"ہم تو"

شزہ مغل — مئی 30، 2015 8:00 صبح
رات کی تاریکی میں دیپ جلاتے ہیں ہم تو
ہوا کی آہٹ پر چونک جاتے ہیں ہم تو
بلاوجہ ہنسی کے پیچھے درد ہوتا ہے
غم چھپانے کو مسکراتے ہیں ہم تو
خواب تو بہت ہیں مگر سوچوں میں
سوتے نہیں، یادوں میں رات بیتاتے ہیں ہم تو
سمجھ کر گود ہمدرد کی، تکیے پر سر رکھے
بس روتے ہی چلے جاتے ہیں ہم تو
دنیا حسن و زر کی پجاری ہے "شزہؔ"
فقط اک پرچھائیں کو چاہتے ہیں ہم تو
نظام الدین — مئی 30، 2015 12:22 شام
غلط لڑی کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔
نور وجدان — مئی 30، 2015 1:20 شام
خوش آمدید:)
شزہ مغل — مئی 30، 2015 6:50 شام
غلط لڑی کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔
بھائی نظام الدین معذرت چاہتی ہوں۔
میں نے پہلی بار اردو فورم میں شمولیت اختیار کی ہے اس لیے بہت سی چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں۔۔۔
شزہ مغل — مئی 30، 2015 6:59 شام
غلط لڑی کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔
غلط لڑی کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔۔۔۔۔
بھائی نظام الدین معذرت چاہتی ہوں۔
میں نے پہلی بار اردو فورم میں شمولیت اختیار کی ہے اس لیے بہت سی چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں۔۔۔
ادب دوست — مئی 30، 2015 9:50 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
ادب دوست — مئی 30، 2015 9:59 شام
اشعار میں جذبہ سچاہے
منظوم تعارف اچھاہے
یہ بحر و وزن کی بات نہیں
یہ معاملہ دل کا لگتا ہے
شزہ مغل — مئی 31، 2015 9:19 صبح
اشعار میں جذبہ سچاہے
منظوم تعارف اچھاہے
یہ بحر و وزن کی بات نہیں
یہ معاملہ دل کا لگتا ہے
بہت بہت شکریہ! :)
شزہ مغل — مئی 31، 2015 9:21 صبح
اشعار میں جذبہ سچاہے
منظوم تعارف اچھاہے
یہ بحر و وزن کی بات نہیں
یہ معاملہ دل کا لگتا ہے
پہلی مرتبہ کسی نے اتنے بہترین انداز میں میری کوشش کو سراہا ہے۔ آج میں بہت بہت خوش ہوں۔
فاروق احمد بھٹی — مئی 31، 2015 9:28 صبح
خوش آمدید محفل میں اور تعارف کا زمرہ ہے تو اپنا تعارف بھی پیش کر ہی دیجیے
عبدالقیوم چوہدری — مئی 31، 2015 10:52 صبح
یہ تعارف ہی ہے ؟
شزہ مغل — مئی 31، 2015 12:29 شام
السلام علیکم!
بہت سوچا کہ اپنا تعارف کیا پیش کروں؟؟؟؟
کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔ کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے جسے اپنے تعارف میں بیان کر سکوں۔۔۔
چلئے چند رسمی سی باتیں بتاتی ہوں۔
ابتدائی تعلیم قریبی گورنمنٹ سکول سے حاصل کی۔ اسی سکول کے کمیونٹی ماڈل کالج سے ایف-اے بھی کیا۔ ساتھ ہی قریبی پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ شروع کر دی تھی۔ رفتہ رفتہ بہتر روزگار کی جانب چلتی چلی گئی مگر اپنی تعلیم کو پس پشت ڈالنا پڑا۔ وقت کے بہاؤ کے ساتھ بہتے بہتے گزشتہ برس جب ایک سکول میں اکاؤنٹنٹ کے فرائض انجام دے رہی تھی تو مجھے احساس ہوا کہ اپنی تعلیم کا سلسلہ پھر سے شروع کرنا چاہیے۔ Virtual University of Pakistanسے BSc. Computer Scienceمیں داخلہ لیا۔ فی الوقت دوسرا سمسٹر جاری ہے۔
اردو شاعری نویں جماعت سے شروع کی۔ مگرمحض اپنے لیے۔
اپنے تعارف میں کچھ نہیں لکھنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے اپنے بارے میں بات کرنا پسند نہیں۔
ایسی بھی خودنمائی و خودپرستی اچھی نہیں "شزہ"
ہمہ وقت لب کشائی ہو،اور موضوع 'میری ذات'​
لئیق احمد — مئی 31، 2015 12:37 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ نے جتنا تعارف کر دیا ہے ، بہت سے لوگ تو اتنا بھی نہیں بتاتے اپنے بارے میں :)
شزہ مغل — مئی 31، 2015 12:39 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ نے جتنا تعارف کر دیا ہے ، بہت سے لوگ تو اتنا بھی نہیں بتاتے اپنے بارے میں :)
شکریہ سراہنے کا
نوشاب — مئی 31، 2015 1:09 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
انٹر نیٹ و فورمز طالبعلموں خصوصا کمپیوٹر کے طالب علموں کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔
لیکن طالب علم اپنی علمی سرگرمیوں کو ٹیوٹوریل یا اسباق یا اسائنمنٹ کی شکل میں شئیر کرتے جائیں تو یہ دوسروں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہو گا۔
شزہ مغل — مئی 31، 2015 1:26 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
انٹر نیٹ و فورمز طالبعلموں خصوصا کمپیوٹر کے طالب علموں کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔
لیکن طالب علم اپنی علمی سرگرمیوں کو ٹیوٹوریل یا اسباق یا اسائنمنٹ کی شکل میں شئیر کرتے جائیں تو یہ دوسروں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہو گا۔
شکریہ! کوشش کروں گی کہ کچھ نہ کچھ شیئر کروں۔
شزہ مغل — مئی 31، 2015 1:28 شام
شکریہ! کوشش کروں گی کہ کچھ نہ کچھ شیئر کروں۔
ہماری ویسے بھی تمام تعلیمی سرگرمیاں انٹرنیٹ پر ہی ہوتی ہیں
ادب دوست — مئی 31، 2015 1:56 شام
خوش آمدید خوش آمدید
شزہ مغل — مئی 31، 2015 2:05 شام
خوش آمدید خوش آمدید
بہت بہت شکریہ
شبیر حسین تاب — مئی 31، 2015 2:19 شام
خوش آمدید
سواگت ہے
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D8%AA%D9%88.82305/