التباس: مختصر تعارف

فلک شیر — دسمبر 6، 2012 7:58 صبح
نام: فلک شیرچیمہ
سن پیدائش: 1983
مسکن: چناب کنارے ایک چھوٹا سا دیہہ،ورپال
تعلیم: انگریزی ادبیات و لسانیات میں ماسٹرز
مصروفیت: کچھ عرصہ لاہور کے قریب "Etonian Model" پہ قائم ایک روایتی پبلک سکول میں وقت گزارا ۔ لیکن والد گرامی کے شدید اصرار پہ واپس اپنے گاؤں میں آ کے نیم فراغت کی زندگی بسر کرتا ہوں۔ زمینوں کی دیکھ ریکھ بزرگوار خود کرتے ہیں، اور میں کتابیں پڑھا کرتا ہوں۔ مجھے حکم ہے کہ بس اُن کے پاس رہوں۔اکیلا بھائی ہوں...اور بھائی بہن نہیں ہیں....سو اُن کی خدمت میں رہنا ضروری ہے۔ ویسے بھی بڑے شہروں کے نام پہ استادہ عمارتوں کے جنگلات میں جانے کیوں دم گھٹتا ہے۔
مشاغل: اُردو، انگریزی، پنجابی، سرائیکی ادب ......خطاطی......تراجم......
محفل: یہاں کا ماحول اچھا لگا...علم و ہنر کے حوالہ سے بھی اور gender respect کے ضمن میں بھی....
باباجی — دسمبر 6، 2012 8:04 صبح
خوش آمدید جناب
جی آیاں نوں:)
فلک شیر — دسمبر 6، 2012 8:06 صبح
خوش آمدید جناب
جی آیاں نوں:)
آپ کی محبت باباجی....بہت
محمد یعقوب آسی — دسمبر 6، 2012 8:08 صبح
السلام علیکم۔ جی آیاں نوں، چیمہ صاحب۔
کیہ پڑھدے رہندے او، ذرا ایہ وی دسو نا!۔
والٹر ڈی لا میئر دیاں نظماں ای سمجھا چھڈو کسے ویلے!۔ خاص کر ’’دی لسنرز‘‘۔
انیس الرحمن — دسمبر 6، 2012 8:10 صبح
KwULv.png
فلک شیر — دسمبر 6، 2012 8:14 صبح
السلام علیکم۔ جی آیاں نوں، چیمہ صاحب۔
کیہ پڑھدے رہندے او، ذرا ایہ وی دسو نا!۔
والٹر ڈی لا میئر دیاں نظماں ای سمجھا چھڈو کسے ویلے!۔ خاص کر ’’دی لسنرز‘‘۔
جی تہاڈی محبت! آسی صاحب....
پڑھن دا دعوٰی اے.....پڑھان دا نہیں.....:)
فلک شیر — دسمبر 6، 2012 8:15 صبح
انیس الرحمن....شکر گزار ہوں.....
عمر سیف — دسمبر 6، 2012 8:50 صبح
خوش آمدید
فلک شیر — دسمبر 6، 2012 8:52 صبح
شکر گزار ہوں....
حسیب نذیر گِل — دسمبر 6، 2012 8:52 صبح
خوش آمدید چیمہ جی
ایدا مطلب ہے اے تُسی وی جَٹ ای او
فلک شیر — دسمبر 6، 2012 8:55 صبح
خوش آمدید چیمہ جی
ایدا مطلب ہے اے تُسی وی جَٹ ای او
جی کجھ انج ای گل صاحب.....پر یہ وجہ تفاخر بالکل بھی نہیں.....الحمدللہ....
محمدعمرفاروق — دسمبر 6، 2012 8:56 صبح
خوش آمدید
فلک شیر — دسمبر 6، 2012 8:58 صبح
بہت شکریہ عمر فاروق بھائی.....
حسیب نذیر گِل — دسمبر 6، 2012 8:59 صبح
جی کجھ انج ای گل صاحب.....پر یہ وجہ تفاخر بالکل بھی نہیں.....الحمدللہ....
میں کمزور جیا بندہ واں میرے تے اینی اوکھی اردو دا پار نہ پاؤ
تلمیذ — دسمبر 6، 2012 9:10 صبح
پنجابی زبان سےپیا ررکھنے والے ایک اور دوست کو محفل پر خوش آمدید! توقع ہے یہاں پر گزارا ہوا وقت آپ کے لئے بہت خوشگوار اور ہمارے لئےنت نیاپنجابی کلام پڑھنے کا ذریعہ رہے گا۔' التباس' ایک غیر مانوس سا لفظ ہے چیمہ صاحب، تھوڑی وضاحت کر دیں۔
نیرنگ خیال — دسمبر 6، 2012 9:15 صبح
خوش آمدید التباس صاحب۔ امید ہے آپکے ساتھ وقت اچھا گزرے گا۔
تلمیذ سر میرا خیال ہے کہ التباس اک شکل پر دوسری شکل کے شبہ کو کہتے ہیں۔ واللہ اعلم
تلمیذ — دسمبر 6، 2012 9:23 صبح
خوش آمدید التباس
تلمیذ سر میرا خیال ہے کہ التباس اک شکل پر دوسری شکل کے شبہ کو کہتے ہیں۔ واللہ اعلم

یہ تو پھر گمان (بھلیکھے) والی بات ہی ہو گئی، اصل شکل تو سامنے نہ آئی!
نیرنگ خیال — دسمبر 6، 2012 9:24 صبح
یہ تو پھر گمان (بھلیکھے) والی بات ہی ہو گئی، اصل شکل تو سامنے نہ آئی!
ایتھے پلیکھیاں دی تھوڑ ائے۔ متراں دے منہ لبھیاں نئیں لبدے۔ سچے سجناں دی اڈیک ائ التباس دی جنم بھومی ہے گی۔ :)
محمد یعقوب آسی — دسمبر 6، 2012 10:06 صبح
زبردست جناب التباس
پڑھن دا دعوٰی اے.....پڑھان دا نہیں.....:)

بڑی پکی پیڈی گل کیتی اے تسیں۔ جیوندے رہو!۔
محمد یعقوب آسی — دسمبر 6، 2012 10:17 صبح
لسانیات بڑی ظالم چیز اے۔ جناب @تلمیذ، جناب نیرنگ خیال!
التباس (مادہ: ل ب س) باب: افتعال ۔ ایک چیز، بات، امر، صورت کو دوسری چیز، بات، امر، صورت سے اس طرح ملا دینا کہ امتیاز مشکل ہو جائے۔ ’’لباس‘‘ اِسی سے ہے، ایک چیز جو دوسری کو چھپا لے۔
اس سے کسی قدر مختلف معانی ’’تلبیس‘‘ کے ہیں۔ اصطلاحاً: باطل کو حق اور ناجائز کو جائز بنا کر پیش کرنا، یا اس کی کوشش کرنا۔
واللہ اعلم۔
توجہ جناب التباس
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%B3-%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.57024/