معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

فاتح — ستمبر 7، 2013 9:03 شام
اہلِ محفل سے معذرت کے ساتھ ایک تازہ غزل
ساعتِ وصل اور اتِّقا! معذرت
نعمتِ دید پر اکتفا، معذرت
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت
ربطِ دائم ہو تعبیر اس خواب کی
دیکھنا گاہ گاہ التجا معذرت
دعوے پندار کے سب دھرے رہ گئے
اُس کے آگے فقط اِدِّعا معذرت
جب کمالِ محبت پہ فائز ہوا
میں ہوا منکرِ ارتقا، معذرت
میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت
تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت
میرے غم خوار نے تجھ سے بارے مرے
باندھے کیا کیا نہیں افترا معذرت
میرا دیوان مجموعہ آلام کا
ہر ورق شکوۂ ابتلا، معذرت
ہم طرفدار غالب کے ہیں، کب ہوئی
شعر میں میر کی اقتدا، معذرت
جانے مرنے میں تاخیر کیوں ہو گئی
جو بھی تھی علّتِ التوا، معذرت
وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت
فاتح الدین بشیرؔ​
صائمہ شاہ — ستمبر 7، 2013 9:05 شام
واہ
مگر معذرت کے ساتھ کہ آپ کی معذرت قبول نہیں :)
فاتح — ستمبر 7، 2013 9:07 شام
واہ
مگر معذرت کے ساتھ کہ آپ کی معذرت قبول نہیں :)
یہ معذرت تو اہلِ محفل سے تھی۔۔۔ کیا آپ تمام اہلِ محفل کی نمائندگی کر رہی ہیں؟ :laughing:
صائمہ شاہ — ستمبر 7، 2013 9:14 شام
یہ معذرت تو اہلِ محفل سے تھی۔۔۔ کیا آپ تمام اہلِ محفل کی نمائندگی کر رہی ہیں؟ :laughing:
جی نہیں فی الحال تو صرف اپنی راے کا اظہار کیا ہے :happy:
قرۃالعین اعوان — ستمبر 7، 2013 9:28 شام
واہ اتنی سلیس معذرت!
بھیا کیا آپ کا دیوان آیا ہی چاہتا ہے؟ :)
فاتح — ستمبر 7، 2013 9:38 شام
واہ اتنی سلیس معذرت!
بھیا کیا آپ کا دیوان آیا ہی چاہتا ہے؟ :)
شکریہ بیٹا جیتی رہو۔
دیوان کے سلسلے میں " باندھے کیا کیا نہیں افترا معذرت" :laughing:
فاتح — ستمبر 7، 2013 9:39 شام
جی نہیں فی الحال تو صرف اپنی راے کا اظہار کیا ہے :happy:
یعنی آپ نے انکار کر دیا ہے معذرت "قبولنے" سے
قرۃالعین اعوان — ستمبر 7، 2013 9:41 شام
شکریہ بیٹا جیتی رہو۔
دیوان کے سلسلے میں " باندھے کیا کیا نہیں افترا معذرت" :laughing:
کبھی تو میری لگن رنگ لے آئے گی بھیا! :)
فاتح — ستمبر 7، 2013 9:45 شام
کبھی تو میری لگن رنگ لے آئے گی بھیا! :)
مجھے بھی یہی لگ رہا ہے اب تو :)
قرۃالعین اعوان — ستمبر 7، 2013 9:47 شام
مجھے بھی یہی لگ رہا ہے اب تو :)

:) :)
منصور آفاق — ستمبر 7، 2013 10:10 شام
بہت خوبصورت غزل ہے ۔ قافیوں کا جوالتزام آپ نے رکھا ہے یا اساتذسخن کے علاوہ کہیں نہیں نظر آتا ۔۔ معذرت جیسی مشکل دریف میں اتنے شاندار اشعار الہامی کیفیت کے حامل دکھائی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالی یونہی آپ کے لفظوں میں سوزِ آتش ِ دل کی بہار دکھاتا رہے۔۔ ہر ایک شعر پر دفتر کے دفتر لکھے جاسکتے ہیں ۔۔ کس کس شعر پر داد دوں ۔ہائے کیا کہا ہے ۔۔۔۔
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
ایسا شعر برسوں میں کہیں ہوتا ہے اور ایسی غزل کسی کسی کے نصیب میں آتی ۔معذرت ۔۔ کہ تبصرے کا حق نہیں ادا ہوسکا۔۔ معذرت ایک پھر معذرت
فاتح — ستمبر 7، 2013 10:13 شام
بہت خوبصورت غزل ہے ۔ قافیوں کا جوالتزام آپ نے رکھا ہے یا اساتذسخن کے علاوہ کہیں نہیں نظر آتا ۔۔ معذرت جیسی مشکل دریف میں اتنے شاندار اشعار الہامی کیفیت کے حامل دکھائی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالی یونہی آپ کے لفظوں میں سوزِ آتش ِ دل کی بہار دکھاتا رہے۔۔ ہر ایک شعر پر دفتر کے دفتر لکھے جاسکتے ہیں ۔۔ کس کس شعر پر داد دوں ۔ہائے کیا کہا ہے ۔۔۔ ۔
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
ایسا شعر برسوں میں کہیں ہوتا ہے اور ایسی غزل کسی کسی کے نصیب میں آتی ۔معذرت ۔۔ کہ تبصرے کا حق نہیں ادا ہوسکا۔۔ معذرت ایک پھر معذرت
منصور بھائی! اس قدر خوبصورت اور حوصلہ افزا داد پا کر نہال ہو گیا ہوں۔ غزل کی قیمت وصول ہو گئی۔ ممنون ہوں۔
محمد علم اللہ — ستمبر 7، 2013 11:50 شام
جب کمالِ محبت پہ فائز ہوا
میں ہوا منکرِ ارتقا، معذرت
اہاہہاہاہ
سبحان اللہ
فاتح — ستمبر 8، 2013 12:23 صبح
جب کمالِ محبت پہ فائز ہوا
میں ہوا منکرِ ارتقا، معذرت
اہاہہاہاہ
سبحان اللہ
بہت شکریہ محمدعلم اللہ اصلاحی بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 8، 2013 2:08 صبح
فاتح بھائی مزیدار مزیدار۔
بہت بہت داد قبول فرمائیے۔ واپ کیا ذہنِ رسا پایا ہے۔ کیا خوبصورت قوافی ہیں اور ردیف کے کیا کہنے۔ منصور بھائی کے مراسلے سے صد فیصد متفق۔
رانا — ستمبر 8، 2013 3:53 صبح
واہ واہ فاتح بھائی۔ بہت ہی عمدہ غزل۔
لاجواب۔:great:
الف عین — ستمبر 8، 2013 4:00 صبح
واہ و ابھی نہیں کر سکا، معذرت
عائشہ عزیز — ستمبر 8، 2013 5:52 صبح
اتنا مشکل کیوں لکھا پہلے؟
اب آتے ہیں نظر ،کرتے معذرت
:p
فاتح — ستمبر 8، 2013 6:36 صبح
فاتح بھائی مزیدار مزیدار۔
بہت بہت داد قبول فرمائیے۔ واپ کیا ذہنِ رسا پایا ہے۔ کیا خوبصورت قوافی ہیں اور ردیف کے کیا کہنے۔ منصور بھائی کے مراسلے سے صد فیصد متفق۔
بڑی محبت ہے آپ کی خلیل بھائی۔
فاتح — ستمبر 8، 2013 6:36 صبح
واہ واہ فاتح بھائی۔ بہت ہی عمدہ غزل۔
لاجواب۔:great:
بہت شکریہ برادرم
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA-%D8%AA%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%81%D8%A7-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1.67569/