it,s me

ظہیر عباس ورک — دسمبر 17، 2016 8:58 صبح
ظہیر بھائی جانے دیں شاہد راحیل کو خود محفل کے آداب کا نہی پتا:|
آپ بھی دل پہ مت لیجیے، یہاں استقبال کا انداز کچھ ایسا ہی ہے۔
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔
ابو ہاشم — دسمبر 17، 2016 12:57 شام
ظہیر بھائی جانے دیں شاہد راحیل کو خود محفل کے آداب کا نہی پتا:|
ہمارے منہ پہ وہ کہتے ہیں بے وقوف ہمیں
جنہیں شعور کی خیرات بانٹ دی ہم نے
راحیل صاحب سخن ور ہیں ، سخن شناس ہیں
بس آج ذرا لہر میں تھے
لگتا ہے کوئی نئی غزل آیا چاہتی ہے
نور وجدان — دسمبر 17، 2016 1:23 شام
خُوش آمدید نوری رحمان صاحبہ ۔۔۔۔۔۔۔
امید ہے آپ کا وقت اچھا گرزے گا
امید ہے آپ محفل کے لیے اچھا اضافہ ثابت ہوں گی
امید ہے آپ محفل کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ ہوں گی
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
امید ہے آپ کو یہاں علم و ادب کے خزانے ملیں گے
امید ہے آپ کے قلم سے کچھ اچھا لکھنے کو ملے گا
ابو ہاشم — دسمبر 17، 2016 1:29 شام
اتنی امیدیں!
اللہ پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے
لاریب مرزا — دسمبر 17، 2016 5:46 شام
آپ بھی دل پہ مت لیجیے، یہاں استقبال کا انداز کچھ ایسا ہی ہے۔
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔
شکر ہے راحیل فاروق صاحب نے ہمیں خوش آمدید نہیں کہا تھا :)
نیرنگ خیال — دسمبر 17، 2016 8:06 شام
شکر ہے راحیل فاروق صاحب نے ہمیں خوش آمدید نہیں کہا تھا :)
ہم کسر پوری کر دیں۔ نئی تعارفی لڑی بنا کر۔۔۔۔
لاریب مرزا — دسمبر 18، 2016 5:38 صبح
ہم کسر پوری کر دیں۔ نئی تعارفی لڑی بنا کر۔۔۔۔
نیرنگ خیال بھائی!! ہمارے پسندیدہ کلام میں ساری کسر پوری ہو چکی ہے، لہٰذا کوئی حسرت باقی نہیں ہے :p :)
عباس اعوان — دسمبر 19، 2016 3:14 صبح
یہ واہ کے کونسے علاقے ہیں؟
کامسیٹس بیرئیر نمبر 5 کے عین ساتھ ہے۔ قائد ایونیو سے جی ٹی روڈ تک پھیلی ہوئی۔POFITکے مقابل۔
نیو سٹی ، پنڈی سے پشاور جاتے ہوئے، بیرئیر 2 کے بعد، محبت آباد کے بعد اور لوسر شرفو سےعین پہلے آتا ہے، جی ٹی روڈ پر دائیں جانب، شیل فیول سٹیشن کے ساتھ سے اینٹری ہے۔ یہاں کامسیٹس کے بوائز ہاسٹلز ہیں۔ مزید آگے جائیں تو اسی ہاتھ پر ماڈل ٹاؤن بھی آتا ہے، بیرئیر 3 سے پہلے۔ یہ دونوں کینٹ کا حصہ نہیں ہیں ۔
lat 33.744293، long 72.786098
lat 33.755065، long 72.756223
lat 33.766932، long 72.729331
Noori-rehman — دسمبر 19، 2016 3:19 صبح
عباسی صاحب نے تو پورے واہ کی پونڈی کی ہے ہا ہا ہا
عباس اعوان — دسمبر 19، 2016 3:20 صبح
ظہیر بھائی جانے دیں شاہد راحیل کو خود محفل کے آداب کا نہی پتا:|
یہ کون ہے ؟
:hypnotized:
عباس اعوان — دسمبر 19، 2016 3:22 صبح
عباسی صاحب نے تو پورے واہ کی پونڈی کی ہے ہا ہا ہا
جی ہاں محترم، اب ہم نے سوات، کالام ، سیف الملوک ،جھنگ، وادی سون، آزاد کشمیر اور مزید علاقے بھی دیکھ رکھے ہیں، تو یہ بھی اسی کا تسلسل ہو گا۔
اور ، حدِ ادب
عباس اعوان — دسمبر 19، 2016 3:25 صبح
یہ واہ کے کونسے علاقے ہیں؟
عباسی صاحب نے تو پورے واہ کی پونڈی کی ہے ہا ہا ہا
COMSATS is my alma mater
زیک — دسمبر 19، 2016 3:29 صبح
یہ وہی ہے جو ٹی‌ٹی‌سی یا ٹی‌ٹی‌آئی کہلاتا تھا؟
احساس ہو رہا ہے کہ واہ چھوڑے عرصہ گزرا
سید عاطف علی — دسمبر 19، 2016 3:37 صبح
وعلیکم السلام
اردومحفل میں خوش آمدید
Noori-rehman — دسمبر 19، 2016 3:40 صبح
جی ہاں محترم، اب ہم نے سوات، کالام ، سیف الملوک ،جھنگ، وادی سون، آزاد کشمیر اور مزید علاقے بھی دیکھ رکھے ہیں، تو یہ بھی اسی کا تسلسل ہو گا۔
اور ، حدِ ادب
محترم آپ غلط فہمی کا شکا ہو گئے ہیں پونڈی سے مراد گھمنا پھرنا ہے بس۔۔۔
عباس اعوان — دسمبر 19، 2016 3:53 صبح
یہ وہی ہے جو ٹی‌ٹی‌سی یا ٹی‌ٹی‌آئی کہلاتا تھا؟
احساس ہو رہا ہے کہ واہ چھوڑے عرصہ گزرا
شاید۔
ہم نے تو اسے ہمیشہPOFIT ہی دیکھا۔
عباس اعوان — دسمبر 19، 2016 3:55 صبح
محترم آپ غلط فہمی کا شکا ہو گئے ہیں پونڈی سے مراد گھمنا پھرنا ہے بس۔۔۔
بھائی آپ اپنے گھر والوں کو بھی کہتے ہوں گے "آؤ مری میں پونڈی کرنے چلتے ہیں"۔
آوازِ دوست — دسمبر 19، 2016 4:07 صبح
سلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
نام. نوری رحمان
میرا تعلق پاکستان کے پیارے سے شہر واہ کینٹ سے ہے مجھے مطالعہ کرنے کا بہت شوق ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے میں اس محفل کا حصہ ہوں
باقی کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو میں حاضر ہوں​
نوری رحمان صاحبہ آپ کو اُردو محفل کا حصؑہ بننے پر خوش آمدید اور مبارک باد۔ آپ کومطالعے میں کیا موضوعات پسند ہیں؟
Noori-rehman — دسمبر 19، 2016 4:44 صبح
بھائی آپ اپنے گھر والوں کو بھی کہتے ہوں گے "آؤ مری میں پونڈی کرنے چلتے ہیں"۔
میں نے اپنی طرف سےتمھاری غلط فہمی دور کر دی اب تم جانوں تمھارا کام
زیک — دسمبر 19، 2016 1:20 شام
شاید۔
ہم نے تو اسے ہمیشہPOFIT ہی دیکھا۔
عبدالقیوم چوہدری

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/it-s-me.93573/page-5