سنہری اصول

گل زیب انجم — جون 21، 2015 9:38 صبح
کیا خوب کہنا ہے
کہ
جیو تو ایسے جیو
کہ
کوئی ہنسے تو تمہاری وجہ سے ہنسے
تم پر نہیں
اور کوئی روئے
تو تمہارے لیے روئے
تمہاری وجہ سے نہیں.
گل زیب انجم — جون 21، 2015 10:16 صبح
کیا خوب کہنا ہے
کہ
جیو تو ایسے جیو
کہ
کوئی ہنسے تو تمہاری وجہ سے ہنسے
تم پر نہیں
اور کوئی روئے
تو تمہارے لیے روئے
تمہاری وجہ سے نہیں.
شکریہ برادرم لئیق احمد
تلمیذ — جون 21، 2015 1:54 شام
نہایت اچھا قول ہے۔ اللہ تعالےٰ ہمیں ایسا بننے کی توفیق عطاکرے۔
bilal260 — جون 21، 2015 7:00 شام
@گل زیب انجم آپ جناب نے بہت اچھی شیئرنگ کی شکریہ اور اس ایک پر ہی بس کر دیا اور بھی پوسٹنگ کریں سنہری اصول اسی تھریڈ میں شکریہ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 7:10 صبح
@گل زیب انجم آپ جناب نے بہت اچھی شیئرنگ کی شکریہ اور اس ایک پر ہی بس کر دیا اور بھی پوسٹنگ کریں سنہری اصول اسی تھریڈ میں شکریہ۔
انشاء اللہ
شیئرنگ جاری رہے گی
گل زیب انجم — جون 22، 2015 8:07 صبح
کچھ تو ہوا ہو گا۔
جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فرمایا
زندگی میں اگر برا وقت نہ آتا
تو اپنوں میں چهپے
غیر
اور غیروں میں چهپے
اپنے
کبھی ظاہر نہ ہوتے ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 8:11 صبح
یادیں :-
کوشش کرو
کہ
زندگی کا ہر لمحہ
اپنی طرف سے سب کے ساتھ اچھا گزرے
کیوں کہ
زندگی نہیں رہتی
مگر
اچهی یادیں
ہمیشہ
زندہ رہتی ہیں ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 8:16 صبح
دهوکا :-
دهوکا اور دکھ اس وقت
انتہائی شدید ہوتے ہیں
جب
وہ اس شخص
کی جانب سے ملتے ہیں
جس پر
ہمیں بہت گہرا
مان
ہوتا ہے ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 8:19 صبح
کیا یہ سچ ہے :-
کہ
کسی نے یوں کہا
موت تو نام سے بدنام ہوئی ورنہ
تکلیف تو زندگی بهی دیا کرتی ہے ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 8:25 صبح
رسی :-
یوں تو
رسیاں
کمزور ہو ہی جاتی ہیں
لیکن
رشتوں کی رسی
تب کمزور ہوتی ہے
جب
انسان غلط فہمی میں پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب
بھی
خود
بنا لیتا ہے ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 8:34 صبح
ہار اور جیت :-
یوں تو دنیا کے ہر میدان میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے
لیکن
اخلاق کے میدان میں کبھی
ہار
نہیں ہوتی
اور
تکبر کے میدان میں کبھی
جیت
نہیں ہوتی ۔
bilal260 — جون 22، 2015 9:06 صبح
ماشاء اللہ عزوجل ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 10:10 صبح
ماشاء اللہ عزوجل ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
شکریہ برادرم بلال
گل زیب انجم — جون 22، 2015 11:19 صبح
ماشاء اللہ عزوجل ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
شکریہ برادرم بلال
گل زیب انجم — جون 22، 2015 11:40 صبح
عشق اور چاند :-
کہا جاتا ہے ان دونوں میں ایک مماثلت یہ بھی ہے
کہ
جب پورے ہو جائیں تو
گهٹنا
شروع ہو جاتے
ہیں.
گل زیب انجم — جون 22، 2015 11:50 صبح
کندھے سے کندھوں تک :-
ایک دن
ماں کے کندھے پہ
سر رکهتے ہوئے پوجها
کب تک اپنے کندھے پر سر رکهنے دو گئ ؟؟
ماں مسکرائی
اور کہا
جب تک لوگ مجھے
اپنے کندھوں پہ
اٹها
نہیں لیتے
گل زیب انجم — جون 22، 2015 12:00 شام
ناراضگی پر اعتماد :-
ناراض ان سے ہوا جاتا ہے جن پر
مان ہوتا ہے
کہ
منا بھی لیں گے
اور
ہم
مان بھی جائیں گے
اور
جن پر سے
اعتماد
اٹھ جاتا ہے
ان
سے تو کوئی
ناراض
نہیں ہونا
گل زیب انجم — جون 22، 2015 12:08 شام
فوج اور محبت :-
کہتے تو یہ ہیں
فوج نہ تو کبھی شکست کهاتی ہے
اور نہ ہی
ہتھیار ڈالتی ہے
تب تک
جب تک
اسے یقین رہتا ہے
کہ
اس کے پیچھے
ایک محبت کرنے والی
قوم
موجود ہے ۔
گل زیب انجم — جون 22، 2015 1:04 شام
ہار اور جیت :-
یوں تو دنیا کے ہر میدان میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے
لیکن
اخلاق کے میدان میں کبھی
ہار
نہیں ہوتی
اور
تکبر کے میدان میں کبھی
جیت
نہیں ہوتی ۔
تلمیذ صاحب آپ بھی رنگیٹ کا سہارا لیں گے:bashful:
تلمیذ — جون 22، 2015 2:40 شام
نہیں جناب، آپ کی لکھی ہوئی ہر سنہری بات قابل ستائش ہے۔اب کوئی کہاں تک تحسین کر سکتا ہے۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%86%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84.82962/