محب علوی نے کہا:
بہت خوشی ہوئی دیکھ کر تمہیں حمزہ۔
دل خوش کر دیا پوسٹ کر کے اور ہاں آتے رہنے تم سے بہت رونق رہے گی اور تم یہاں فرمائشیں بھی کر سکتے ہو یہاں تمہیں اچھے اچھے انکل اور آنٹیاں بھی ملیں گی۔ کچھ بھی سیکھنا ہو اور کچھ بھی سمجھ نہ آئے اور مدد چاہیے ہو تو فوراّ پوسٹ کرنا ہم سب مل کر حل نکال لیا کریں گے۔ ہوم ورک بھی کروا لینا اگر ضرورت محسوس ہو اور ہاں ڈرائنگ کرتے ہو تو وہ بھی دکھانا ہم بھی تو دیکھیں آپ کیسی ڈرائنگ کرتے ہیں۔ کہانیاں اچھی لگتی ہیں تو وہ بھی بتانا اس پر بھی کچھ کریں گے۔ اپنے دوستوں کو بھی لے کر آنا خوب رونق رہے گی اور یہاں کھیلنے کی بہت سی جگہیں ہیں۔ ایک آنٹی تو بالکل آپ کی طرح کھیلتی بھی رہتی ہیں یہاں آپ کو کمپنی بھی مل جائے گی اور آپ کا دل بھی لگا رہے گا اور ان آنٹی کو بھی کھیلنے کو ساتھی مل جائے گا۔
eham eham۔۔۔
:x ۔۔ یہاں کیا ہو رہا ہے۔
میں ابھی خبر لیتی ہوں آپ کی۔۔۔
حمزہ آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید۔!
حمزہ آپ کہاں غائب ہو۔اب آ بھی جاؤ۔ یہ انکل آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔اصل میں یہ خود بھی بچے (بڑے بچے) ہیں نہ اسی لیے آپ کے آنے پر یہاں اتنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اور میلا بچہ میں کھیلتی ویلتی نہیں ہوں۔ بدقسمتی سے میں مجھے کھیلانا پڑتا ہے۔

اور ہاں یہ نہ اس انکل سے بچ کے رہنا۔یہ بہت خطرناک کھیلیں کھیلتے ہیں۔۔۔
