تعارف "بابائے ریٹنگ" کا

محسن وقار علی — دسمبر 31، 2012 10:39 صبح
السلام علیکم دوستو
ڈھائی مہینوں تک آپ سب کے مراسلوں کو ریٹ کر کر کے آپ کے "اطلاع نامہ باکس" کو بھرنے پر انیس الرحمن بھائی سے "بابائے ریٹنگ" کا خطاب پانے اور "محفل کرکٹ" کا سکورر بننے کے بعد بلاآخر مجھ حقیر فقیر پر تقصیر ہیچ مداں بندہ ناداں کا تعارف حاضر ہے۔
نام:محسن وقار علی
آبائی شہر:ڈیرہ اسماعیل خان
حالیہ مقیم:شہرِ سیاسی دنگل المعروف بہ اسلام آباد:rolleyes:
مادری زبان:سرائیکی۔اردو اور انگریزی پر اتنا عبور حاصل ہے کہ جب بھی بولوں تو لگتا ہے کہ "عبور کرگیا";)
تعلیم:مجھ جیسے جاہل الجہلاء کا علم سے کیا واسطہ بھلا:rolleyes:
کام:اپنے کام سے کام:p
شاعری پسند ہے لیکن کبھی خصوصی طور پر نہیں پڑھی اور نہ ہی شعر یاد رہتے ہیں۔
16 اکتوبر 2012 کو ملالہ کے واقعے پر لوگوں کے ردعمل پر سرچ کر رہا تھا کہ اس دھاگے پر پہنچ گیا ملالہ کی ڈائریاں بی بی سی رپورٹر نے لکھیں ؟ ۔یہاں ہونے والی بحث اور خاص کر zeesh بھائی کے تبصرے بہت پسند آئے تو رجسٹر ہو گیا۔یہ رہا میرا پہلا تبصرہ
محفل مجھے اتنی بھائی کہ اب اس نے میری "فیس بک" تقریباَ چھڑا ہی دی ہے:cool:
نوٹ:میں تقریباَ ایک سال پہلے بھی محفل پر آیا تھا لیکن چونکہ میں زیادہ "چَیٹیا" نہیں ہوں اور اس وقت میں پی ڈی ایف میں اردو بکس کو تلاش کر رہا تھا اس لیے رجسٹر نہیں ہوا تھا:)
سلیمان اشرف — دسمبر 31، 2012 11:04 صبح
السلام علیکم دوستو
ڈھائی مہینوں تک آپ سب کے مراسلوں کو ریٹ کر کر کے آپ کے "اطلاع نامہ باکس" کو بھرنے پر انیس الرحمن بھائی سے "بابائے ریٹنگ" کا خطاب پانے اور "محفل کرکٹ" کا سکورر بننے کے بعد بلاآخر مجھ حقیر فقیر پر تقصیر ہیچ مداں بندہ ناداں کا تعارف حاضر ہے۔
نام:محسن وقار علی
آبائی شہر:ڈیرہ اسماعیل خان
حالیہ مقیم:شہرِ سیاسی دنگل المعروف بہ اسلام آباد:rolleyes:
مادری زبان:سرائیکی۔اردو اور انگریزی پر اتنا عبور حاصل ہے کہ جب بھی بولوں تو لگتا ہے کہ "عبور کرگیا";)
تعلیم:مجھ جیسے جاہل الجہلاء کا علم سے کیا واسطہ بھلا:rolleyes:
کام:اپنے کام سے کام:p
شاعری پسند ہے لیکن کبھی خصوصی طور پر نہیں پڑھی اور نہ ہی شعر یاد رہتے ہیں۔
16 اکتوبر 2012 کو ملالہ کے واقعے پر لوگوں کے ردعمل پر سرچ کر رہا تھا کہ اس دھاگے پر پہنچ گیا ملالہ کی ڈائریاں بی بی سی رپورٹر نے لکھیں ؟ ۔یہاں ہونے والی بحث اور خاص کر zeesh بھائی کے تبصرے بہت پسند آئے تو رجسٹر ہو گیا۔یہ رہا میرا پہلا تبصرہ
محفل مجھے اتنی بھائی کہ اب اس نے میری "فیس بک" تقریباََ چھڑا ہی دی ہے:cool:
نوٹ:میں تقریباََ ایک سال پہلے بھی محفل پر آیا تھا لیکن چونکہ میں زیادہ "چَیٹیا" نہیں ہوں اور اس وقت میں پی ڈی ایف میں اردو بکس کو تلاش کر رہا تھا اس لیے رجسٹر نہیں ہوا تھا:)
عادتیں تو ساری میرے والی ہیں۔۔:cool:
قیصرانی — دسمبر 31، 2012 11:17 صبح
محفل پر خوش آمدید محسن وقار علی :)
محسن وقار علی — دسمبر 31، 2012 11:31 صبح
شکریہ قیصرانی بھائی۔آپ نے اس پوسٹ میں کیا ایڈٹ کیا تھا؟؟
محمد بلال اعظم — دسمبر 31، 2012 11:39 صبح
خوش آمدیداں جی خوش آمدیداں
نیرنگ خیال — دسمبر 31، 2012 11:43 صبح
خوش آمدید محسن۔۔۔ ۔اسلام آباد میں کہاں رہائش پذیر ہو۔ اور درس و تدریس سے منسلک ہو یا غم روزگار وجہ ہے اس شہر جمہوری میں قیام کی :)
محمدصابر — دسمبر 31، 2012 11:57 صبح
خوش آمدید محسن وقار علی
فلک شیر — دسمبر 31، 2012 11:59 صبح
سوہنا! تعارف کیتے مہربانی........تے :welcome:
حسیب نذیر گِل — دسمبر 31، 2012 11:59 صبح
خؤش آمدید:applause::notworthy::thumbsup2:
انیس الرحمن — دسمبر 31، 2012 12:00 شام
KwULv.png
عائشہ عزیز — دسمبر 31، 2012 12:09 شام
خوش آمدید بھیا!
سب سے اچھی یہ بات لگی کہ محفل نے آپ سے فیس بک چھڑا دی :)
سید ذیشان — دسمبر 31، 2012 12:13 شام
خوش آمدید محسن!
یہ کافی flattering ہے کہ میرے مراسلے پسند آنے پر محفل جوائن کر لی۔ اور مزے کی بات کہ اتنے تھوڑے عرصے میں مجھ سے زیادہ پوسٹ کئے۔ :p
قیصرانی — دسمبر 31، 2012 12:21 شام
شکریہ قیصرانی بھائی۔آپ نے اس پوسٹ میں کیا ایڈٹ کیا تھا؟؟
کچھ بھی نہیں :)
عسکری — دسمبر 31، 2012 1:41 شام
ہاں یار مستقل مزاجی سے ریٹینگ دے رہے ہیں اپ :D
عاطف بٹ — دسمبر 31، 2012 1:58 شام
محفل میں بہت خوش آمدید محسن۔
آپ کافی گھل مل گئے ہیں یہاں اور یہ بہت اچھی بات ہے۔ :)
محسن وقار علی — دسمبر 31، 2012 2:03 شام
محفل میں بہت خوش آمدید محسن۔
آپ کافی گھل مل گئے ہیں یہاں اور یہ بہت اچھی بات ہے۔ :)
آپ سب کی اپنائیت سے ہی ایسا ممکن ہوا ہے:love: ورنہ میں خاصا شائی بندہ ہوں:p
الف عین — دسمبر 31، 2012 3:47 شام
خوش آمدید محسن، اور شکریہ بھی کہہ دوں کہ ہزار پتی ہونے کے بعد بھی تعارف دینا پسند کیا!!
نایاب — دسمبر 31، 2012 6:01 شام
محترم محسن بھائی دلی خوش آمدید
اچھا لگا آپ کے بارے جان کر
قرۃالعین اعوان — دسمبر 31، 2012 6:11 شام
خوش آمدید بھیا!
نیلم — دسمبر 31، 2012 6:38 شام
ارے واہ
خوش آمدید :)
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%B1%DB%8C%D9%B9%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D8%A7.58070/