تشریف آوری کا شکریہ

قیصرانی — اپریل 19، 2006 4:14 شام
السلام و علیکم فری بی بی۔ فیمیل اور میل کی اس دنیا میں‌تو آپ پہلے سی آچکی تھیں اب اس ای میل کی دنیا میں‌بھی خوش آمدید۔ ای میل سے مراد یہاں کوئ لڑکا اور کوئ لڑکی نہیں ہے، سب برقیاتی(الیکٹریک) افراد ہیں۔ ویسے کچھ پتہ چلے تو سہی آپ کمپیوٹر کتنا جانتی ہیں؟‌بڑے عرصے سے اچھا سوال نہیں‌سنا کمپیوٹر کے حوالے سے جس کا جواب دیتے ہوئے ناکوں‌چنے چبانے پڑیں۔
تو کیا ھم آپ سے کسی اچھے سوال کی توقع رکھیں(جمعرات والا سوال مت سمجھیے گا)؟
مسکراتی رہیں
قیصرانی
شمشاد — اپریل 19، 2006 8:53 شام
ہاں تو فری بی بی اگر آپ فری ہو گئی ہوں تو یہاں آئیں اور ان سوالات کے جواب دیں۔
ہم بھی جاننا چاہتے ہیں۔
قیصرانی — اپریل 19، 2006 9:08 شام
میرا خیال ہے کہ فری بی بی ابھی شائد ہوم ورک کر رہی ہوں گی۔ خیر وہ بھی یہیں ہیں اور ہم بھی۔ انشاءاللہ سوالات کا انتظار رہے گا۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 19، 2006 9:12 شام
سوالات کا یا جوابات کا
قیصرانی — اپریل 19، 2006 10:09 شام
مجھے سوالات کا، اور دوستوں کو جوابات کا۔
شمشاد — اپریل 20، 2006 1:03 صبح
بس دو ان اور صبر کر لیں، پھر آپ ڈاکٹر صاحب کے سوالات کا جواب ہی دیا کریں گے۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 2:51 شام
زہے نصیب، چشم ما روشن، دل ماشاد
شمشاد — اپریل 20، 2006 5:51 شام
ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں آپ، خاصے زیادہ دن ہو گئے ہیں آپ کی غیر حاضری کو۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 6:44 شام
جناب شمشماد صاحب۔ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں تو کچھ فرمائیں۔
قیصرانی
F@rzana — اپریل 20، 2006 6:59 شام
فری بی بی کا تذکرہ زوروں پر ہے لیکن بی بی ہیں کہاں؟
ڈاکٹر صاحب سے ہر آنے والے کو اسی طرح ڈرایا جاتا ہے لیکن وہ بہت سویٹ ہیں اور ان کے دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی ویسے ہی دیئے جائیں تو اور اچھا لگتا ہے،
پہلے اپنا بھی یہی حال تھا کہ۔۔۔۔۔۔۔خیر، ڈاکٹر صاحب آپ آخر ہیں کہاں؟؟؟
شمشاد — اپریل 20، 2006 7:09 شام
وہ پرچہ سوالات مرتب کرنے میں مصروف لگتے ہیں۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 7:31 شام
شمشاد نے کہا:
وہ پرچہ سوالات مرتب کرنے میں مصروف لگتے ہیں۔
جناب، کیا ڈاکٹر صاحب پی ایچ ڈی والے ڈاکٹر ہیں؟
شمشاد — اپریل 20، 2006 7:47 شام
جی بالکل پی ایچ ڈی والے ہیں اور شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہیں۔
ماوراء — اپریل 20، 2006 7:57 شام
افتخار بھائی پتہ نہیں کہاں گم ہیں۔۔ اور باجو بھی۔۔۔ :? :roll:
افتخار بھائی کو تو میں نے ابھی بی ایس بی پر دیکھا تھا۔۔
273_pata_nahi_2.gif
قیصرانی — اپریل 20، 2006 8:01 شام
یا اللہ خیر! واقعی سچ کہتے ہیں، سوچ کر بولو، کوئی لمحہ قبولیت کا ہوتا ہے۔اب پی ایچ ڈی صاحب انٹرویو کریں گے۔ خیر، ماوراء صاحبہ، باجو سے آپ کی کیا مراد ہے؟‌میں نیا ہوں اس لئے پوچھ لیا۔
قیصرانی
ماوراء — اپریل 20، 2006 8:11 شام
باجو سے میری مراد۔۔ آپ کو اس وقت پتہ چل جائے گا جب وہ اردو محفل پر آئیں گی تو۔۔۔ :p
‘بوچھی‘ اس محفل کی بہت اچھی ممبر ہیں۔ اور باجو تو وہ میری تھیں۔ لیکن آہستہ آہستہ سب کی ہی باجو بن گئیں ہیں۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 8:15 شام
ماوراء نے کہا:
باجو سے میری مراد۔۔ آپ کو اس وقت پتہ چل جائے گا جب وہ اردو محفل پر آئیں گی تو۔۔۔ :p
‘بوچھی‘ اس محفل کی بہت اچھی ممبر ہیں۔ اور باجو تو وہ میری تھیں۔ لیکن آہستہ آہستہ سب کی ہی باجو بن گئیں ہیں۔
ارے، باجو تھیںسے کیا مراد ہے آپ کی؟ خیر بعد میں آپ نے اچھا کیا بتا دیا کہ اب ان کا درجہ بلند ہو گیا ہے، اور وہ سب کی باجو بن گئی ہیں۔
ماوراء — اپریل 20، 2006 8:19 شام
پہلے وہ صرف میری تھیں نا اور اب سب کی ہو گئیں ہیں۔
قیصرانی — اپریل 20، 2006 8:25 شام
وضاحت اچھی لگی(پس منظر وہی ہے، کہ شکریہ کی اجازت نہیں)
قیصرانی
شمشاد — اپریل 20، 2006 8:27 شام
مزید یہ کہ وہ اس محفل کی تھانیدارنی بھی ہیں، ذرا بچ کے رہیے گا۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%81-%D8%A2%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DB%81.1941/