اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح — اکتوبر 21، 2012 5:16 صبح
ایک تازہ نظم، آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔۔۔​
اس سے پہلے کہ۔۔۔
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ
اس سے پہلے کہ آس بھی ہو تباہ
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے
اس سے پہلے کہ سانس گُم ہو جائے
اس سے پہلے کہ ہو ملال تمام
برف ہو جائیں یہ خیال تمام
اس سے پہلے کہ ہو دمِ فریاد
راہیِ کوچۂ عدم آباد
صبر کا سینہ چاک ہو جائے
قصۂ ہست پاک ہو جائے
نگۂ التفات و ناز کرو
درِ اثبات ذات باز کرو
رات کے آخری پہَر آ جاؤ
ہے محبت میں گر اثر، آ جاؤ​
(فاتح الدین بشیرؔ)​
مقدس — اکتوبر 21، 2012 10:06 صبح
بہت اچھی نظم ہے فاتح بھیا
کیونکہ اس کی کچھ نہ کچھ سمجھ آ ہی گئی ہے :)
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 21، 2012 10:27 صبح
بہت اچھی نظم ہے بہت خوب یہ میں نے کہیں اور بھی پڑھی ہے شاید کتاب چہرہ پر
فاتح — اکتوبر 21، 2012 11:19 صبح
بہت اچھی نظم ہے فاتح بھیا
کیونکہ اس کی کچھ نہ کچھ سمجھ آ ہی گئی ہے :)
شکریہ بیٹا۔۔۔ ویسے "کچھ نہ کچھ" کا اضافہ لا جواب ہے۔ :laughing:
فاتح — اکتوبر 21، 2012 11:20 صبح
بہت اچھی نظم ہے بہت خوب یہ میں نے کہیں اور بھی پڑھی ہے شاید کتاب چہرہ پر
شکریہ۔۔۔ یقیناً فیس بک پر پڑھی ہے اور لائک کا بٹن بھی دبایا ہوا ہے۔ :)
عمر سیف — اکتوبر 21، 2012 12:07 شام
ایک تازہ نظم، آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔۔۔​
اس سے پہلے کہ۔۔۔
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ​
اس سے پہلے کہ آس بھی ہو تباہ​
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے​
اس سے پہلے کہ سانس رُک جائے​
اس سے پہلے کہ ہو ملال تمام​
برف ہو جائیں یہ خیال تمام​
اس سے پہلے کہ ہو دمِ فریاد​
راہیِ کوچۂ عدم آباد​
صبر کا سینہ چاک ہو جائے​
قصۂ ہست پاک ہو جائے​
نگۂ التفات و ناز کرو​
درِ اثبات ذات باز کرو​
رات کے آخری پہَر، آؤ تم
ہے محبت میں گر اثر، آؤ تم
(فاتح الدین بشیرؔ)​
یہ کیسا ہے ؟؟
محب علوی — اکتوبر 21، 2012 1:08 شام
ایک تازہ نظم، آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔۔۔​
اس سے پہلے کہ۔۔۔
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ​
اس سے پہلے کہ آس بھی ہو تباہ​
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے​
اس سے پہلے کہ سانس گُم ہو جائے​
اس سے پہلے کہ ہو ملال تمام​
برف ہو جائیں یہ خیال تمام​
اس سے پہلے کہ ہو دمِ فریاد​
راہیِ کوچۂ عدم آباد​
صبر کا سینہ چاک ہو جائے​
قصۂ ہست پاک ہو جائے​
نگۂ التفات و ناز کرو​
درِ اثبات ذات باز کرو​
رات کے آخری پہَر آ جاؤ​
ہے محبت میں گر اثر، آ جاؤ​
(فاتح الدین بشیرؔ)​

پسند کا بٹن دبا دیا ہے اور بقول تمہارے دوستوں کی پوسٹ پر پسند کا بٹن پڑھ کر دبایا تو کیسی دوستی اورکہاں کی وفاداری ;)
فاتح — اکتوبر 21، 2012 1:36 شام
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے​
اس سے پہلے کہ سانس رُک جائے​
رات کے آخری پہَر، آؤ تم
ہے محبت میں گر اثر، آؤ تم
یہ کیسا ہے ؟؟
بے وزن و بے قافیہ
رانا — اکتوبر 21، 2012 1:49 شام
بہت عمدہ نظم ہے فاتح بھائی۔ شکریہ-
فاتح — اکتوبر 21، 2012 6:17 شام
پسند کا بٹن دبا دیا ہے اور بقول تمہارے دوستوں کی پوسٹ پر پسند کا بٹن پڑھ کر دبایا تو کیسی دوستی اورکہاں کی وفاداری ;)
میرا قولِ زریں یہ تھا کہ پہلے پسند کا بٹن دباؤ پھر پڑھو۔۔۔ ;)
فاتح — اکتوبر 21، 2012 6:17 شام
بہت عمدہ نظم ہے فاتح بھائی۔ شکریہ-
پسند فرمانے پر آپ کا بھی بہت شکریہ رانا صاحب۔
محب علوی — اکتوبر 22، 2012 1:08 صبح
میرا قولِ زریں یہ تھا کہ پہلے پسند کا بٹن دباؤ پھر پڑھو۔۔۔ ;)

میں نے تو ویسے اس پر عمل کر لیا مگر تمہارا کہنا تھا کہ دوستوں کا لکھا کیا پڑھنا ، پسند کا بٹن دبانا البتہ حق دوستی ادا کرنا ہے جو ہم نے کر دیا۔ ;)
الف عین — اکتوبر 22، 2012 5:36 صبح
بہت خوب فاتح، پہلے زبردست کا بٹن دبایا تھا، پھر پڑھی نظم!!
اسد قریشی — اکتوبر 22، 2012 7:56 صبح
بہت خوب!
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 22، 2012 8:19 صبح
فاتح صاحب۔ بہت اچھی نظم ہے۔ پڑھ کر مزا آیا۔
فاتح — اکتوبر 22، 2012 9:43 صبح
بہت خوب فاتح، پہلے زبردست کا بٹن دبایا تھا، پھر پڑھی نظم!!
یعنی آپ نے نہ صرف محب علوی کی طرح حقِ دوستی ادا کیا بلکہ نظم بھی پڑھ لی۔ :)
شکریہ جناب
فاتح — اکتوبر 22، 2012 9:43 صبح
بہت شکریہ
فاتح — اکتوبر 22، 2012 9:44 صبح
فاتح صاحب۔ بہت اچھی نظم ہے۔ پڑھ کر مزا آیا۔
محمد حفیظ الرحمٰن صاحب! بے حد ممنون ہوں۔
عاطف بٹ — اکتوبر 23، 2012 3:14 شام
واہ، خوب۔
فاتح — اکتوبر 23، 2012 3:40 شام
شکریہ جناب
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%92-%DA%A9%DB%81-%DA%86%D8%A7%D9%86%D8%AF%D9%86%DB%8C-%DB%81%D9%88-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%DB%81-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%94.55584/