یقین جانیے کہ آپ کی اردو یہاں آنے والے بہت سوں سے اچھی ہے۔
یقین جانیے کہ آپ کی اردو یہاں آنے والے بہت سوں سے اچھی ہے۔
بھیا ہمیں کیوں ایسا لگا کہ آپ نے اس اندھے تیر سے ہمیں نشانہ بنایا ہے ۔
میں نے حیرانگی سے پڑھ رہی تھی میں اب اتنی بھی بری نہیں بعد میں سمجھ آئی کہ "برّی" ہوں۔۔
اب آپ کو خود تیر کے آگے آنے کا شوق ہے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔
اسی لیے وضاحت ضروری سمجھی، ورنہ بعد میں احمد بھائی شرمندہ ہوتے۔
ہم آپ کے الفاظ کے معنی سمجھ کر مسکرا اٹھے ۔
بس آپ سے بھی اچھی اردو کرنا چاہتی ہوں۔ کہتے ہیں نا "جتنا زیادہ ' اتنا کم"
تو پھر محترمہ آپ کو مابدولت کی شاگردی اختیار کرنی پڑے گی ۔
ہاہاہا نہیں میں ایسی باتوں پر برا نہیں مانتی۔۔ لیکن کبھی کبھی مان بھی جاتی ہوں ہاہاہا ۔۔ بس سمجھیے کہ
باخدا آپ تو ہمارے قبیلے کی نکلیں۔
واہ یعنی یہاں ہر دیپارٹمنٹ کے الگ الگ سربراہ ہیں۔ بالکل کچن جیسے ہر ڈبیا میں الگ مصالحہ ہر مصالحے کی ایک الگ مقدار شامل کرنے پر ہی آمیزے میں ذائقہ آتا ہے۔۔ بہت مزہ آئے گا سب سے سیکھ کر۔
میں اس پر آپ کی مشکور ہوں احمد صاحب۔
دیکھیں بلا وجہ تعریف نہ کریں پرانی سہیلیوں کے مطابق میں شوخی ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگاتی۔۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86.105031/page-4