قصور وار میں بھی نہیں

حمیرا عدنان — فروری 17، 2016 9:26 صبح
سلگتی سانسوں کے ساتھ
تمہاری یادوں کے ساتھ
ہاتھوں کی لکیروں کو تکتی ہوں
ڈھونڈتی ہوں تمہیں
اک آس ہے
اک پیاس ہے
زخموں کا احساس ہے
کسی ناکردہ گناہ کی پاداش میں سزا
جدائی کیوں
الزامِ بے وفائی کیوں
معصوم اگر تم ہو تو
قصور وار میں بھی نہیں
پھر بھی
لرزتے ہاتھ
کپکپاتی آواز دعا گو ہے
تم جہاں رہو خوش رہو
شاد رہو
آباد رہو
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2016 9:30 صبح
اچھی نثری نظم ہے
زخمیوں کا احساس ہے
یہاں زخموں زیادہ مناسب نہیں رہے گا؟ یا میں سمجھا ہی نہیں۔
حمیرا عدنان — فروری 17، 2016 9:34 صبح
اچھی نثری نظم ہے
یہاں زخموں زیادہ مناسب نہیں رہے گا؟ یا میں سمجھا ہی نہیں۔
شکریہ بھائی وہ زخموں ہی لکھا تھا لگتا ہے یہ جمیل نوری نستعلیق کا مسئلہ ہے میرے ساتھ کیوں arifkarim بھائی اب یہ مسئلہ کیسے ٹھیک ہو گا :laughing:
نایاب — فروری 17، 2016 9:37 صبح
واہہہہہہہ
بہت خوب
ذرا نم ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" شاعرات محفل اردو " میں اضافہ ۔۔
بہت دعائیں
حمیرا عدنان — فروری 17، 2016 9:41 صبح
واہہہہہہہ
بہت خوب
ذرا نم ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" شاعرات محفل اردو " میں اضافہ ۔۔
بہت دعائیں
آپ کی ہی صحبت کا اثر ہے انکل جی ورنہ میں کیا میری بساط کیا شاعری کی تو مجھے ا ب کا بھی کوئی پتا نہیں آپ جانتے ہیں میں موٹے دماغ والی ہوں :)
سلمان دانش جی — فروری 17، 2016 11:20 صبح
واہ صاحبہ۔ میری حمیرا آپی تو اب سُچی شاعرہ ہو گئی ہے۔ پہلی کتاب کی تقریب رونمائی میں کون کون سی ڈش ہو گی؟
arifkarim — فروری 17، 2016 11:43 صبح
شکریہ بھائی وہ زخموں ہی لکھا تھا لگتا ہے یہ جمیل نوری نستعلیق کا مسئلہ ہے میرے ساتھ کیوں arifkarim بھائی اب یہ مسئلہ کیسے ٹھیک ہو گا :laughing:
فانٹ میں زخموں اور زخمیوں دونوں ٹھیک ہیں۔ آپ دونوں اپنی نظر کسی اچھے ڈاکٹر سے چیک کرائیں :)
ربیع م — فروری 17، 2016 11:46 صبح
سلگتی سانسوں کے ساتھ
تمہاری یادوں کے ساتھ
ہاتھوں کی لکیروں کو تکتی ہوں
ڈھونڈتی ہوں تمہیں
اک آس ہے
اک پیاس ہے
زخموں کا احساس ہے
کسی ناکردہ گناہ کی پاداش میں سزا
جدائی کیوں
الزامِ بے وفائی کیوں
معصوم اگر تم ہو تو
قصور وار میں بھی نہیں
پھر بھی
لرزتے ہاتھ
کپکپاتی آواز دعا گو ہے
تم جہاں رہو خوش رہو
شاد رہو
آباد رہو

یہ کس کا اثر ہے محفل کا
نت نئے شعراء کی آمد کا
یا جعلی شعراء کی آمد پر جوش غضب میں یہ تحریر کیا
بہرحال بہت عمدہ۔۔۔
الله کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔
حمیرا عدنان — فروری 17، 2016 12:23 شام
یہ کس کا اثر ہے محفل کا
نت نئے شعراء کی آمد کا
یا جعلی شعراء کی آمد پر جوش غضب میں یہ تحریر کیا
بہرحال بہت عمدہ۔۔۔
الله کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔۔
لگتا ہے میں نے غلطی سے کوئی اچھی بات لکھ دی ہے
4 نے پسندیدہ والی ریٹنگ دی ہے اور 3 نے زبردست والی ریٹنگ دی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں تو سوچ رکھا تھا کافی کھنچائی کی جائے گی
ربیع م — فروری 17، 2016 12:32 شام
لگتا ہے میں نے غلطی سے کوئی اچھی بات لکھ دی ہے
4 نے پسندیدہ والی ریٹنگ دی ہے اور 3 نے زبردست والی ریٹنگ دی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں تو سوچ رکھا تھا کافی کھنچائی کی جائے گی

اہل محفل کو بے ذوق کب سے سمجھنا شروع کر دیا ہے
بدگمانی کی انتہاء :) :) :)
ایم اے راجا — فروری 17، 2016 12:33 شام
بہت خوب
ربیع م — فروری 17، 2016 12:35 شام
:)
یوسف سلطان — فروری 17، 2016 12:43 شام
بہت خوب !
قرۃالعین اعوان — فروری 17، 2016 12:59 شام
واہ بہت خوب!
نور وجدان — فروری 17، 2016 1:00 شام
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال ہے آپ اب بھی شاعری نہیں کرتی ۔۔۔۔رونق محفل
حمیرا عدنان — فروری 17، 2016 1:07 شام
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کمال ہے آپ اب بھی شاعری نہیں کرتی ۔۔۔۔رونق محفل
اللہ خیر کرے کیوں مذاق کرتی ہو
کامران عاشر — فروری 17، 2016 1:08 شام
دکھ بھری شاعری کو اکثر لوگ اپنے دل کی آواز کہتے ہیں
باباجی — فروری 17، 2016 1:10 شام
ماشاءاللہ بہت ہی خوب
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
نور وجدان — فروری 17، 2016 2:52 شام
اللہ خیر کرے کیوں مذاق کرتی ہو
میں مذاق کر نہیں سکتی شاعری میں
حمیرا عدنان — فروری 17، 2016 3:18 شام
شکریہ یوسف بھائی
شکریہ عینی
دکھ بھری شاعری کو اکثر لوگ اپنے دل کی آواز کہتے ہیں
ہائے دکھ بھری شاعری ہوگئی مجھ سے اور مجھے پتا ہی چلا
ماشاءاللہ بہت ہی خوب
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
شکریہ فراز بھائی اللہ خوش رہیں
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B5%D9%88%D8%B1-%D9%88%D8%A7%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.88045/