جنت :-
جنت میں جانے کے لیے
موت کا ذائقہ چکهنا ضروری ہے
ہماری سادگی کہہ لیجیے کہ
ہم اس ذائقے کو چکهے بنا
جنت میں جانا چاہتے ہیں ۔
گل زیب انجم — اکتوبر 24، 2015 6:57 صبح
کبهی کبهی :-
کبهی کبھی فرصت جو ملے تو
ان بوڑھوں سے بهی کچھ سن لیا کرنا
جن کی
اب کوئی بھی
نہیں سنتا.
گل زیب انجم — اکتوبر 24، 2015 7:15 صبح
کبھی غور کرنا :-
کچھ ایسے کالے کلوٹے سے چہروں پر
جن کی ظاہری خوبصورتی
تو
کچھ بھی نہیں ہوتی
لیکن
وہ اندر سے
لاکھوں حسینوں سے
حسین ہوتے ہیں .
گل زیب انجم — اکتوبر 24، 2015 7:43 صبح
اخلاق :-
کچھ ایسے بااخلاق لوگ ہوتے ہیں
جو اجنبی ہونے کے باوجود بھی
دل میں اتر جاتے ہیں
اور کچھ ایسے
اپنے بھی ہوتے ہیں جو
اخلاق کی کمی کے باعث
دل سے اتر جاتے ہیں۔
گل زیب انجم — اکتوبر 24، 2015 8:14 صبح
وہ وہ نہیں ہوتے :-
میں نے لوگوں سے متاثر ہونا
چهوڑ دیا ہے
کیوں کہ
وہ لوگ وہ نہیں ہوتے
جو وہ
دیکهتے ہیں۔
گل زیب انجم — اکتوبر 24، 2015 8:28 صبح
تعلق :-
زبان کا تعلق
باتوں سے تو ہوتا
ہو گا
لیکن کہنے سے
نہیں ہوتا
کیونکہ
کہتے تو وہ بھی
بہت کچھ ہیں
جن کی
زبان نہیں
ہوتی :-
گل زیب انجم — اکتوبر 24، 2015 8:53 صبح
دل و دماغ :-
دل و دماغ میں
یہی فرق ہوتا ہے کہ
دل دیکھ کر فیصلے
کرتا ہے اور
دماغ سوچ کر :-