پہلی ملاقات

محمد حسن شہزادہ — اگست 16، 2018 11:25 صبح
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا نام محمد حسن
میں لاہور کا رہنے والا ہوں مگر اس وقت مری میں مقیم ہوں
طالب علم ہوں
اس فورم میں آنے کا مقصد اردو زبان سے محبت ہے

دوستوں سے درخواست ہے کہ مجھ سے اپنا تعارف کرائیں اور رہنمائی کریں۔
شکریہ
محمداحمد — اگست 16، 2018 11:26 صبح
خوش آمدید!
میرا نام احمد ہے اور یہیں کہیں پایا جاتا ہوں۔ :)
میں بھی طالب علم ہوں۔
سید عمران — اگست 16، 2018 11:27 صبح
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام!!!
محمداحمد — اگست 16، 2018 11:27 صبح
اس فورم میں آنے کا مقصد اردو زبان سے محبت ہے

اردو سے محبت کی کوئی خاص وجہ؟
سید عمران — اگست 16، 2018 11:28 صبح
بہت اچھا نام ہے!!!
محمد حسن شہزادہ — اگست 16، 2018 11:28 صبح
خوش آمدید!
میرا نام احمد ہے اور یہیں کہیں پایا جاتا ہوں۔ :)
میں بھی طالب علم ہوں۔

آپ سے مل کر خوشی ہوئی مگر آپ نے اپنے شہر کا نام نہیں بتایا
سید عمران — اگست 16، 2018 11:28 صبح
میں لاہور کا رہنے والا ہوں مگر اس وقت مری میں مقیم ہوں
اچھی جگہ مقیم ہیں۔۔۔
ہمیں بھی یہاں مقیم ہونے کا گُر بتائیں!!!
محمد حسن شہزادہ — اگست 16، 2018 11:30 صبح
اردو سے محبت کی کوئی خاص وجہ؟
اردو قومی زبان ہے اسلیے
اور اردو زبان سے زیادہ چاشنی والی اور کوئ زبان نہیں
سید عمران — اگست 16، 2018 11:30 صبح
یہاں آکر اچھے اچھے طالب علم چند ہی دنوں میں استادی دِکھانے لگ جاتے ہیں!!!
سید عمران — اگست 16، 2018 11:31 صبح
اس فورم میں آنے کا مقصد اردو زبان سے محبت ہے
اچھی جگہ آنے کا اچھا مقصد ہے۔۔۔
ویسے اچھی چیز سے محبت لڑائی!!!
محمد حسن شہزادہ — اگست 16، 2018 11:31 صبح
یہاں آکر اچھے اچھے طالب علم چند ہی دنوں میں استادی دِکھانے لگ جاتے ہیں!!!
وہ استاد ہی کیا جو پہلے شاگرد نہ رہا ہو
سید عمران — اگست 16، 2018 11:32 صبح
دوستوں سے درخواست ہے کہ مجھ سے اپنا تعارف کرائیں۔
سارے محفلین لائن حاضر ہوں!!!
سید عمران — اگست 16، 2018 11:33 صبح
شکریہ!!!
:D:D:D
عرفان سعید — اگست 16، 2018 11:34 صبح
محفل میں شہزادے کا ِخیر مقدم کرتے ہیں۔
فی الفور مابدولت کو خبر کرتے ہیں۔
محمد امین صدیق
سید عمران — اگست 16، 2018 11:34 صبح
خوش آمدید!!!
محمداحمد — اگست 16، 2018 11:35 صبح
آپ سے مل کر خوشی ہوئی مگر آپ نے اپنے شہر کا نام نہیں بتایا

اللہ آئندہ بھی آپ کا حسن ظن قائم رکھے۔
میں کراچی میں رہتا ہوں۔
محمد حسن شہزادہ — اگست 16، 2018 11:35 صبح
اچھی جگہ مقیم ہیں۔۔۔
ہمیں بھی یہاں مقیم ہونے کا گُر بتائیں!!!
میں مری کی تحصیل کوہ مری میں واقعہ دربار عالیہ موہڑہ شریف میں موجود ہو یہاں پر ہر خاص و عام کو آنے کی اجازت ہے بس دل میں اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی واحد شرط ہے
محمد تابش صدیقی — اگست 16، 2018 11:36 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اردو محفل پر خوش آمدید
اسلام آباد سے ہوں۔
باقی محفل پر حصہ لیتے رہیں۔ تعارف بھی ہوتا جائے گا۔ :)
محمداحمد — اگست 16، 2018 11:36 صبح
اردو قومی زبان ہے اسلیے
اور اردو زبان سے زیادہ چاشنی والی اور کوئ زبان نہیں

ہممممم!
چلیے ، اللہ محبتیں قائم رکھے۔ آمین۔
سید عمران — اگست 16، 2018 11:37 صبح
محفل میں شہزادے کا ِخیر مقدم کرتے ہیں۔
فی الفور مابدولت کو خبر کرتے ہیں۔
محمد امین صدیق
مابدولت کو گود بھرائی کی خوش خبری دیں گے کیا؟؟؟
:party::party::party:
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA.102831/