچ کو ہج لکھ گئے۔
شمشاد — دسمبر 31، 2011 6:41 شام
ویسے میں نے بھی خوش آمدید نہیں بولا ہوا ۔
تو اردو محفل میں خوش آمدید!!! :)

یعنی کہ چراغ تلے اندھیرا، آنے دو ناعمہ کو۔
عائشہ عزیز — دسمبر 31، 2011 6:43 شام
ارے واہ۔
یعنی تم نے بھی عمران سریز پڑھ رکھی ہے:biggrin:
ہم نے بھی وہیں سے کاپی مارا تھا۔
علی عمران کی جگہ فہیم خاں کرگئے :)
بس ہم غلطی میں ہیچ کو ہج لکھ گئے۔
ہاں ناں بھیا ۔۔
ابن صفی کی عمران سیریز سب سے اچھی تھی ۔اور مظہر کلیم بھی اچھا لکھتے ہیں ویسے میرے خیال میں یہ جملہ بھی شاید ان ہی کا تخلیق کردہ ہے ۔پتا نہیں ہوسکتا ہے ابن صفی کا ہو ان کی زیادہ نہیں پڑھیں ناں ۔۔
لیکن آجکل جو عمران سریز آتی ہیں ناں بس کچھ مت پوچھیں مجھے بہت غصہ ہے ان پر ہاتھ لگانے کو دل نہیں کرتا میرا اب ۔۔
کوئی پرانی آجائے تو پڑھ لیتی ہوں ورنہ مجھے یاد ہے عمران سیریز آنے پر لڑائی ہوتی تھی ہماری کہ میں نے پہلے پڑھنی ہے ۔:sigh:
فہیم — دسمبر 31، 2011 6:46 شام

یہ جملہ مظہر کلیم صاحب کا ہے۔
ویسے میں نے بھی پہلے مظہر کلیم صاحب کی عمران سریز ہی پڑھی ہیں۔
اور بہت بہت بہت بہت پڑھی ہیں۔
بعد میں ابن صفی مرحوم کو پڑھا
اور پھر سب بھول گیا۔ ابن صفی میں جو بات تھی وہ کسی میں نہیں۔
باقی تیسرا کوئی اس لائق نہیں کہ عمران سیریز لکھے۔
شمشاد — دسمبر 31، 2011 6:48 شام
ناعمہ تو بالکل بھی نہیں لکھ سکتی اس لیے عمران سیریز کو اس دھاگے میں بھول ہی جائیں تو اچھا ہے۔
عائشہ عزیز — دسمبر 31، 2011 6:48 شام
یہ جملہ مظہر کلیم صاحب کا ہے۔
ویسے میں نے بھی پہلے مظہر کلیم صاحب کی عمران سریز ہی پڑھی ہیں۔
اور بہت بہت بہت بہت پڑھی ہیں۔
بعد میں ابن صفی مرحوم کو پڑھا
اور پھر سب بھول گیا۔ ابن صفی میں جو بات تھی وہ کسی میں نہیں۔
باقی تیسرا کوئی اس لائق نہیں کہ عمران سیریز لکھے۔
بالکل بھیا میرا بھی یہی خیال ہے ۔
میں نے بھی پہلے ایم اے صاحب کو ہی پڑھا تھا ۔اور میں بھی بہت پڑھا کرتی تھی بلکہ ہم سب اور امی جان سے ڈانٹ بھی سنا کرتے تھے ۔شاکر بھیا ہمیں لاکر دیتے تھے ۔
فہیم — دسمبر 31، 2011 6:50 شام
ناعمہ تو بالکل بھی نہیں لکھ سکتی اس لیے عمران سیریز کو اس دھاگے میں بھول ہی جائیں تو اچھا ہے۔

عمران سیریز کو کیسے بھول جائیں۔
آپ کو غالباً معلوم نہیں میں اس فورم پر بھی عمران سریز کو ڈھونڈتا ہوا پہنچا تھا :)
شمشاد — دسمبر 31، 2011 6:51 شام
میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران سیریز کو بھول جائیں، صرف یہ کہا ہے کہ اس دھاگے پر عمران سیریز کو بھول جائیں۔
محمد امین — جنوری 1، 2012 2:34 صبح
یہ جملہ مظہر کلیم صاحب کا ہے۔
ویسے میں نے بھی پہلے مظہر کلیم صاحب کی عمران سریز ہی پڑھی ہیں۔
اور بہت بہت بہت بہت پڑھی ہیں۔
بعد میں ابن صفی مرحوم کو پڑھا
اور پھر سب بھول گیا۔ ابن صفی میں جو بات تھی وہ کسی میں نہیں۔
باقی تیسرا کوئی اس لائق نہیں کہ عمران سیریز لکھے۔

پلٹ تیرا دھیان کدھر ہے ۔۔۔ (یہ رکشوں پر لکھا ہوتا ہے) ۔۔۔مگر واقعی اس وقت تمہیں کہنے کا دل چاہ رہا ہے یہ ۔۔۔۔ میاں یہ جملہ مرحوم ابنِ صفی صاحب کا ہی ہے :) ۔۔۔ مظہر کلیم نے عمران سیریز کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔۔ ہنہہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!
محمد امین — جنوری 1، 2012 2:36 صبح
ایک عدد ہیچ مدان فہیم خان نے تو ناعمہ بہن کو خوش آمدید کہہ ہی دیا ہے ۔۔۔۔ ۔ میاں کپتان محمد امین سلمہ (کپتان ساجد حمید سلمہ کی طرز پر) کی طرف سے بھی خوش آمدید! :p
ناعمہ عزیز — جنوری 1، 2012 6:26 صبح
چلو بھئی ناعمہ عزیز یہ دھاگہ گزشتہ ڈھائی سال سے رُکا ہوا تھا، اب اس کو آگے بڑھاتے ہیں۔

اب میں نئی تو نہیں ہوں لالہ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%D8%B9%D9%85%DB%81-%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.22092/page-3