نیلے نقطے کا تعارف

نیلا نقطہ — اگست 13، 2022 10:09 صبح
السلام علیکم!
میں بی۔ایس کا طالب علم ہوں۔ اکاؤنٹ تو فروری کا بنایا ہوا ہے لیکن ای میل کی ترسیل میں کسی خرابی کے سبب اتنا عرصہ رسائی نہ مل سکی۔ وہ تو شکر ہے مجھے سعادت صاحب مل گئے ۔ ان ہی کی بدولت آخر کار فورم کی رسائی مل گئی۔ ان کا جتنا شکر گزار ہوں کم ہے۔ پر مجھے ڈر ہے کہ باقی نئے اراکین کو یہ خوش نصیبی نصیب نہیں ہو سکی ابھی تک۔ میں نے ٹویٹر/یوٹیوب کے تبصروں میں کافی لوگوں کو اس سلسلے میں شکایات کرتے دیکھا ہے۔ امید ہے یہ خرابی جلد ہی حل ہو جائے گی۔ میری رائے ہے کہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹوں کو منتظمین سے رابطہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ ایسی کسی خرابی کی فوراً اطلاع دی جا سکے۔
چلیں یہ تو تھے میرے گلے شکوے۔ اب کچھ اپنے شوق اور مصروفیات کے بارے میں۔ جدید ذرائع ابلاغ کا دل دادہ ہوں۔آنیمے ہو یا ویڈیو گیمیں۔ اور ان کی ہماری زبانوں میں غیر دستیابی بہت دکھ کی بات ہے۔ بہر حال بنانا تو چلو ہمارے بس کی بات نہیں ابھی مگر ان کے ترجمے ضرور کرنا چاہوں گا اور کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہوں۔میرے خیال میں اگر اکیسویں صدی میں کسی زبان کی ترویج مقصود ہے تو جدید ابلاغ کا اس زبان میں ہونا بہت ضروری ہے۔ اردو کتابیں پڑھنے والے کتنے ایک نوجوان ملتے ہیں آج کل؟
اور آخری گزارش یہ ہے کہ اگر ممکن ہے تو میرا نام "نیلا نکتہ" سے تبدیل کر کے "نیلا نقطہ" کر دیا جائے۔ نقطہ ہو کمر غلط نقطہ استعمال کرنا بڑا ہی شرمناک ہے۔
علی وقار — اگست 13، 2022 10:24 صبح

وعلیکم السلام! خوش آمدید! :)
محمد عبدالرؤوف — اگست 13، 2022 10:28 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
نیلے نقطے بھائی! خوش آمدید، دعا ہے آپ کا ساتھ خوشگوار ہو۔
"نیلا نقطہ" کی وجہِ تسمیہ بتانے کی زحمت فرمائیں گے۔
علی وقار — اگست 13، 2022 10:33 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
نیلے نقطے بھائی! خوش آمدید، دعا ہے آپ کا ساتھ خوشگوار ہو۔
"نیلا نقطہ" کی وجہِ تسمیہ بتانے کی زحمت فرمائیں گے۔
روفی بھائی! مجھے تو یہ بلیو اسپاٹ کا ترجمہ لگتا ہے۔ دیکھتے ہیں، کیا جواب آتا ہے!سسپنس!
سید عمران — اگست 13، 2022 11:03 صبح
روفی بھائی! مجھے تو یہ بلو اسپاٹ کا ترجمہ لگتا ہے۔ دیکھتے ہیں، کیا جواب آتا ہے!سسپنس!
اور بلو اسپاٹ کا پس منظر؟؟؟
سید عمران — اگست 13، 2022 11:08 صبح
خوش آمدید نیلے نقطے!!!
ہمارے ایک بھیا ہیں جن کی زبان پان گٹکا کھا کر لال نقطہ بنی رہتی ہے۔۔۔
اگر کوکچھ کہو تو ان کی آنکھوں میں فوراً کالے پیلے نقطے نظر آنے لگتے ہیں۔۔۔
پس یا للعجب!!!
سیما علی — اگست 13، 2022 11:16 صبح
وعلیکم السلام!
خوش آمدید!خوش آمدید !!!!
ایک مرتبہ نیلے کے لئے دوسری مرتبہ نقطہ کے لئے🤓🤓
نیلا نقطہ — اگست 13، 2022 12:37 شام
"نیلا نقطہ" کی وجہِ تسمیہ بتانے کی زحمت فرمائیں گے۔
یہ میرے انگریزی صارفی‌نام TheBlueDot کا اردو متبادل ہے۔ اب اس کے پیچھے کی کہانی کوئی اتنی خاص دلچسپ نہیں۔ بس ایک دن بیٹھے بٹھائے نئی فیس بک تصویر بنانے کا خیال آیا اور اس کا نتیجہ ایک سفید پس منظر پر ایک نیلا نقطہ نکلا۔ بس پھر کرتے کرتے اس تصویر کے نتیجے میں Blue Dot/نیلا نقطہ نام پڑ گیا اور میں نے بھی اپنا لیا۔
علی وقار — اگست 13، 2022 1:10 شام
اور بلو اسپاٹ کا پس منظر؟؟؟
یہ تو مجھے بھی معلوم نہیں قبلہ۔ مشکل سوال ہے۔
عثمان — اگست 13، 2022 2:11 شام
یہ تو مجھے بھی معلوم نہیں قبلہ۔ مشکل سوال ہے۔
یہ دراصل تاشے بلیو کا ترجمہ ہے۔
سید عمران — اگست 13، 2022 2:34 شام
خوش آمدید!خوش آمدید !!!!
ایک مرتبہ نیلے کے لئے دوسری مرتبہ نقطہ کے لئے🤓🤓
اس رُول کے مطابق اگر ٓاپ کو اپنے اصلی تے ذاتی مسوم بھیا کو خوش آمدید کہنا پڑے تو ہزاروں بار خوش آمدید لکھنا پڑے گا۔۔۔
یوں صدیاں بیت جائیں گی اور آپ کے صاحب چائے کا انتظار ہی کرتے رہ جائیں گے!!!
علی وقار — اگست 13، 2022 2:46 شام
یہ دراصل تاشے بلیو کا ترجمہ ہے۔
تاشے بلیو کا کوئی سیاق و سباق مل جائے تو یہ عقدہ کھلے۔
سید عمران — اگست 13، 2022 2:48 شام
تاشے بلیو کا کوئی سیاق و سباق مل جائے تو یہ عقدہ کھلے۔
بقول اشتیاق احمد یہ کیس تو شیطان کی آنت جتنا طویل ہوتا جارہا ہے۔۔۔
اب شیطان کی آنت کتنی طویل ہوتی ہے اس بارے میں بھیا صحیح روشنی ڈال سکتے ہیں!!!
علی وقار — اگست 13، 2022 2:50 شام
بقول اشتیاق احمد یہ کیس تو شیطان کی آنت جتنا طویل ہوتا جارہا ہے۔۔۔
اب شیطان کی آنت کتنی طویل ہوتی ہے اس بارے میں بھیا صحیح روشنی ڈال سکتے ہیں!!!
بھیا بغیر ٹیگ کیسے آن وارد ہوں گے؟ محمد عدنان اکبری نقیبی
صابرہ امین — اگست 13، 2022 2:58 شام
خوش آمدید ، بلو ڈاٹ بھیا ۔
بلو اسپاٹ تو نیلا دھبہ ہوتا ہے۔ آپ محفل کے حسین چہرے پر ایک دھبہ تو نہیں ہو سکتے اگرچہ نیلا ہی کیوں نہ ہو۔ :unsure: :unsure: :rollingonthefloor:
محمد عبدالرؤوف — اگست 13، 2022 2:59 شام
بھیا بغیر ٹیگ کیسے آن وارد ہوں گے؟ محمد عدنان اکبری نقیبی
محبت کے دھاگے سے بندھے بندھے آ جائیں گے
سید عمران — اگست 13، 2022 2:59 شام
بھیا بغیر ٹیگ کیسے آن وارد ہوں گے؟ محمد عدنان اکبری نقیبی
بھیا کی سونگھ کی رینج آپ نہیں جانتے؟؟؟
ہزاروں کلومیٹر دور کوئی ان کے خلاف بات کرے یہ فوراً سونگھتے سانگھتے پہنچ جاتے ہیں۔۔۔
ٹیگ ویگ کے جھنجھٹ تو ہم جیسے عامی لوگوں کی خرافات ہیں!!!
صابرہ امین — اگست 13، 2022 3:01 شام
بھیا کی سونگھ کی رینج آپ نہیں جانتے؟؟؟
ہزاروں کلومیٹر دور کوئی ان کے خلاف بات کرے یہ فوراً سونگھتے سانگھتے پہنچ جاتے ہیں۔۔۔
ٹیگ ویگ کے جھنجھٹ تو ہم جیسے عامی لوگوں کی خرافات ہیں!!!
آپ ہر غم کو غم جاناں کیوں بنا دیتے ہیں۔ مطلب ہر لڑی، یعنی ہر ہر لڑی میں بھیا نامہ۔۔۔
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
سید عمران — اگست 13، 2022 3:03 شام
آپ ہر غم کو غم جاناں کیوں بنا دیتے ہیں۔ مطلب ہر لڑی، یعنی ہر ہر لڑی میں بھیا نامہ۔۔۔
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
آپ اپنے بھیا کی شہرت سے جیلس تو نہیں ہورہی ہیں ناں؟؟؟
آپس کی بات ہے۔۔۔
آپ کی اجازت ہو تو بھیا کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی اس شہرت کے بام عروج تک پہنچا سکتے ہیں!!!
:cool::cool::cool:
محمد عبدالرؤوف — اگست 13، 2022 3:04 شام
آپ ہر غم کو غم جاناں کیوں بنا دیتے ہیں۔ مطلب ہر لڑی، یعنی ہر ہر لڑی میں بھیا نامہ۔۔۔
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
یہی تو مقتضائے محبت ہے۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%8C%D9%84%DB%92-%D9%86%D9%82%D8%B7%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.118765/