La Alma

La Alma — اپریل 30، 2016 8:06 صبح
ایک دفعہ بیٹھے بیٹھے خیال آیا کیوں نہ 'IELTS' کا امتحان دیا جائے ۔'Speaking Test' میں جو پہلا سوال ہم پر داغا گیا ،وہ تھا ؛ " Introduce yourself", بس پھر کیا تھا ؛ ہم تھے، ممتحن تھا اور ایک لمبی خاموشی ۔۔۔
بقول شاعر :
" بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی "
اپنے نام کے سوا کچھ سوجھا ہی نہیں ۔وہ تو شکر ہے اسے بھی ہمیں جاننے میں کوئی خاص دلچسپی نہ تھی ، سو بلا ٹل گئی ۔
بعد میں ہم نے خود کو یہ کہہ کر تسلی دے دی کے خاصا ' غیر علمی ' سوال تھا ۔بلکہ ہمارے نزدیک عین اسی کو تو " ذاتیات " پہ اترنا کہتے ھیں ۔☺
اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اس تمہید کا مقصد کیا ہے۔ہم کہیں بھی تو کیا کہیں، اک رسم تھی سو نبھا دی۔
یاز — اپریل 30، 2016 8:14 صبح
السلام علیکم اور خوش آمدید جناب۔
دلچسپ تعارف ہے جی۔
اکمل زیدی — اپریل 30، 2016 8:17 صبح
اس کا مطلب ہے آپ بولتی کم اور سوچتی زیادہ ہیں ...یہ تو اچھی علامات ہیں ....چلیں لگے ہاتھوں اپنے نام کا مطلب بھی بتا دیں . . .
حسن ترمذی — اپریل 30، 2016 8:18 صبح
خوب تعارف ہے
اور عیادت کی طرح تعارف کو بھی رسم دنیا کہنا بجا ہے
خوش آمدید
فلک شیر — اپریل 30، 2016 8:35 صبح
La welcome
فہیم — اپریل 30، 2016 8:36 صبح
خوش آمدید La Alma
محمد وارث — اپریل 30، 2016 10:03 صبح
خوش آمدید
محمداحمد — اپریل 30، 2016 11:58 صبح
خوش آمدید۔۔۔! :)
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہیں۔ :)
محمداحمد — اپریل 30، 2016 11:59 صبح

یہ "لا" عربی کا تو نہیں ہے؟
محمد تابش صدیقی — اپریل 30، 2016 12:11 شام
اردو محفل فورم پر خوش آمدید
زیک — اپریل 30، 2016 1:50 شام
¡Bienvenido!
خوش آمدید۔
ویسے یہ La Alma صحیح ہے یا El Alma؟
فلک شیر — اپریل 30، 2016 2:00 شام
یہ "لا" عربی کا تو نہیں ہے؟
ھذا من اللسان الفرانسیسیہ
و استعمالہا فی ھذہ المقام جید و صحیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لصاحبۃ الخیط یرید ایضاً
:)
ابن رضا — اپریل 30، 2016 2:05 شام
خوش آمدید. کیا آپ نے malala کے ہجے بے ترتیب کیے ہوئے ہیں؟
یوسف سلطان — اپریل 30، 2016 2:24 شام
خوش آمدید​
محمداحمد — اپریل 30، 2016 2:42 شام
خوش آمدید. کیا آپ نے malala کے ہجے بے ترتیب کیے ہوئے ہیں؟

کچھ نیٹ گردی سے پتہ چلا ہے کہ یہ اسپینش ہے اور alma کا مطلب دل یا روح ہے۔ اور la کا مطلب تم یا ایک کے ہیں۔ واللہ عالم۔
تاہم یہ تُکے انٹرنیٹ کے بل بوتے پر لگائے جا رہے ہیں اور ان کے غلط ہونے کا امکان بھی اتنا ہی ہے جتنا ان کے صحیح ہونے کا ہے۔ :) :) :)
la
alma
ابن رضا — اپریل 30، 2016 2:48 شام
کچھ نیٹ گردی سے پتہ چلا ہے کہ یہ اسپینش ہے اور alma کا مطلب دل یا روح ہے۔ اور la کا مطلب تم یا ایک کے ہیں۔ واللہ عالم۔
تاہم یہ تُکے انٹرنیٹ کے بل بوتے پر لگائے جا رہے ہیں اور ان کے غلط ہونے کا امکان بھی اتنا ہی ہے جتنا ان کے صحیح ہونے کا ہے۔ :) :) :)
la
alma
گویا تیرا دل یا تیری روح یا تیری آتما یا ملالہ کی ہی وضاحت سے یہ گرہ کھلے گی
La Alma — اپریل 30، 2016 3:08 شام
اس کا مطلب ہے آپ بولتی کم اور سوچتی زیادہ ہیں ...یہ تو اچھی علامات ہیں ....چلیں لگے ہاتھوں اپنے نام کا مطلب بھی بتا دیں . . .
Feminine Soul
La Alma — اپریل 30، 2016 3:14 شام
¡Bienvenido!
خوش آمدید۔
ویسے یہ La Alma صحیح ہے یا El Alma؟
گرامر کی رو سے El Alma , لیکن یہاں پر El کی افادیت صرف ایک article کی رہ جاتی ہے جبکہ La کے دیگر ثمرات بھی ھیں ۔☺
La Alma — اپریل 30، 2016 3:16 شام
خوش آمدید. کیا آپ نے malala کے ہجے بے ترتیب کیے ہوئے ہیں؟
بہت نزدیک کی کوڑی لائے ھیں ۔۔۔
نور وجدان — اپریل 30، 2016 3:48 شام
محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔۔۔۔۔
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/la-alma.89654/