"ہم تو"

شزہ مغل — جون 17، 2015 5:59 شام
ہر شخص کبریا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
کہنا میرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
مجبھے خوشی ہے کہ میں اس محفل کا حصہ بنا ہوں جس کے نوجوان اور بچے بھی قومی اقدار اور قومی زبان کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
خوش آمیدید شزہ مغل
زہے نصیب۔۔۔
مغل اعظم نے خوش آمدید کہا۔
شکریہ حضور والا
شزہ مغل — جون 17، 2015 6:01 شام
ہر شخص کبریا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
کہنا میرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
مجبھے خوشی ہے کہ میں اس محفل کا حصہ بنا ہوں جس کے نوجوان اور بچے بھی قومی اقدار اور قومی زبان کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
خوش آمیدید شزہ مغل
خاکسار اس قابل تو نہیں جس قدر آپ نے نوازا
شکریہ
مغل اعظم — جون 18، 2015 11:05 صبح
زہے نصیب۔۔۔
مغل اعظم نے خوش آمدید کہا۔
شکریہ حضور والا
واہ کیا ذوق پایا ہے۔۔۔ پروردگار آپ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرے۔ آمین۔
مغل اعظم — جون 18، 2015 11:08 صبح
خاکسار اس قابل تو نہیں جس قدر آپ نے نوازا
شکریہ
یہ تو اعلیٰ ظرفی ہے محترمہ کی ۔۔۔۔
:)
محب علوی — جون 24، 2015 2:50 صبح
خوشی ہوئی کہ محفل پر کسی نے تعارف میں یہ بتایا کہ وہ تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جوڑنے کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کا سہارا لیے ہوئے ہے اور وہ بھی خاص کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں۔
امید ہے کہ محفل سے بہت کچھ سیکھنے اور کچھ سکھانے کا بھی موقع ملے گا۔
عباس اعوان — جون 24، 2015 4:18 صبح
ڈِڈ آئی مِس اینی تِھنگ ؟
شزہ مغل — جون 24، 2015 7:20 صبح
خوشی ہوئی کہ محفل پر کسی نے تعارف میں یہ بتایا کہ وہ تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جوڑنے کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کا سہارا لیے ہوئے ہے اور وہ بھی خاص کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں۔
امید ہے کہ محفل سے بہت کچھ سیکھنے اور کچھ سکھانے کا بھی موقع ملے گا۔
شکریہ۔ بس دعاؤں میں جگہ دیجیئے گا
شزہ مغل — جون 24، 2015 8:38 صبح
ڈِڈ آئی مِس اینی تِھنگ ؟
No. Not at all. You didn’t missed anything
فرخ منظور — جون 24، 2015 9:39 صبح
دیر آید درست آید۔
میری طرف سے خوش آمدید شزہ مغل
شزہ مغل — جون 24، 2015 9:47 صبح
دیر آید درست آید۔
میری طرف سے خوش آمدید شزہ مغل
شکریہ۔
نوازش
عباس اعوان — جون 24، 2015 9:56 صبح
No. Not at all. You didn’t missed anything
No. Not at all. You didn’t miss anything
ڈِڈ اور ڈِڈ ناٹ کے ساتھ ہمیشہ فعل کی پہلی حالت لگتی ہے۔
:aadab:
عباس اعوان — جون 24، 2015 9:57 صبح
ویسے بات کیا ہو رہی تھی ؟
:sigh:
شزہ مغل — جون 24، 2015 10:10 صبح
No. Not at all. You didn’t miss anything
ڈِڈ اور ڈِڈ ناٹ کے ساتھ ہمیشہ فعل کی پہلی حالت لگتی ہے۔
:aadab:
اوہ! معذرت غلطی کے لیے
شکریہ درستگی کے لیے
مجھے پتا تو ہے مگر آج جانے کیسے غلطی ہو گئی۔
عباس اعوان — جون 24، 2015 10:17 صبح
اوہ! معذرت غلطی کے لیے
شکریہ درستگی کے لیے
معذرت و شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں :)
مجھے پتا تو ہے مگر آج جانے کیسے غلطی ہو گئی۔
مجھے بھی پتا ہے
:battingeyelashes:
محب علوی — جون 24، 2015 3:45 شام
شکریہ۔ بس دعاؤں میں جگہ دیجیئے گا
اس وقت کونسے مضامین چل رہے ہیں سمسٹر میں۔
شزہ مغل — جون 24، 2015 5:20 شام
اس وقت کونسے مضامین چل رہے ہیں سمسٹر میں۔
CS201 - Introduction to Programming،CS601 - Data Communication،ECO401 - Economics،ENG201 - Business and Technical English Writing،MTH101 - Calculus And Analytical Geometry
شزہ مغل — جون 24، 2015 5:26 شام
اس وقت کونسے مضامین چل رہے ہیں سمسٹر میں۔
آپ نے وی یو سے کچھ پڑھا ہوا ہے؟
مغل اعظم — جون 24، 2015 5:33 شام
آپ نے وی یو سے کچھ پڑھا ہوا ہے؟
وی یو کی ترتیب ذرا درستگی چاہتی ہے۔ پہلے یو آتا ہے پھر وی ۔۔۔۔ :LOL:
شزہ مغل — جون 24، 2015 5:42 شام
وی یو کی ترتیب ذرا درستگی چاہتی ہے۔ پہلے یو آتا ہے پھر وی ۔۔۔۔ :LOL:
ہاہاہا۔۔۔
وی یو کا مطلب "ورچوئل یونیورسٹی"
تجمل حسین — جون 24، 2015 5:47 شام
وی یو کی ترتیب ذرا درستگی چاہتی ہے۔ پہلے یو آتا ہے پھر وی ۔۔۔۔ :LOL:
جناب اب ہم کیا کہیں۔ اگر کوئی زیادہ پڑھ لکھ جائے اور اس سے پوچھا جائے کتنا پڑھے ہو تو آگے سے جواب آتا ہے بی۔اے
اب بندہ پوچھے کہ جسے یہی نہیں پتا کہ اے پہلے آتا ہے یا بی۔ وہ بھلا کیا پڑھا ہوگا۔ :LOL:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85-%D8%AA%D9%88.82305/page-4