it,s me

Noori-rehman — دسمبر 15، 2016 5:42 شام
سلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ​
نام. نوری رحمان​
میرا تعلق پاکستان کے پیارے سے شہر واہ کینٹ سے ہے مجھے مطالعہ کرنے کا بہت شوق ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے میں اس محفل کا حصہ ہوں​
باقی کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو میں حاضر ہوں​
عبدالقیوم چوہدری — دسمبر 15، 2016 6:08 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں۔
تعلیم، پروفیشن وغیرہ کی بابت کچھ ارشاد ہو جائے۔
میرے سمیت چند اور محفلین بهی اسی علاقہ غیر سے ہیں۔ :tongueout: آپ کی رہائش کہاں ہے ؟
ہادیہ — دسمبر 15، 2016 6:09 شام
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید :)
فہد اشرف — دسمبر 15، 2016 6:17 شام
وعلیکم السلام۔ خوش آمدید تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں شاید آپکو، تعارف لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ایک سال ہونے کو آ رہا ہے اور میں اب تک اپنا تعارف نہیں پیش کر سکا۔
زیک — دسمبر 15، 2016 6:18 شام
خوش آمدید نوری۔
محفل پر واہ کے موجودہ اور سابقہ لوگ بڑھتے جا رہے ہیں۔ مجھے تو واہ کینٹ چھوڑے بھی دو دہائیوں سے زائد عرصہ ہو گیا۔
ابو ہاشم — دسمبر 15، 2016 6:27 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
تعلیم کتنی ہے؟ اور کوئی جاب وغیرہ بھی کرتےہیں؟
عرفان سعید — دسمبر 15، 2016 6:51 شام
محفل میں خوش آمدید!
محمد وارث — دسمبر 16، 2016 3:23 صبح
خوش آمدید نوری رحمان صاحبہ!
محمد تابش صدیقی — دسمبر 16، 2016 3:48 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
عباس اعوان — دسمبر 16، 2016 4:03 صبح
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔
واہ کینٹ بھی کیا ہی خوبصورت شہر ہے۔ اسلم مارکیٹ، بستی اور سٹوڈنٹ بریانی، کامسیٹس، نیو سٹی ہاسٹل، ماڈل ٹاؤن ۔
واللہ کیا کیا یاد کروا دیا آپ نے۔
اے خان — دسمبر 16، 2016 4:12 صبح
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
اے خان — دسمبر 16، 2016 4:14 صبح
تعلیم و جاب کے بارے میں بھی کچھ ارشاد فرمائیں.
نایاب — دسمبر 16، 2016 4:15 صبح
محترمہ نوری رحمان صاحبہ آپ کو محفل اردو پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
حاصل مطالعہ اور زندگی کی حقیقتوں میں کیا قدر مشتر ک سامنے آئی ۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
ڈاکٹرعامر شہزاد — دسمبر 16، 2016 4:47 صبح
وعلیکم السلام نوری رحمان صاحبہ
آپ کا نام کافی مختلف سا ہے ۔۔ نور رحمان تو میرے ایک دوست کا نام بھی ہے ۔۔ اور نوری نت بھی کافی دفعہ سُن چکے ہیں :D۔ نوری رحمان پہلی دفعہ سُنا ہے ۔
بہر حال آپ کو محفلین کا حصہ بننے پہ مبارک باد ۔۔ اور:welcome:۔
لاریب مرزا — دسمبر 16، 2016 8:33 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :)
مقدس — دسمبر 16، 2016 8:59 صبح
I just remembered the song "it's me you're looking for by Lionel Richie" lols
Wc to Mehfil
یوسف سلطان — دسمبر 16، 2016 9:50 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید​
سید شہزاد ناصر — دسمبر 16، 2016 10:39 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید​
راحیل فاروق — دسمبر 16، 2016 10:51 صبح
سلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ​
و رحمۃ اللہ و برکاۃ لکھنے کی بجائے صرف "السلامُ علیکم" ہی درست لکھا جائے تو زیادہ ثواب مل سکے گا۔
آپ کے تو شاید فرشتوں کو بھی خبر نہ ہو گی کہ فارسی میں نوری فرشتے کو کہتے ہیں۔
میرؔ صاحب تم فرشتہ ہو تو ہو
آدمی ہونا تو مشکل ہے میاں!​
میرا تعلق پاکستان کے پیارے سے شہر واہ کینٹ سے ہے
کیفیت نامے تو آہ کینٹ کے معلوم ہوتے ہیں۔
مجھے مطالعہ کرنے کا بہت شوق ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کے لیے میں اس محفل کا حصہ ہوں
یہ نئی بات معلوم ہوئی ہم کو۔
باقی کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو میں حاضر ہوں​
شاعر کا نام بتائیے:
لنگور کی صورت ہے فقط دم کی کسر ہے
لا حول و لا قوۃ یہ کون بشر ہے؟​
ویسے محفل پر خوش آمدید! :):):)
ڈاکٹرعامر شہزاد — دسمبر 16، 2016 11:26 صبح
شاعر کا نام بتائیے
لنگور کی صورت ہے فقط دم کی کسر ہے
لا حول و لا قوۃ یہ کون بشر ہے؟​
راحیل بھائی اتنے تابڑ توڑ حملے ۔۔ وہ بھی ایک ساتھ :D
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/it-s-me.93573/