کی جاناں میں کون

محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 12، 2019 11:49 صبح
دیکھیں بلا وجہ تعریف نہ کریں پرانی سہیلیوں کے مطابق میں شوخی ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگاتی۔۔
شوخی پر کوئی پابندی تھوڑی ہے بس حد ادب ہووے ۔
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 11:51 صبح
دیکھیں مجھے بھی اپنی سہیلی سمجھیں یوں پردے میں محفی باتیں تو نہ کریں یوں تو دل ٹوٹ جاتا۔۔
فلسفی — جنوری 12، 2019 11:51 صبح
اشعار کے پردے میں ہم "جن" سے مخاطب ہیں
گستاخی معاف، اس کا مطلب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے جنات سے اصلاح لی ہے۔ اور ہمیں تلمیذِ جنات رہنے کا شرف حاصل رہا ہے۔
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 11:52 صبح
اشعار کے پردے میں ہم "جن" سے مخاطب ہیں
وہ جان گئے ہوں گے کیو ں نام لیا جائے
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تابش بھائی سے مخاطب تھے وہ سمجھ گئے ہوں گے اور ابھی آپ کو بھی سمجھا دیں گے۔ :) :) :)

شوخی پر کوئی پابندی تھوڑی ہے بس حد ادب ہووے ۔
شوخی تو شوخ ہوتی ہے بس۔ کم یا زیادہ نہیں ہوتی جناب بس اس میں لحاظ نہیں رہتا۔۔ ہاہاہاہا
سردار محمد نعیم — جنوری 12، 2019 12:33 شام
اردو محفل میں خوش آمدید محترمہ فیروزہ جہاں صاحبہ۔
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 12:35 شام
اردو محفل میں خوش آمدید محترمہ فیروزہ جہاں صاحبہ۔
شکریہ بہت جناب
فیصل عظیم فیصل — جنوری 12، 2019 3:10 شام
پتہ نہیں کیوں آپ کی سوچ اور بیانیئے کا بہاؤ زینب بٹیا سے بہت ملتا جلتا ہے ۔ اللہ اسے بھی جہاں کہیں ہو خوش رکھے اور آپ کو بھی
فیروزہ جہاں — جنوری 12، 2019 3:19 شام
وہ کون ہیں جناب؟
فیصل عظیم فیصل — جنوری 12، 2019 3:26 شام
اسی محفل میں دو ہزار چھے میں سب کی بٹیا۔ لاڈلی ۔ شوخ ۔ سہمی لیکن حوصلے والی ایک بیٹی جس کا نام زینب تھا ۔ چند دن رہی لیکن پھر اللہ اعلم کیا ہوا کیسے ہوا اس محفل میں اس کے پیغام آنے رک گئے۔ اور بارہ برس بعد بھی وہ یہاں ہی گھومتی پھرتی ہے لیکن اپنے اس محفل میں موجود پیغامات میں ملتی ہے باتیں کرتی ہے ۔ بس نہیں آتی تو کوئی نئی بات کوئی نئی معلومات نہیں آتیں اس محفل کی بیٹی کے متعلق-
اس محفل کی سب بیٹیوں میں کوئی نہ کوئی خاصیت ہوا کرتی ہے ۔
ماوراء ، مقدس ، سیدہ شگفتہ ، @بوچھی ، مہوش علی ، @زہراء علوی یہ سب اسی محفل کی بیٹیاں ہیں جن سے عرصہ ہوا کچھ سننے کو نہیں ملا
حاجی حنیف — جنوری 12، 2019 5:36 شام
پیاری بہن کو بہت بہت
خ و ش آم دی د
جی آیاں نوں
حاجی حنیف — جنوری 12، 2019 5:44 شام
خواتین کا عمر چھپانا فرض ہے یا واجب وغیرہ
حالانکہ قرون اولی کی زیادہ تر مسلم خواتین کی عمریں کتب میں موجود ہیں
اس پر عدنان بھائی اچھی طرح روشنی ڈالیں
ٹارچ استعمال کرنے کی اجازت ہے
خالد محمود چوہدری — جنوری 12، 2019 7:20 شام
اردومحفل میں خوش آمدید
سید عمران — جنوری 12، 2019 7:36 شام
:eek:
یعنی آپ کا خیال ہے کہ مذکورہ اُستاد چوہدری صاحب خود ہی ہیں۔ :) :)
بالکل بالکل ، آپ نے صحیح پہچانا ہے۔
سید عمران — جنوری 12، 2019 7:38 شام
ایسا نہ کہیں جناب تو بہت اچھے اور نیک معلوم ہوتے ہیں نیز بات چیت سے عیاں ہے کہ کافی خوش طبع و اخلاق ہیں موصوف۔۔
صحیح پہچانا!!!
سید عمران — جنوری 12، 2019 7:43 شام
یقین جانیے کہ آپ کی اردو یہاں آنے والے بہت سوں سے اچھی ہے۔ :)
بھیا ہمیں کیوں ایسا لگا کہ آپ نے اس اندھے تیر سے ہمیں نشانہ بنایا ہے ۔
تیر سیدھا نشانے پہ لگا!!!
سید عمران — جنوری 12، 2019 7:50 شام
ہمیں اس لڑی میں نہ جانے کیوں عجیب سا محسوس ہورہا ہے!!!
محمد امین صدیق — جنوری 12، 2019 8:37 شام
بدیر سہی ، تاہم مابدولت خواہرم فیروزہ جہاں کو اس محفل ہزاررنگ میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے یہ نوید جانفزا گوشگذار کرنے کو اپنے تيیں ازبس ضروری گردانتے ہیں کہ در جائے ایں ان کا گذرنے والا ہر لمحہ اپنی جلو میں ناصرف پراز خزائن علم و ادب ہوگا بلکہ عزیز محفلین کی خوبیء گوناگوں سے معمور دلچسب مراسلے ہمہ وقت ان کی طبع نازک کے لیے حظ ولطف کا سامان کرتے رہیں گے ۔:welcome:
محمد امین صدیق — جنوری 12، 2019 8:45 شام
ہمیں اس لڑی میں نہ جانے کیوں عجیب سا محسوس ہورہا ہے!!!
مابدولت بھی شاہ صاحب سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے چھٹی حس کی بیداری کا اعلان برملا کرتے ہیں۔:):)
محمد امین صدیق — جنوری 12، 2019 8:52 شام
تو پھر محترمہ آپ کو مابدولت کی شاگردی اختیار کرنی پڑے گی ۔
:aadab:
عرفان سعید — جنوری 12، 2019 9:33 شام
اردو محفل میں خوش آمدید فیروزہ جہاں صاحبہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86.105031/page-5